19/07/2025
سکھر میں بدامنی، لاقانونیت ، ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں کے خلاف ہندو پنچایت کا احتجاج
سکھر پریس کلب کے سامنے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں ہندو پنچایت کے رہنماؤں، تاجروں، شہریوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مکھی ایشور لعل اور دیگر مظاہرین کا کہنا تھا سکھر اس وقت جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہے۔ یہاں کے تاجر ہوں یا عام شہری، کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔ دن دہاڑے ڈکیتیوں، چوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔سکھر میں رہنے والی ہندو برادری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے، جس کے باعث شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر مؤثر اقدامات کریں تاکہ شہر میں امن و امان قائم ہو سکے