01/08/2025
*ضلع سبی میں بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹ یونیسیف کی تعاون سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک یکم اگست تا 7 اگست بھرپور انداز سے منانے کے لئے آگاہی سیمینار ، واک اور او ٹی پی سینٹرز پر سیشنز کا انعقاد کیا جاۓ گا۔*
ضلع سبی ڈائریکٹر صوبائی ڈائریکٹوریٹ نیوٹریشن بلوچستان ڈاکٹر نعیم زرکون کے احکامات پر عالمی ادارہ یونیسیف کے تعاون سے ،ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈینیٹر ضلع ناظم صحت محکمہ سبی کے اشتراک سے ضلع سبی میں عالمی ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ 2025 کا آغاز ہو گیا ہے، جو یکم اگست سے 7 اگست تک منایا جائے گا۔ اس ہفتے کا مقصد نومولود بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور حاملہ و دودھ پلانے والی ماؤں کی رہنمائی کرنا ہے۔
*ماں کا دودھ: صحت مند مستقبل کی بنیاد*
*اس سال کا مرکزی پیغام*
ماں کا دودھ، ایک محفوظ،پائیدار اور قدرتی غذا ہربچے کا حق** ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے ایک مکمل غذا ہے جو اسے نہ صرف بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اس کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بچے کی قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے، جس سے اس کی زندگی کے ابتدائی سالوں میں صحت بہتر رہتی ہے۔
*ماں اور بچے دونوں کے لیے فوائد*
بریسٹ فیڈنگ نہ صرف بچے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ماں کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔ یہ ماں کو متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے اور بچے کے ساتھ ایک مضبوط جذباتی رشتہ قائم کرتی ہے۔ اس ہفتے کے دوران مختلف آگاہی سیشنز اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے تاکہ کمیونٹی کی سطح پر اس پیغام کو عام کیا جا سکے۔