01/12/2025
تحصیل سلانوالی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ کا بڑا کریک ڈاؤن!
پولیس کا گرینڈ آپریشن، 100 کے قریب مقدمات درج-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر تحصیل سلانوالی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف تاریخ کا بڑا کریک ڈاؤن---
ایس ایچ او تھانہ سلانوالی رانا اسد اویس اور ڈی ایس پی سرکل سلانوالی شاہد عنایت بھٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں دن بھر شاہراہوں پر سرگرم ہیں---
تفصیلات کے مطابق تھانہ سلانوالی، تھانہ شاہ نکڈر اور شاہین آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 100 کے قریب مقدمات درج کرلیے---
کارروائی کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، خراب بیک لائٹ و اشاروں، کم عمر ڈرائیونگ، اوور اسپیڈنگ، گاڑی سے کالا دھواں خارج ہونے اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈی ایس پی سرکل سلانوالی شاہد عنایت بھٹی اور ایس ایچ او تھانہ سلانوالی رانا اسد اویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ اور لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے بلکہ اب اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی یقینی بنادی گئی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، بصورت دیگر انہیں ایف آئی آر اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔