Dr Mariam vlogger

Dr Mariam vlogger vlogger
entertainment
health
beauty
pharmacist
(2)

My mental health needs a world tour.If any Tablighi Jamaat is going to Canada, please take me with you too.
08/07/2026

My mental health needs a world tour.
If any Tablighi Jamaat is going to Canada, please take me with you too.

میں نے ایک عورت کو یہ کہتے سنایہ دیکھو، یہ بچہ کتنا سلجھا ہوا ہے۔ اس کی ماں بہت صبر والی ہے۔ شوہر، ساس، نند  اسے دن بھر ...
19/06/2026

میں نے ایک عورت کو یہ کہتے سنا
یہ دیکھو، یہ بچہ کتنا سلجھا ہوا ہے۔ اس کی ماں بہت صبر والی ہے۔ شوہر، ساس، نند اسے دن بھر باتیں سناتے ہیں، مگر مجال ہے کہ وہ کسی کو جواب دے دے۔ جب بہت زیادہ پریشان ہو جاتی ہے تو دو دو گھنٹے خود کو واش روم میں بند کر کے روتی ہے، لیکن پھر بھی خاموش رہتی ہے۔
تو میں اس بہن کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ بچہ سلجھا ہوا نہیں، بچہ سہما ہوا ہے۔
وہ اپنی ماں کو روز ٹوٹتے، روتے اور خاموشی سے سب کچھ برداشت کرتے دیکھ رہا ہے۔
اور افسوس یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ اصلاح شاید عورتوں کو ہی درکار ہے۔ ان عورتوں کو جو ظلم سہنے والی عورت کی تعریف کرتی ہیں، جو خاموشی کو خوبی اور ظلم برداشت کرنے کو کردار کی بلندی سمجھتی ہیں۔ ان عورتوں کو جنہوں نے اپنے بیٹوں کو یہ نہیں سکھایا کہ عورت بھی عزت، احساسات اور حقوق رکھنے والی انسان ہے۔
ہم نے مرد کو حاکم اور عورت کو محکوم بنا دیا ہے، حالانکہ میں نے نہ قرآن میں یہ پڑھا اور نہ اپنے نبی ﷺ کی تعلیمات میں یہ دیکھا کہ عورتوں پر ظلم کرو، انہیں ذلیل کرو، انہیں رلاؤ اور پھر ان سے توقع رکھو کہ وہ خاموشی سے سب کچھ برداشت کرتی رہیں۔
ظلم پر خاموشی صبر نہیں ہوتی، اور ظلم سہنے والی عورت کی تعریف کرنا بھی ظلم کو مضبوط کرنا ہے۔

18/06/2026

08/06/2026

میں تمام مردوں کی بات نہیں کر رہی، لیکن بہت سے مرد جذباتی طور پر اپنی فیملی سے شادی شدہ ہوتے ہیں۔بیوی ان کے ساتھ زندگی گ...
07/06/2026

میں تمام مردوں کی بات نہیں کر رہی، لیکن بہت سے مرد جذباتی طور پر اپنی فیملی سے شادی شدہ ہوتے ہیں۔
بیوی ان کے ساتھ زندگی گزارتی ہے، مگر ان کی ترجیحات، وفاداری اور جذباتی وابستگی ترجیحات میں کہیں نظر ہی نہیں آتی۔
وہ گھر کا حصہ تو ہوتی ہے، مگر فیصلوں میں اس کا مقام اکثر کہیں پیچھے رہ جاتا ہے۔ ۔
تلخ سچ، مگر سچ۔

ایک عورت چاہے کتنی ہی تعلیم یافتہ ہو، کسی امیر اور بااثر خاندان میں بیاہی گئی ہو، آخرکار وہ ایک عورت ہی ہوتی ہے جسے اپنا...
06/06/2026

ایک عورت چاہے کتنی ہی تعلیم یافتہ ہو، کسی امیر اور بااثر خاندان میں بیاہی گئی ہو، آخرکار وہ ایک عورت ہی ہوتی ہے جسے اپنا گھر بچانے کے لیے بے شمار آزمائشوں، سمجھوتوں اور تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
میرا ماننا ہے کہ خواتین چاہے وہ غریب گھرانے سے ہوں، متوسط طبقے سے یا امیر خاندان سے، اکثر عورتیں شادی کو نبھانے اور گھر کو جوڑے رکھنے کے لیے بہت کچھ برداشت کرتی ہیں۔
البتہ ایک کامیاب شادی صرف عورت کی قربانیوں سے نہیں چلتی، بلکہ اس کے لیے شوہر اور بیوی دونوں کی محبت، احترام اور کوشش ضروری ہوتی ہے۔

Address

Sindh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Mariam vlogger posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share