Sialkot Update

Sialkot Update news & vlogging

خوشخبری: پنجاب حکومت کی "اپنا کھیت اپنا روزگار" اسکیم کے تحت سرکاری زمین 10 سال کی لیز پر دستیاب📢 بے زمین کسانوں کے لیے ...
21/04/2026

خوشخبری: پنجاب حکومت کی "اپنا کھیت اپنا روزگار" اسکیم کے تحت سرکاری زمین 10 سال کی لیز پر دستیاب

📢 بے زمین کسانوں کے لیے سنہری موقع!
حکومت پنجاب نے "اپنا کھیت اپنا روزگار" اسکیم کے تحت غریب اور بے زمین افراد کو غربت سے نکالنے کے لیے سرکاری زرعی زمین 10 سال کی لیز پر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن 16 اپریل 2026 کو جاری ہوا۔

اسکیم کے اہم نکات:

1. کون اپلائی کر سکتا ہے؟ اہلیت
• بے زمین شخص یا 10 مرلہ تک رہائشی پلاٹ کا مالک • اسی ریونیو اسٹیٹ کا مستقل رہائشی ہونا ضروری، CNIC پر پتہ دیکھا جائے گا • ایک خاندان صرف ایک لاٹ کے لیے اہل ہوگا۔ خاندان: میاں، بیوی، غیر شادی شدہ بچے • پہلے سے کسی سرکاری الاٹمنٹ/لیز کے مستفید ہونے والے اہل نہیں • سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد اہل نہیں
2. لیز کی شرائط
• مدت: 10 سال • رقبہ: فی لاٹ زیادہ سے زیادہ 5 ایکڑ • کرایہ: صرف 100 روپے فی ایکڑ سالانہ • مقصد: صرف زرعی استعمال، مستقل تعمیرات کی اجازت نہیں سوائے زرعی مقاصد کے • ملکیت: زمین کی ملکیت حکومت کے پاس رہے گی، لیزی کو مالکانہ حقوق نہیں ملیں گے • منتقلی: زمین کو رہن، ذیلی لیز، یا کسی اور کو منتقل نہیں کیا جا سکتا
3. اپلائی کرنے کا طریقہ
• شیڈول شائع ہونے کے بعد PLRA کی ویب سائٹ پر آن لائن یا اسسٹنٹ کمشنر آفس میں دستی درخواست دیں • اہل درخواست گزاروں کا انتخاب کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا • کامیاب امیدواروں کی لسٹ PLRA کی ویب سائٹ اور AC آفس میں آویزاں کی جائے گی
4. اہم پابندیاں
• ادائیگی: پہلے سال کا کرایہ قبضہ ملنے کے 30 دن کے اندر۔ بعد میں ہر سال 15 جنوری تک ادا کرنا ہوگا • کاشت: لیز ملنے کے ایک سال کے اندر کاشت شروع نہ کی تو لیز منسوخ ہو سکتی ہے • معائنہ: سال میں دو بار اسکروٹنی کمیٹی معائنہ کرے گی • لیز ختم ہونے پر: زمین حکومت کو واپس کرنا ہوگی، ڈھانچوں کا معاوضہ نہیں ملے گا۔ البتہ لیزی اپنے خرچ پر ڈھانچے ہٹا سکتا ہے
5. شکایت کا ازالہ
• اگر درخواست مسترد ہو تو 7 دن کے اندر کلکٹر کو اپیل کی جا سکتی ہے • لیز کے دوران کسی حکم کے خلاف 30 دن کے اندر ڈویژنل کمشنر کو درخواست دی جا سکتی ہے
6. اضافی سہولت
• کامیاب الاٹی کو ترقیاتی گرانٹ بھی دی جائے گی
⚠️ نوٹ: غلط بیانی، حقائق چھپانے یا شرائط کی خلاف ورزی پر کلکٹر لیز منسوخ کر سکتا ہے۔

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا اہل ہے تو اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس یا PLRA کی ویب سائٹ سے رابطہ کریں۔

یہ کوئی ریسٹورنٹ نہیں بلکہ بھارت کے شہر کلکتہ میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتھم گمبھیر کی جانب سے  گزشتہ چار سالوں سےایک ر...
02/04/2026

یہ کوئی ریسٹورنٹ نہیں بلکہ بھارت کے شہر کلکتہ میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتھم گمبھیر کی جانب سے گزشتہ چار سالوں سےایک روپے میں پیٹ بھرکے کھانا فراہم کیا جارہا ہے جس میں مسلمان ہندو سکھ یعنی کسی بھی مذہب پرپابندی نہیں ہے رپورٹ کے مطابق دن کے گیارہ بجے سے ایک بجے تک کھانا چلتا رہتا ہے جسمیں ہزاروں افراد آکر کھانا کھاتے ہیں ہر روز مختلف مینوا پکا یا جاتا ہے گوتھم گمبھیر نے اپنا انٹرویو میں کہا تھا جو کھاناہم دیتے ہے ایک روپے میں وہ کھانا ہوٹل میں دوسو روپے تک کا ہے اور ہم ایک روپے صرف اس لیے لیتے ہے تاکہ کوئی یہاں کھانے کیلئے آئے تو سر اٹھا کر آئے کیونکہ وہ پیسے دیکر کھانا کھارہا ہے اور اس کو یہ نہیں لگے کہ میں فری میں کھانا کھا رہاہوں اور سلسلہ چلتا رہے گا رپورٹ کے مطابق کھانا پکانے کے انتظام اور پورے سسٹم کو چلانے کیلئے تمام افراد مسلمان رکھے گئے ہیں جو یہ سب معلمات کا دیکھ بھال کرتے ہے
صرف رمضان المبارک میں مسلمانوں کی وجہ سے یہ کھانے مغرب کے بعد اور سحری بھی دی جاتی ہے دن میں کھانا نہیں عام دنوں میں یہ سلسلے دن کے گیارہ بجے سے ایک بجے تک چلتا ہے

30/03/2026

حکومت کا ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ
عوام آزاد ہے سمارٹ لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے

30/03/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نوازکیخلاف تنقیدی ٹویٹ کرنے پر کرکٹرنسیم شاہ پر2کروڑروپے جرمانہ عائد

مبارک ہو اللہ کے فضل سے محمد اظہر الدین کی سچے دل سے کوشش نے مسلمان خاتون کو دفتر میں بالوں سے پکڑ کر نقاب اتارنے اور چپ...
30/03/2026

مبارک ہو اللہ کے فضل سے محمد اظہر الدین کی سچے دل سے کوشش نے مسلمان خاتون کو دفتر میں بالوں سے پکڑ کر نقاب اتارنے اور چپل سے مارنے والے ہندو رام پال کو گرفتار کرلیا گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے مودی سرکار کو چوبیس گھنٹے کا ٹایم دیا تھا اور ڈنکے کے چوٹ پر کہا تھا کہ اگر چوبیس گھنٹے میں رام پال گرفتار نہیں ہوا تو ہھر ہم خود اس کو گرفتار کرکے بدلا لینگے جس پر دہلی پولیس نے دباؤ میں آکر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
محمد اظہر الدین کا رام پال کی گرفتاری پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بھارتی قانون کے مطابق اب اس کو دو سال کی قید اور دو لاکھ جرمانہ نہیں کیا جائے گا تو ہم نہیں مانیں گے آج اگر ہم اس معاملے میں خاموش ہوگئے تو کل اور کوئی اٹھ کر مسلمان کی بیٹی پر ہاتھ ڈالے گا اس لئے ہمیں ابھی سے اٹھنا ہوگا ہندوستان کسی کے باپ کا اکیلا نہیں ہے ہمارے اباو اجداد نے قربانی دی ہے آزادی کیلئے تم ہو کون تمہاری اوقات ہی کیا تم اگر مرد کے بچے ہو تو میرے سامنے آؤ خواتین کے سامنے نہیں

30/03/2026

سیالکوٹ سمیت گوجرانولہ ڈویژن میں رات 10 بجے سے 12 بجے کے دوران گڑھ چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات

*اہم اطلاع۔ایک غریب محنت کش کے 1000 فٹ بالز ظفروال سے شکرگڑھ آتے ہوئے راستے میں رکشہ سے گر گئے ہیں۔ یہ اس کی محنت کی کما...
30/03/2026

*اہم اطلاع۔
ایک غریب محنت کش کے 1000 فٹ بالز ظفروال سے شکرگڑھ آتے ہوئے راستے میں رکشہ سے گر گئے ہیں۔ یہ اس کی محنت کی کمائی اور روزگار کا سامان ہے، جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہے۔
جس بھائی کو بھی یہ فٹ بالز ملیں، خدارا امانت سمجھ کر واپس کر دیں۔
رابطہ نمبر: (03328622131)

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 2026:نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری،اضلاع کی نئی انتظامی تقسیم مکملحکومت پنجاب نے صوبے میں...
30/03/2026

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 2026:

نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری،
اضلاع کی نئی انتظامی تقسیم مکمل

حکومت پنجاب نے صوبے میں 2026 کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ نئی تقسیم کے تحت صوبے کے تمام اضلاع کو یونین کونسلز، تحصیل کونسلز، میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جاری کردہ دستاویزات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کل 433 یونین کونسلز تشکیل دی گئی ہیں۔ لاہور سٹی کو 9 بڑے ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں ماڈل ٹاؤن 77، شالیمار ٹاؤن 72 اور لاہور سٹی 69 یونین کونسلز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ اسی طرح راولپنڈی میں کل 220 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں جن میں راول ٹاؤن اور پوٹھوہار ٹاؤن کارپوریشنز شامل ہیں۔

ضلع سیالکوٹ میں بلدیاتی حلقہ جات کی کل تعداد 240 مقرر کی گئی ہے۔ سیالکوٹ شہر کو دو ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں یونین کونسلز کی تعداد کچھ یوں ہے: تحصیل کونسل سیالکوٹ 51، تحصیل کونسل ڈسکہ 38، تحصیل کونسل پسرور 42 اور تحصیل کونسل سمبڑیال میں 22 یونین کونسلز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی پسرور کے لیے 6 یونین کونسلز مختص کی گئی ہیں۔

جنوبی پنجاب میں رحیم یار خان 295 یونین کونسلز کے ساتھ سب سے بڑا ضلع بن کر سامنے آیا ہے۔ ملتان میں 266، بہاولپور میں 232 اور ڈی جی خان میں 129 یونین کونسلز کی منظوری دی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مجموعی طور پر 446 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں جن میں محمد علی جناح ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور لائل پور ٹاؤن جیسے پانچ بڑے زونز شامل ہیں۔ گوجرانوالہ میں 226 یونین کونسلز کے ساتھ کھیالی، اروپ اور پیپلز ٹاؤن کارپوریشنز فعال ہوں گی۔

نئی حلقہ بندیوں میں چھوٹے شہروں اور قصبات کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر مری میں 32، جھیلم میں 87، چکوال میں 72 اور حافظ آباد میں 76 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ دور افتادہ علاقوں جیسے کوہ سلیمان میں 12 اور روجھان میں 28 یونین کونسلز عوامی نمائندگی کریں گی۔

محکمہ بلدیات کے مطابق ان حلقہ بندیوں کا مقصد آبادی کے تناسب سے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر حل نکالنا ہے۔ یہ فہرستیں اب متعلقہ اضلاع کے دفاتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔

ایک نوجوان کی سمبڑیال نہر میں ریلوے پل پر سے چھلانگ لگا کے خود کشی کی اطلاع۔ ریسکیو 1122ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے بروق...
26/03/2026

ایک نوجوان کی سمبڑیال نہر میں ریلوے پل پر سے چھلانگ لگا کے خود کشی کی اطلاع۔ ریسکیو 1122

ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے بروقت کاروائ کرتے ہوئے نزدیکی اسٹیشن سے فائر وہیکل اور واٹر ریسکیو وین کو بجھوا دیا۔ ریسکیو 1122

اطلاع کے مطابق نوجوان نے خود کشی کی نیت سے چھلانگ لگائ ۔ ریسکیو 1122

نوجوان کی شناخت مزمل کے نام سے یوئ جس کی عمر 28سالہ ہے اور گنجیانوالی کا رہائشی ہے۔ ریسکیو 1122

ابتدائ اطلاع کے مطابق گھریلو جگھڑے کی بنا پر غصہ میں نہر پر آ کر چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو 122

ریسکیو 1122 نے صورتحال کا جائزہ لینے کہ بعد سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ ریسکیو 1122

جائے حادثہ پر انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ کا قیام کر دیا گیا ہے ریسکیو 1122

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال بھی جائے حادثہ موجود آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔ ریسکیو 1122

تحصیل سمبڑیال انچارج محمد عاصم نے انہیں جاری آپریشن کے حوالے سے بریف کیا۔ ریسکیو 1122

15/03/2026

چونڈہ سبزپیر روڈ اوربے قابو ڈمپرمافیا

سیالکوٹتحصیل پسرور کی اسسٹنٹ کمشنرسدرہ ستار نے نواحی علاقے کنگرہ سبزکوٹ روڈ پر واقع المدینہ پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی ...
12/03/2026

سیالکوٹ

تحصیل پسرور کی اسسٹنٹ کمشنرسدرہ ستار نے نواحی علاقے کنگرہ سبزکوٹ روڈ پر واقع المدینہ پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پمپ کو سیل کر دیا۔

کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب معائنے کے دوران پیٹرول پمپ کے ضروری کاغذات مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

علاوہ ازیں مذکورہ پیٹرول پمپ کی جانب سے گزشتہ روز میڈیا کو یہ غلط اطلاع دی گئی کہ انہیں اسسٹنٹ کمشنر پسرور کی طرف سے دس ہزار روپے انعام دیا گیا ہے، جو سراسر بے بنیاد اور غلط خبر تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر پسرور میڈم سدرہ ستار نے واضح کیا کہ سرکاری معاملات میں غلط معلومات پھیلانے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

Address

Sialkot Chowbara
Sialkot
51450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialkot Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share