Media cell-DIG East Zone

Media cell-DIG East Zone Unofficial police page
(1)

18/09/2025
04/09/2025
04/09/2025

ضلع ملیر پولیس، کراچی*منشیات فروش میں ملوث خاتون سمیت ملزمان گرفتار — ملیر سٹی پولیس کی کارروائی*منشیات فروشی میں ملوث خ...
04/09/2025

ضلع ملیر پولیس، کراچی

*منشیات فروش میں ملوث خاتون سمیت ملزمان گرفتار — ملیر سٹی پولیس کی کارروائی*

منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد 1050 گرام چرس، 25 گرام ائس گرام چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کے دوران تھانہ ملیر سٹی کی حدود سے ملزمان کو گرفتار کیا

گرفتار ملزم/ملزمہ کی شناخت ذیشان، جام شیر اور عابدء کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں سرگرم تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے،

04/09/2025

*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی

*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی کار لفٹرز گینگ کے اہم کارندے گرفتار۔*

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ گروہ علی الصبح کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کر کے انہیں کراچی سے باہر منتقل کرتے تھے۔

*تھانہ سچل پولیس* نے تکنیکی بنیادوں/سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک سرقہ شدہ کرولا کار جبکہ ملزمان کی نشاندھی پر مزید ایک مہران کار بھی برآمد کر لی گئیں۔

برآمدہ کار تھانہ سچل کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی، مقدمہ الزام نمبر 1365/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ سچل میں درج ہے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کا گروہ ہر ماہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 10 سے 15 گاڑیاں چوری کرتا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں عباس ولد محمد وہاب، احمد ولد عبد الودود، شہزاد ولد کالو خان اور محمد شعیب ولد ارشاد شامل ہیں۔

*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی**ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی کار لفٹرز گینگ کے اہم کارندے گرفتار۔*ڈسٹرکٹ ا...
04/09/2025

*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی*

*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی کار لفٹرز گینگ کے اہم کارندے گرفتار۔*

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ گروہ علی الصبح کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کر کے انہیں کراچی سے باہر منتقل کرتے تھے۔

*تھانہ سچل پولیس* نے تکنیکی بنیادوں/سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک سرقہ شدہ کرولا کار جبکہ ملزمان کی نشاندھی پر مزید ایک مہران کار بھی برآمد کر لی گئیں۔

برآمدہ کار تھانہ سچل کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی، مقدمہ الزام نمبر 1365/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ سچل میں درج ہے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کا گروہ ہر ماہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 10 سے 15 گاڑیاں چوری کرتا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں عباس ولد محمد وہاب، احمد ولد عبد الودود، شہزاد ولد کالو خان اور محمد شعیب ولد ارشاد شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی*ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں، ملوث ملزمان گرفتار۔*گرفت...
04/09/2025

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی

*ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں، ملوث ملزمان گرفتار۔*

گرفتار ملزمان کے نام انتہائی مطلوب/ لسٹڈ منشیات فروش ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔

پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کی گرفتاریاں میٹروول III اور قائد اعظم کالونی کے قریب سے عمل میں لائی گئیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس، آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

گرفتار ملزمان میں محمد رفیق ولد محمد سلیمان، محب اللہ ولد حبیب اللہ اور محمد ظفر ولد محمد موسیٰ شامل ہیں۔

ضلع ملیر پولیس، کراچی*بن قاسم پولیس کی بڑی کارروائی – مضر صحت خطرناک ادویات بیچنے والے گروہ میں ملوث ملزمان گرفتار*بن قا...
04/09/2025

ضلع ملیر پولیس، کراچی

*بن قاسم پولیس کی بڑی کارروائی – مضر صحت خطرناک ادویات بیچنے والے گروہ میں ملوث ملزمان گرفتار*

بن قاسم پولیس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ،خطرناک اور مضر صحتجان لیوا ادویات کو دوبارہ پیک کرکے فروخت کرتا تھا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل, امیر, سیف الرحمان, میر عالم,نظام بوستان,حسین, شوکت کے ناموں سے کی گئی۔

یہ گروہ مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے ایکسپائر شدہ ادویات اور خام مال چوری کرکے انہیں مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کرتا تھا۔

جعلی اور مضر صحت ادویات کے استعمال سے شہریوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق تھا۔

"اس مکروہ دھندے کا سرغنہ ملزم شکیل تھا جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہریلی اور معیاد ختم شدہ ادویات فروخت کرتا تھا، ملزم شکیل کمپنی میں سپروائزر ہے،

ملزمان زہریلی ادویات اشیاء چوری کرتے اور مختلف علاقوں و دیگر کمپنیوں کو فروخت کرتے تھے۔

بن قاسم پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی*ایسٹ، تھانہ جمشید کوارٹرز کے علاقے گھوڑا چورنگی کے قریب رات گئے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقا...
04/09/2025

*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی

*ایسٹ، تھانہ جمشید کوارٹرز کے علاقے گھوڑا چورنگی کے قریب رات گئے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔*

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار ہوئے، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 05 عدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان کے زیرِ استعمال تھانہ رضویہ کے علاقے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل نمبری KMY-3133 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو بروقت طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

گرفتار ملزمان میں شمن علی ولد رستم (زخمی) اور نظیر احمد ولد منظور احمد شامل ہیں، جبکہ فرار ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

Address

Sindh
75340

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media cell-DIG East Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share