
22/06/2025
روس نے کہا ہے کہ ایران کے نیو کلئیر پلانٹ کو تباہ کیا گیا تو چرنوبل جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔ چرنوبل یوکرین کا ایک علاقہ ہے۔۔۔ جو دنیا کے سب سے بڑے نیوکلیئرحادثے کی وجہ سے مشہور ہوا۔۔🔥
یہ حادثہ 26 اپریل 1986 کو پیش آیا۔۔ جب چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ایک ری ایکٹر (Reactor 4) پھٹ گیاتھا۔۔ ری ایکٹر کے اندر ایک تجربہ ہو رہا تھا جو غلطی سےقابو سےباہرہو گیا۔ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا اور بہت زیادہ تابکار (Radioactive) مواد فضا میں پھیل گیا۔۔۔⛈️
یہ مواد ہوا کے ذریعے یورپ کے کئی ملکوں تک پہنچا
ہزاروں لوگ فوری طور پر متاثر ہوئے۔ 33 ہزار اموات ہوئیں کئی لوگ بعد میں کینسر اور دیگر بیماریوں سے مرے۔ چرنوبل شہر اورآس پاس کے علاقوں کو خالی کروا لیا گیا۔ آج تک یہ علاقہ خطرناک زون میں شامل ہےاور وہاں انسانوں کا رہنا ممنوع ہے۔۔🕷️
آج چرنوبل ایک "بھوتوں کا شہر" (Ghost Town) بن چکا ہے۔ وہاں صرف سائنسدان، فوجی، یا سیاح خاص اجازت سے جا سکتے ہیں۔۔۔🚁