Meer Saifi Official

Meer Saifi Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Meer Saifi Official, Digital creator, Gadap, Sindh.

❣️Meer Saifi Official❣️
نور ولایت عشق الٰہی کا ترجمان
یہ صفحہ حضرت ولی کامل عالم باعمل قطبُ الارشاد محبوب الٰہی ثانی مجدد دوراں سائیں نزیر احمد المعروف دل مبارک رحمۃ اللہ علیہ کی روحانی نسبت فیوض و برکات اور نورانی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے عاجزانہ کوشش

❣️الحمدللہ~~~«حضرت امامِ ربّانی، مُجدّدِ اَلفِ ثانی شیخ احمد فاروقی سَرہَندی رحمۃُ اللہِ علیہ         فرماتے ہیں:       ...
02/12/2025

❣️الحمدللہ~~~«
حضرت امامِ ربّانی، مُجدّدِ اَلفِ ثانی شیخ احمد فاروقی سَرہَندی رحمۃُ اللہِ علیہ
فرماتے ہیں:
’’بہت بڑی سعادت ہے کہ خدا کے دوست کسی کو اپنا دوست رکھیں۔‘‘

مکتوباتِ شریف — جلد اوّل
خلاصہ: مکتوب نمبر ۸۷

01/12/2025

میرے مرشدِ کامل، عالمِ باعَمَل، ولیِ مُکمَّل سراجُ السالکین قطبُ العارفین دلنشینِ حقیقت مظہرِ انوارِ الٰہیہ امینِ فیوضاتِ مشائخ محبوبِ مرشدیا نقیبِ ولایت رہبرِ تصوف و سلوک کاملُ الصفات روحِ حقیقت کے امین ظلِّ رحمتِ ربانی گلشنِ دل کے مہتاب مجلیٰ اسرارِ طریقت محبوبِ خدا در محبتِ مصطفیٰ مجازِ حضورِ نبیِّ کریم ﷺ حضرتِ قبلہ، سائیں محمد شفیق جان دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ
المعروف “عَکسِ دلِ مُبارک” نقشبندی چشتی قادری سہروردی

26/11/2025

سکرنڈ ،کنڈیارو،کوٹڑی کبیر ،نوح پوٹراگوٹھ،لاڑکانہ،،اور آستانہ عالیہ دربار شفیق آباد تبلیغ کے دورے پر دوستوں کے ساتھ

الحمدللہ راشدی گوٹھ میں منعقد ہونے والی محفلِ ذکر نہایت ہی نورانی اور روح پرور رہی۔ محفل میں علماءِ کرام، فضلاءِ عظام، ق...
25/11/2025

الحمدللہ راشدی گوٹھ میں منعقد ہونے والی محفلِ ذکر نہایت ہی نورانی اور روح پرور رہی۔ محفل میں علماءِ کرام، فضلاءِ عظام، قاری حضرات، اور پیرانِ طریقت کی بابرکت آمد نے محفل کے فیوض و برکات میں بے پناہ اضافہ فرمایا۔
خلفائے اکرام اور احبابِ ذوق نے حضورِ ذکر میں جس محبت، احترام اور اخلاص کے ساتھ شرکت فرمائی، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ قلوب میں نورِ ایمان کی کیفیت، زبانوں پر ذکرِ الٰہی کی حلاوت، اور فضاؤں میں عشاقِ مصطفی ﷺ کی خوشبو نمایاں تھی۔
ذکر کی صداؤں نے دلوں کو منور کیا، نفس کو جِلا بخشی اور روح میں ایسی تازگی بھر دی کہ ہر شریکِ محفل کا دل شکر اور محبت سے لبریز ہو گیا۔ پیرانِ عظام اور مشائخِ کرام کی دعاؤں اور توجہات نے محفل کو مزید بابرکت بنا دیا۔
اَللّٰہ ربّ العزت اس محفل کو قبول فرمائے، تمام شریکانِ محفل کی حاضری کو اپنی بارگاہِ رحمت میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور ہم سب کو ذکر و فکر کی ان بابرکت ساعتوں سے ہمیشہ نصیب عطا فرماتا رہے۔ آمین یا رب العالمین

25/11/2025

سلسلۂ سیفیہ من قادریہ کی بابرکت محفل میں جہری ذکر کا نورانی انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں قلوب کو اللہ کے ذکر سے جِلا ملتی ہے اور روح پر سکون و اطمینان کی بارش اترتی ہے۔
یہ وہ محفل ہے جہاں زبان پر “اللہ” کی صدائیں اور دل میں عشقِ مصطفیؐ کی حرارت ایک ساتھ موجزن ہوتی ہے۔
اس ذکرِ جہر کی ہر صدا اہلِ دل کے سینوں میں نورِ ولایت جگا دیتی ہے، اور ہر لمحہ رحمتوں کے نزول کا باعث بنتا ہے۔
فقرا و سالکین اپنے شیوخ کی سند کے ساتھ اس سلسلے کی روحانی فیوضات سے فیضیاب ہوتے ہیں، اور محفل کا ماحول محبت، اخلاص اور جذبِ الٰہی سے لبریز ہو جاتا ہے۔

25/11/2025

❣️ فیضان دل مبارک
الحمدللہ! راشدی گوٹھ میں منعقد ہونے والی بابرکت محفلِ ذکر نہایت نورانی، پرکیف اور روحانی برکات سے معمور رہی۔
اس روح پرور محفل میں فقیر خلیفہ خاور سیفی نے بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ نعتِ رسولِ کریم ﷺ پیش کی، جس نے محفل کے ماحول کو مزید معطر اور باصفا کر دیا۔
ہم دل کی گہرائیوں سے فقیر خاور سیفی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی خوش الحانی اور خلوص سے محفل کو رونق بخشی۔
اس کے ساتھ خلفائے کرام اَئے نظِیریا سیفیا نے بھی اپنی حاضری، توجہ اور ادبِ اولیاء کے ساتھ اس محفل کو فیضانِ ولایت سے جگمگا دیا۔
ان بزرگوں کی موجودگی نے راشدی گوٹھ میں ہونے والی اس محفلِ ذکر کو ایک منفرد تقدّس اور روحانی وقار عطا کیا۔
یہ مجلس، فقیر محمد عامر نظیری سیفی کی محنت، محبت اور نسبتِ اولیاء کے نور سے سرشار رہی۔
اللہ تعالیٰ اس محفلِ ذکر کو قبولیت کا درجہ عطا فرمائے، تمام شرکا کو اپنی رحمتوں سے نوازے،
اور نظیریہ سیفیا کے خلفاء کے فیضان کو ہمیشہ باقی رکھے۔

25/11/2025

فیضان دل مبارک رحمت اللہ تعالی علیہ ❣️
، محبت و اخلاص کی لڑی میں سجائی گئی ایک ایسی روحانی نشست ہے جس میں قلوب کو حیاتِ جاوداں، سینوں کو نورِ حق، اور اذکارِ الٰہی کی خوشبو نصیب ہوتی ہے۔
خلفائے اکرام اَئے نظیریہ سیفیہ نے اپنے حضور، ادب، وفا اور روحانی ذوق سے اس محفل کو وہ اعزاز بخشا جو اہلِ دل کا خاصہ ہے۔
ان بزرگوں کی آمد، شرکت اور توجہ نے اس ذکر کی بزم کو نورانی چراغوں سے منور کر دیا۔
یہ محفل صرف ذکر کی مجلس نہیں—
یہ عشقِ الٰہی، نسبتِ اولیاء، اور فقیرانہ فیضان کی بارش ہے۔
اللہ پاک
اس محفل کو قبول فرمائے
کولفائے کرام کی خدمات کو اپنی رضا کے رنگ میں ڈبو دے
اور فقیر محمد عامر نظیری سیفی پر اپنے خاص انعامات نازل فرمائے

24/11/2025

✨ محفلِ ذکر کی روحانی جھلک ✨
راشدی گوٹھ کی مُعطر فضا میں ایک نورانی محفلِ ذکر منعقد ہوئی، جہاں خلفائے کرام نظیریہ سیفیہ کی باوقار حاضری نے محفل کو مزید جمال و جلال عطا کیا۔
فقیر محمد عامر صاحب کے پاس یہ روحانی نشست روشنی کا سرچشمہ بنی۔
محفل کا سب سے حسین لمحہ اُس وقت آیا جب سید اختر شاہ سیفی نے عشقِ مصطفیٰ ﷺ میں ڈوب کر کمال کی نعت پیش کی۔ اُن کی پرسوز آواز اور محبتِ رسول ﷺ سے لبریز اشعار نے قلوب کو منور کر دیا۔
ذکرِ الٰہی، درود و سلام اور اہلِ دل کی حاضری نے اس بابرکت محفل کو ایک روحانی سفر بنا دیا—ایسا سفر جو دلوں کو سکون، روح کو قرار اور ایمان کو تازگی عطا کرتا ہے۔
اللہ پاک اس مبارک محفل کے فیوض و برکات ہم سب کے نصیب فرمائے۔ آمین

22/11/2025

Ostad u hufaz khaleefa e Dil Mubarak allfaqeer khadim Dil Mubarak damat barkatahuml Aliya

پیر طریقت رہبر شریعت عالم باعمل استادِ محترم، الحافظ قبلہحافظ محمد عظیم نظیری سیفی نقشبندی چشتی قادری سہروردی دامت برکات...
19/11/2025

پیر طریقت رہبر شریعت عالم باعمل استادِ محترم، الحافظ قبلہ
حافظ محمد عظیم نظیری سیفی نقشبندی چشتی قادری سہروردی دامت برکاتہم العالیہ
علم و عمل، تقویٰ و اخلاق اور اخلاص و سنت کے مجسم پیکر۔
جن کی صحبت دلوں کو سکون، زندگی کو سمت اور روح کو روشنی عطا کرتی ہے۔
آپ کی تعلیم، تربیت اور نصائح نے بے شمار دلوں کو راہِ ہدایت دکھائی۔
اللہ کریم آپ کا سایۂ عاطفت تا دیر ہمارے سروں پر قائم رکھے،
اور دین کی یہ روشن شمع ہمیشہ فروزاں رہے۔
اور ہمارے پیر بھائی پیر طریقت رہبر شریعت مولانا مفتی نعمت اللہ نزیری سیفی نقشبندی چشتی قادری سہروردی دامت برکاتہم العالیہ
اور
اور ہمارے ہر ہر دل عزیز پیر طریقت رہبر شریعت مولانا حافظ قران محمد راہب النظیری سیفی نقشبند چشتی قادری سہروردی دامت برکاتہم العالیہ

محفل ذکر
16/11/2025

محفل ذکر

16/11/2025

محفل ذکر مخدوم بلاول گوٹھ 16/11/2025

Address

Gadap
Sindh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meer Saifi Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Meer Saifi Official:

Share