Daily Awaz Times Sibi City

Daily Awaz Times Sibi City Daily Awaz Times Sibi City

درخواست بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب، سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔عنوان : جب مرجائیگی  مخلوق توکیا انصاف کروگے ۔۔۔۔۔۔۔...
26/03/2026

درخواست

بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب،
سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔

عنوان : جب مرجائیگی مخلوق توکیا انصاف کروگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جناب عالی،

گذارش ھے کہ ملک بھر میں تمام الیکٹرک سپلأيز کمپنیز سے درج ذیل 15 نکاتی ٹیکسز کی وضاحت طلب کی جاۓ۔ شکریہ۔

(1). بجلی کی قیمت ادا کر دی، تو اس پر کون سا ٹیکس؟

(2). کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟

(3). کس پرائس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟

(4) . کون سیے فیوئل کی کس پرائس پر ایڈجسٹمنٹ؟

(5). بجلی کے یونٹس کی قیمت "جو ھم ادا کر چکے" پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟

(6). ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم الگ سے پیسے دے کر کیبل استعمال کرتے ہیں؟

(7). جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ھے، تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟

(8). کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟

(9). جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھے ہیں، تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟

(10). کس چیز کے اور کون سے further "اگلے" چارجز؟

(11). ود ھولڈنگ چارجز کس شے کی؟

(12). میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا، اسکا کرایہ کیوں؟

(13). بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟

(14) جب ہر ماہ بلنگ ہو رہی ہے تو فکس چارجز کس بات کے

(15) اگر گزشتہ چھ ماہ میں ایک دفعہ بھی آپ کی یونٹ 200 کو ٹچ کر جاۓ تو اگلے چھ ماہ آپ کے یونٹ کا ریٹ پہلے 200 یونٹ والا ہی ھو گا جبکہ ہر مہینے ادائیگی کرنے پر بار بار ادائیگیاں!
یہ کون سا ظلم کا فارمولا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

منجانب؛
*عام شہری*

صارفینِ بجلی، آل پاکستان۔

(نوٹ):
سب احباب اس تحریر کو کاپی کرکے سوشل میڈیا اور تمام گروپ میں شیئر کریں، اس سے بھی آپ کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے.

*

Follow ‎نیوز چینل سبّی‎'s WhatsApp Channel. ‎میرے نیوز چینل کو فالو کریں اور رہے ہر خبر سے باخبر
اپ سب کا نیوز چینل سبی 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
Follow this chennal
🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗.‎ Join 5.2K followers for the latest updates.

26/03/2026

سبی // سیلابی ریلہ

سبی// سبی اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں جاری بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں درمیانی درجے کا سیلابی ریلہ ، محکمہ ایری گیشن

سبی // دریائے ناڑی میں 28000ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزر رہا ہے، محکمہ ایری گیشن

26/03/2026

سبی شہر و گردونواح میں رم جھم بارش کا سلسلہ جاری ھے

سبی بارش ہونے کے باعث موسم خوشگوار

*بلوچستان بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان،تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں اب 31 مارچ تک بند رہے گی...
22/03/2026

*بلوچستان بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان،تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں اب 31 مارچ تک بند رہے گی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔*

صوبائی وزیر صنعت و حرفت, ایم پی اے سبی سردار کوھیار خان ڈومکی کی جانب سے تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی ...
21/03/2026

صوبائی وزیر صنعت و حرفت, ایم پی اے سبی سردار کوھیار خان ڈومکی کی جانب سے تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہوں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو کی جانب سے اہلیان اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں
21/03/2026

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو کی جانب سے اہلیان اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں

سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی کی جانب سے عالمِ اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد ۔سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی نے عا...
21/03/2026

سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی کی جانب سے عالمِ اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد ۔

سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی نے عالمِ اسلام کو عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن خوشیوں، محبتوں اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا پیغام دیتا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الفطر ہمیں صبر، ایثار اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر غریبوں، مسکینوں اور نادار افراد کو ہرگز فراموش نہ کریں بلکہ انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ معاشرے کی حقیقی خوبصورتی اسی میں ہے کہ ہر فرد ایک دوسرے کا خیال رکھے اور ضرورت کے وقت ساتھ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زکوٰۃ، فطرانہ اور صدقات کے ذریعے مستحق افراد کی مدد کرنا عید کا اصل پیغام ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کو اتحاد و اتفاق نصیب کرے۔

آخر میں انہوں نے ایک بار پھر تمام عالمِ اسلام کو عید الفطر کی ڈھیروں خوشیاں مبارک پیش کیں۔

21/03/2026

اسلام علیکم! میرے طرف سے آپ اور آپکے تمام گھر والوں کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعااللہ آپکے روزے تراویح اور باقی تمام عبادات قبول فرمائیں۔ امین!

17/03/2026

سبی ـ
رات 12 بجے سے جانے والی ایکسپریس فیڈر کی بجلی تاحال نہ آ سکی لیلۃ القدر کی بابرکت رات علاقہ مکینوں میں تاریکی میں گزار دی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
ائے روز بجلی کی بار بار ٹرپ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کرنا پڑتا ہے

09/03/2026

وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کرینگے،وزیراعظم توانائی کی بچت بارے مختلف فیصلوں بارے قوم کو اعتماد میں لینگے۔

21/01/2026

کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ اور جمعرات کوصوبے کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید سرد لہر کے ساتھ تیز ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔کوئٹہ، مستونگ، قلات، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، ہرنائی، خاران، چاغی، سوراب، واشک، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار اور نوشکی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، حرمزئی، خانوزئی، قلعہ سیف اللہ، کان مہترزئی، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ، گلستان، اور قلات کے علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی برفباری متوقع ہے۔گوادر (جیوانی، پسنی، گوادر)، پنجگور، کیچ (تربت)، سبی، نصیرآباد، آواران، کچھی، ڈیرہ بگٹی اضلاع میں بھی ہلکی بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی رہی۔سب سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیارت میں ریکارڈ کیا گیا۔

18/01/2026

*جھل مگسی ، بولان ، ڈھاڈر سبی ڈویژن میں شامل کئے جائینگے۔*

Address

Sibi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Sibi City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share