16/08/2025
ٹک ٹاکر مخدوم جنید کی گرفتاری، چھاپہ مار ٹیم کو دیکھ کر رشتہ دار خاتون نے کپڑے اتار دئیے
شرمناک ویڈیو وائرل ۔۔۔ گرفتاری کیلئے آئی این سی سی آئی اے ٹیم پر ٹوکے سے وار
این سی سی آئی اے سکھر کی ٹیم نے کراچی میں ہنی ٹریپ کر کے درخواست گزار کو بلیک میل کرنے کے الزامات میں ٹک ٹاکر مخدوم جنید کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے وقت مزاحمت کے دوران ملزم کی رشتے دار خواتین نے کپڑے اتاردیئے۔
تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے ٹیم کو ملزم مخدوم جنید کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ گیا ،گرفتاری کے دوران ملزم کی رشتہ دار خواتین کی جانب سے مزاحمت کی کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، انسپکٹر الفت سوڈر اپنی ٹیم کے ساتھ ابوالحسن اصفہانی روڈ پہنچے، انفارمر کی اطلاع پر ایف آئی اے اہلکار جیسے ہی پہنچا ملزم بھاگنے لگا،ملزم نے رشتے دار خواتین کو کپڑے اتارنے کا کہاا اور لائیو ویڈیو پر آگیا،رشتے دار خواتین کپڑے اتار کر سڑک پر ٹک ٹاکر کے پیچھے چلنے لگی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قریب گزرتی سچل تھانے کی موبائل کو بھی این سی سی آئی اے نے مدد کے لیے کہا، راجپوت اسپتال کے قریب ٹک ٹاکر مخدوم جنید نے ایف آئی اے پر حملہ کردیا، ملزم نے قصائی کا ٹوکہ اٹھا کر این سی سی آئی اے افسر کو دے مارا ،تیز دھار آلے کے وار سے این سی سی آئی اے کا اہلکار شدید زخمی ہوگیا،این سی سی آئی اے نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔خواتین فہمیدہ مخدوم، غزالہ اور بھانجی کائنات کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔این سی سی آئی اے کی ٹیم چاروں ملزمان کو لے کر کراچی کے دفتر روانہ ہوگئی۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریشما نامی خاتون نے اس سے دوستی کی ، ملزم مخدوم جنید نے ایڈٹ شدہ قابل اعتراض ویڈیو بھیجی تھی اور پیسوں کا تقاضہ کیا، ملزم ٹک ٹاکر مخدوم جنید نے متاثرہ شخص سے 44 لاکھ روپے بھی بٹورے تھے،ملزم نے متاثرہ شخص سے مزید 70 لاکھ مانگے اور نہ ملنے پر قابل اعتراض ویڈیو لیک کی۔ نوٹ ۔۔۔ویڈیو شرمناک ہونے کے باعث نہیں شئیر کی جاسکتی