06/08/2023
Allama Syed Ali Raza Rizvi
ایک خوبصورت عزادار کی کہانی
کل شب سندھ کے ایک شہر "ٹنڈوجام" میں مجلس عزا سے خطاب کرنے کے لیے جانا ہوا ، مجلس ایک ہندو برادر وشن داس کی جانب سے منعقد کی گئی تھی ، کیا ماحول تھا ، کیا جذبات تھے ، یہ الفاظ میں بیان کرنا بہت مشکل ہے - خوب گریہ ہوا ، ماتم ہوا-
مجلس عزا کے بعد جب اس عزادار کے گھر میں داخل ہوا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ، اتنا خوبصورت عزاخانہ ، یہ عزاخانہ اس عزادار کے بچوں اور زوجہ نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا ہے ، اہلیبیت کا عشق رنگ نسل یا مذہب کا محتاج نہیں ہوتا مولا ع تمام عاشقان اہلیبیت کو سلامت رکھیں