All about Nawabshah

All about Nawabshah Nawabshah (Sindhi and Urdu: نوابشاہ‎) is a city and headquarters of the Shaheed Benazirabad District of Sindh province, Pakistan.

It is the 27th largest city in Pakistan. Nawabshah derives its name from Syed Nawab Shah, from the Syed Family.

Azaadi Mobarak Nawabshah
14/08/2025

Azaadi Mobarak Nawabshah

مٹھل سولنگی کو ایس ایچ او بنا دیا گیا۔
10/08/2025

مٹھل سولنگی کو ایس ایچ او بنا دیا گیا۔

نواب شاہ کے نوجوان سینیئر صحافی، صدر بینظیرآباد پریس کلب و میمبر کراچی بار ایسوسی ایڈووکیٹ اے کے ڈاہری پر نواب شاہ شہر م...
08/08/2025

نواب شاہ کے نوجوان سینیئر صحافی، صدر بینظیرآباد پریس کلب و میمبر کراچی بار ایسوسی ایڈووکیٹ اے کے ڈاہری پر نواب شاہ شہر موہنی بازار میں نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد کا قاتلانہ حملہ ، حملے میں شدید زخمی ہسپتال منتقل ، رپورٹ درج ،
واقعے پر صحافی و وکلا ایسی و سماجی شخصیات کا آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد ، ایس پی شہید بینظیرآباد سے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ اور اے کے ڈاہری کو تحفظ فراہم کیا جائے.

نواب شاہ: کنڈی گوٹھ کے قریب آئل ٹینکر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحقنواب شاہ (بیورو رپورٹ): بی سیکشن تھانے کی حدود میں و...
06/08/2025

نواب شاہ: کنڈی گوٹھ کے قریب آئل ٹینکر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

نواب شاہ (بیورو رپورٹ): بی سیکشن تھانے کی حدود میں واقع کنڈی گوٹھ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کریم آباد، تعلقہ قاضی احمد سے آنے والا ایک تیز رفتار آئل ٹینکر کنڈی گوٹھ کے قریب بے قابو ہو کر ایک رکشہ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ اُلٹ گیا اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مظہر اقبال ولد محمد احسن آرائیں کے طور پر ہوئی ہے، جو جمشید کالونی، نواب شاہ کا رہائشی تھا۔ متوفی کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے ڈرائیور شہزاد ولد شوکت کھوکھر کو گرفتار کر لیا، جبکہ گاڑی کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر پاکستانی پولیس اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کیے اور موقع پر ابتدائی تفتیش کی۔

مظہر اقبال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ مقامی افراد نے حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری گاڑیوں کی نگرانی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمداسلام آباد کے علاقے ترنول میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے د...
05/08/2025

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں مشتبہ گوشت برآمد کیا گیا۔

یہ کارروائی اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی نگرانی میں کی گئی۔ کارروائی کے بعد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر نے ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے برآمد شدہ گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ انسانی صحت اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے غیر قانونی کاموں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



















🔴 موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار | بڈھل شاہ کالونی، نوابشاہ 🔴بڈھل شاہ کالونی میں شہریوں کی بروقت کارروائی سے موٹر سا...
04/08/2025

🔴 موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار | بڈھل شاہ کالونی، نوابشاہ 🔴

بڈھل شاہ کالونی میں شہریوں کی بروقت کارروائی سے موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ چور کو عوام نے قابو میں لے کر فوری طور پر ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے اردگرد کے مشتبہ اور انجان افراد پر نظر رکھیں تاکہ جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔

📍نوابشاہ – سکرنڈ روڈ پر غیر قانونی بائیک ریسنگ سے شہری خوفزدہ، فوری کارروائی کا مطالبہنوابشاہ: سکرنڈ روڈ پر نوجوانوں کی ...
03/08/2025

📍نوابشاہ – سکرنڈ روڈ پر غیر قانونی بائیک ریسنگ سے شہری خوفزدہ، فوری کارروائی کا مطالبہ

نوابشاہ: سکرنڈ روڈ پر نوجوانوں کی جانب سے غیر قانونی اور خطرناک بائیک ریسنگ کا سلسلہ روز بروز شدت اختیار کر رہا ہے، جس سے نہ صرف ان کی اپنی زندگیاں خطرے میں پڑ رہی ہیں بلکہ دیگر راہگیر اور شہری بھی شدید خطرات سے دوچار ہو چکے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوان تیز رفتاری، ون ویلنگ اور بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے سڑک کو ریس ٹریک میں تبدیل کر چکے ہیں، جبکہ متعلقہ انتظامیہ اس سنگین معاملے پر تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکرنڈ روڈ پر فوری کریک ڈاؤن کیا جائے، قانون پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اور نوجوان نسل کو اس خطرناک رجحان سے بچانے کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے۔




















نواب شاہ سول اسپتال میں ایکس رے شیٹس کی قلت، مریضوں کو موبائل تصاویر پر گزارا کرنا پڑ رہا ہےنواب شاہ (رپورٹ) — سول اسپتا...
03/08/2025

نواب شاہ سول اسپتال میں ایکس رے شیٹس کی قلت، مریضوں کو موبائل تصاویر پر گزارا کرنا پڑ رہا ہے

نواب شاہ (رپورٹ) — سول اسپتال نواب شاہ میں ایکس رے شیٹس کی عدم دستیابی مریضوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایکس رے رپورٹ موبائل فون پر تصویر کی صورت میں دی جا رہی ہے، جس سے مریضوں کو دیگر اسپتالوں یا ڈاکٹرز کو رپورٹ دکھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کو ماہانہ 800 ایکس رے شیٹس فراہم کی جاتی ہیں، جو بظاہر ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔ ایکس رے ٹیکنیشنز کا کہنا ہے کہ شیٹس ختم ہونے کے باعث فی الحال پرنٹڈ رپورٹس کی سہولت ممکن نہیں، جس کے باعث مریضوں کو صرف موبائل تصاویر پر اکتفا کرنا پڑ رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کو فوری طور پر درکار ایکس رے شیٹس فراہم کی جائیں تاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

02/08/2025

ہمارے شہر نوابشاہ کی مکمل تاریخ کچھ سیکنڈز میں۔۔

پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا — نئی قیمتوں کا اطلاق ہو چکااسلام آباد: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا ...
31/07/2025

پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا — نئی قیمتوں کا اطلاق ہو چکا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق:

پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پٹرول سستا ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔





29/07/2025

📢 AAN Super Mart – نوابشاہ کی پہلی مکمل آن لائن مارٹ!

نawabshah والو، تیار ہو جائیں!
اب آپ کے شہر میں آ رہی ہے ایک ایسی سروس جو آپ کو دے گی ہر ضرورت کی چیز، وہ بھی گھر بیٹھے!

🛒 AAN Super Mart پر دستیاب ہے:
✅ روزمرہ کی گروسری
✅ کاسمیٹکس
✅ ہوم پراڈکٹس
✅ اور بہت کچھ – سب کچھ ایک جگہ پر!

📦 "Har Cheez, Har Ghar Tak!" ہمارا وعدہ ہے!
🔄 بس آرڈر کریں، اور ہم پہنچائیں گے آپ کے دروازے تک۔

👕 ہمارے delivery boys ہوں گے مکمل یونیفارم میں،
⚡ تیز سروس، آسان آرڈرنگ، اور بجٹ فرینڈلی قیمتیں!

💻 ابھی ہمارا page Follow کریں اور سب سے پہلے فائدہ اٹھائیں!
















نوابشاہ میں آج 26 جولائی 2025 کو موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، دن بھر دھندلی دھوپ چھائی رہے گی اور درجہ حرارت دوپہر کے ا...
27/07/2025

نوابشاہ میں آج 26 جولائی 2025 کو موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، دن بھر دھندلی دھوپ چھائی رہے گی اور درجہ حرارت دوپہر کے اوقات میں 39°C تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کی مقدار کم ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے، جو گرمی میں معمولی سی راحت فراہم کریں گی۔ بارش کا فی الحال کوئی خاص امکان نہیں، تاہم شام کے وقت جزوی بادل چھا سکتے ہیں۔ رات 9 بجے کے بعد موسم کچھ بہتر ہوگا اور درجہ حرارت کم ہو کر تقریباً 33°C ہو جائے گا۔ شہری احتیاط برتیں، خود کو ہائیڈریٹ رکھیں اور دوپہر کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔ 🌤️💨🌡️

#نوابشاہ #26جولائی

Address

Nawaabad
Sindh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All about Nawabshah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to All about Nawabshah:

Share

Best information portal in Nawabshah

We aiming to provide you a useful information about the city Nawabshah that will help to update about every ongoing and current moment in Nawabshah