31/08/2026
زیارتِ خنجرِ مبارک - حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ
وہ ہستی جس سے 5000 سے زائد احادیث مروی ہیں۔
وہ صحابی جنہوں نے اصحابِ صفہ کے ساتھ رہ کر بھوک و فاقے سہے، مگر علم کا دامن نہ چھوڑا۔
وہ عاشقِ رسول جن کا اصل نام "عبدالرحمن" تھا، لیکن نبی کریم ﷺ نے جب "ابو ہریرہ" کا پیارا لقب عطا فرمایا تو اسی نام کو اپنا نام بنا لیا۔ یہی عشقِ رسول کی علامت ہے۔
آج علمِ حدیث کی دنیا میں آپ کی روایت کردہ احادیث کی تعداد تمام صحابہ و صحابیات سے زیادہ ہے۔
ان کے خنجرِ مبارک کی زیارت کر لیں۔
اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ
علم کی عزت تب ہے جب وہ دین کے نفاذ کے لیے ہو۔!
اور ہتھیار کی عزت تب ہے جب وہ دین کی سربلندی کے لیے اٹھے۔
اللہ ہمیں بھی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ جیسا علم کا شوق اور دین کے لیے قربانی کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین
✍️ طیب علی
Tayyab Alee