ڍاٽي منهنجا ڍول

ڍاٽي منهنجا ڍول I'm a photographer. I love to take pictures of people. and nature. From Tharparkar Sindhi I love Photography and Videography

11/05/2023

پڑا
جب بھی قاتل مقابل صف آرا ہوئے
سرحدوں پر میری جب کبھی رن پڑا
میراخون جگر تھا کہ حرف ہنر
نذر میں نے کیا مجھ سے جو بن پڑا
آنسوؤں سے تمھیں الوداعیں کہیں
رزم گاہوں نے جب بھی پکارا تمھیں
تم ظفر مند تو خیر کیا لوٹتے
ہار نے بھی نہ جی سے اتارا تمھیں
تم نے جاں کے عوض آبرو بیچ دی
ہم نے پھر بھی کیا ہےگوارا تمھیں
سینہ چاکان مشرق بھی اپنے ہی تھے
جن کا خوں منہ پہ ملنے کو تم آئے تھے
مامتاؤں کی تقدیس کو لوٹنے
یا بغاوت کچلنے کو تم آئے تھے
ان کی تقدیر تم کیا بدلتے مگر
ان کی نسلیں بدلنے کو تم آئے تھے
اس کا انجام جو کچھ ہوا سو ہوا
شب گئی خواب تم سے پریشاں گئے
کس جلال و رعونت سے وارد ہوئے
کس خجالت سے تم سوئے زنداں گئے
تیغ در دست و کف در وہاں آئے تھے
طوق در گردن و پابجولاں گئے
جیسے برطانوی راج میں گورکھے
وحشتوں کے چلن عام ان کے بھی تھے
جیسے سفاک گورے تھے ویت نام میں
حق پرستوں پہ الزام ان کے بھی تھے
تم بھی آج ان سے کچھ مختلف تو نہیں
رائفلیں وردیاں نام ان کے بھی تھے
پھر بھی میں نے تمھیں بے خطا ہی کہا
خلقت شہر کی دل دہی کےلیئے
گو میرے شعر زخموں کے مرہم نہ تھے
پھر بھی ایک سعی چارہ گری کیلئے
اپنے بے آس لوگوں کے جی کیلئے
یاد ہوں گے تمھیں پھر وہ ایام بھی
تم اسیری سے جب لوٹ کر آئے تھے
ہم دریدہ جگر راستوں میں کھڑے
اپنے دل اپنی آنکھوں میں بھر لائے تھے
اپنی تحقیر کی تلخیاں بھول کر
تم پہ توقیر کے پھول برسائے تھے
جنکے جبڑوں کو اپنوں کا خوں لگ گیا
ظلم کی سب حدیں پاٹنے آگئے
مرگ بنگال کے بعد بولان میں
شہریوں کے گلے کاٹنے آگئے
ٓاج سرحد سے پنجاب و مہران تک
تم نے مقتل سجائے ہیں کیوں غازیو
اتنی غارتگری کس کی ایما پہ ہے
کس کے آگے ہو تم سر نگوں غازیو
کس شہنشاہ عالی کا فرمان ہے
کس کی خاطر ہے یہ کشت و خوں غازیو
کیا خبر تھی کہ اے شپرک زادگاں
تم ملامت بنو گے شب تار کی
کل بھی غاصب کے تم تخت پردار تھے
آج بھی پاسداری ہے دربار کی
ایک آمر کی دستار کے واسطے
سب کی شہ رگ پہ ہے نوک تلوار کی
تم نے دیکھے ہیں جمہور کے قافلے
ان کے ہاتھوں میں پرچم بغاوت کے ہیں
پپڑیوں پر جمی پپڑیاں خون کی
کہ رہی ہیں یہ منظر قیامت کے ہیں
کل تمھارے لیئے پیار سینوں میں تھا
اب جو شعلے اٹھے ہیں وہ نفرت کے ہیں
آج شاعر پہ بھی قرض مٹی کا ہے
اب قلم میں لہو ہے سیاہی نہیں
خون اترا تمھاراتو ثابت ہوا

‏طلحہ خان جو کہ بھائی ذیشان کا دس سالہ بھانجا ہے ۔۔۔جب احتجاج کے دوران وہ اپنی ماں کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس کی ڈھال ب...
10/05/2023

‏طلحہ خان جو کہ بھائی ذیشان کا دس سالہ بھانجا ہے ۔۔۔جب احتجاج کے دوران وہ اپنی ماں کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس کی ڈھال بنا ۔۔۔تو اس معصوم پر ڈنڈے برسائے گئے ۔۔۔ایک سیدھا دماغ پر اور ایک اس کی تھوڑی پر مارا گیا ۔۔۔ اپنے بچوں پر ہم نے ڈنڈے برسانے ہے لیکن دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے
‎@


10/05/2023

‏عہد کرو ہم افواج پاکستان کی اتنی ہی عزت کرتے ہیں جتنی افواج پاکستان آئین و قانون کی کرتے ہیں۔ جھگڑا ختم 😡🫠🫠

‏‎آج قرض اتارنے  کا دن ہےوزیراعظم عمران خان نےاپنی جان ہمارے مستقبل کے لٸے وقف کی ہے ہم نے بھی خان اور اس ملک کےمستقبل ک...
10/05/2023

‏‎آج قرض اتارنے کا دن ہے
وزیراعظم عمران خان نےاپنی جان ہمارے مستقبل کے لٸے وقف کی ہے ہم نے بھی خان اور اس ملک کےمستقبل کی جنگ لڑنی ہیں
اور کسی قسم کی قربانی سےدریغ نہی کرینگے اور انشاءاللہ یہ جنگ عوام جیت کر رہے گئے ‎
لااله الا الله سبحانك اني كنت من الظالمين

09/05/2023

‏‎قائڈاعظم کو مو ت کے منہ میں دانستہ دھکیلنے کے بعد ، لیاقت علی ،فاطمہ جناح بے نظیر بھٹو ، ذوالفقار علی بھٹو سب کی اموات و شہادتیں " اندر کی جاب" تھی، کوئی بیرونی سازش نہیں - اور اب خاکم بدہن عمران خان کی باری ہے ۔ اہل پاکستان سوتے رہو ۔ کب نکلو گے ۔ جب روپیہ زمین پہ رُل رہا ہوگا

09/05/2023

کیا آپ کے پاس ٹویٹر پر ویڈیو چل رہی ہیں میرے پاس نہیں چل رہی

09/05/2023

کراچی میں عوام نے شاہراہ فیصل پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگا دی۔۔۔۔۔۔
اس میں اعوام کا ہی نقصان ہوا ہے پولیس کوئی کام نہیں کرتی اب اور اسٹریٹ کرائم ہوگا
کہا تھا ، سمجھایا تھا لیکن تم باز نہیں آئے اپنے ساتھ ہمارا بھی نقصان کر بیٹھے

09/05/2023

‏آج DGISPR کہتے ہیں کہ عمران خان انٹیلیجینس اہلکاروں پر من گھڑت الزام لگا رہے ہیں وہ بیان بازی کی بجائے قانون کا راستہ لیں
تو قانونی راستے میں رکاوٹ ڈالی کس نے۔ صرف خان حملہ نہیں ، ارشد شریف قتل کی FIR بھی انکے موقف کے مطابق کیسے درج نہیں ہوئی
قانون سے ماورا بن کر قانون کا راستہ لینے کا مشورہ دینے کا آپکو کوئی حق نہیں

02/05/2023
‏حاجی صاحب مالش کرنے والے سے مالش کروا رہے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا:" کیا حال ہے حاجی صاحب... آپ نظر نہ...
18/04/2023

‏حاجی صاحب مالش کرنے والے سے مالش کروا رہے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا:
" کیا حال ہے حاجی صاحب... آپ نظر نہیں آتے آج کل؟ "
حاجی صاحب نے اس کی بات سنی ان سنی کر دی. وہ بندہ کہنے لگا:
" حاجی صاحب... میں آپ کی سائیکل لے کے جا رہا ہوں"
وہ سائیکل مالشی کی تھی. کافی دیر ہو گئی تو مالشی کہنے لگا:
" حاجی صاحب... آپ کا دوست آیا نہیں ابھی تک واپس میری سائیکل لے کر؟ "
حاجی صاحب بولے :
" وہ میرا دوست نہیں تھا"
مالشی بولا:
" مگر وہ تو آپ سے باتیں کر رہا تھا"
حاجی صاحب بولے:
" میں تو اس کو جانتا ہی نہیں ہوں.
میں تو سمجھا تھا کہ وہ تمہارا دوست ہے"
مالشی بولا:
" حاجی صاحب... میں غریب آدمی ہوں. میں تو لٹ گیا"
حاجی حاحب بولے:
" اچھا تو رو مت. میں تجھے نئی سائیکل لے دیتا ہوں. تم سائیکل والی دوکان پر جا کے پسند کر لو
مالشی نے ایک سائیکل پسند کی
اور چکر لگا کے دیکھا. واپسی پر آکر کہنے لگا کہ حاجی صاب یہ سائیکل زرا ٹیڑھی چل رہی ہے
حاجی نے کہا:
"جا یار نئی سائیکل ہے. یہ ٹھیک ہے. دکھاو میں چیک کرتا ہوں"
حاجی صاحب سائیکل پر چکر لگانے گئے اور واپس آئے ہی نہیں.
مالشی کو اس سائیکل کے پیسے بھی دینے پڑ گئے 🤔🤣😂😂🤣
آج ایسا ہی حال پاکستانی قوم کے ساتھ ہو رہا ہے. ہر نیا آنے والا حکمران حاجی ہے اور عوام مالشی 🤷🏻‍♂️

15/04/2023

ایک سوڈانی کہتا ھے۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران ، شیطان کو کنکریاں مارے جانے کے بعد ، گرمی بہت شدید تھی اور میں بہت

تھکا ہوا تھا۔

میں نے دیکھاکہ فوجیوں کے ساتھ ایک بڑا کمرا تھا اور

کمرے سے ٹھنڈی ہوا آرہی تھی اس سے پہلے کہ فوجی

میری طرف دیکھیں میں چپکے سے اندر چلاگیا، اندر دیکھا

اور بھی حاجی سوئے ہوئے تھے میں بھی حاجیوں کے بیج

لیٹ گیا

دو گھنٹے بعد ، شدید سردی کی وجہ سے ، میں جاگ گیا باہر آیا اور ایک فوجی مجھے دیکھ کر وہاں سے بھاگا

میں حیران رہ گیا کہ کیوں بھاگا

جب کمرے کے طرف پلٹ کر دیکھا تو میں نے بھی دوڑنا شروع کیا

وہاں لکھا تھا

ثلاجة الموات ) مرده خانه )

شیئر کیجئے مھربانی کر کے تاکہ بچے کو ڈھونڈا جا سکے
07/04/2023

شیئر کیجئے مھربانی کر کے تاکہ بچے کو ڈھونڈا جا سکے

29/03/2023

‏تاریخ کے آئینے میں

1997 میں جسٹس سجاد علی شاہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تھے نوازشریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ہو رہی ہوتی ہے ن لیگ بضد ہوتی ہیں کہ کہ بینچ ہماری مرضی کے ججوں پر مشتمل ہو۔عدالت اس مطالبہ کو نہیں مانتی جس پر نون لیگ نے پھر وہ کھیل کھیلا جسے تاریخ بھیانک الفاظ میں بتاتی ہے ہوا کچھ یوں کہ 28 نومبر 97ء کو نوازشریف نااہلی کیس کی کورٹ روم نمبر ایک میں سماعت ہو رہی ہوتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر کے والد ایس ایم ظفر نوازشریف کے وکیل ہوتے ہیں کورٹ روم نمبر ایک میں اپنے دلائل ختم کرتے ہیں چیف جسٹس سجاد علی شاہ ایس ایم ظفر کو دلائل ختم ہونے پر تھیک یو مسٹر ظفر صاحب کہتے ہیں کہ کورٹ روم نمبر ایک سے خواجہ آصف باہر آتے ہیں چیف جسٹس ساتھی ججز کے ساتھ اُٹھ کر ریٹرننگ روم میں جانا جاتے ہیں تاکہ دس منٹ کے وقفے کے بعد واپس آ کر فیصلہ دیں ابھی وہ ریٹرننگ روم میں پہنچتے ہی نہیں کہ سپریم کورٹ کی راہداری میں خواجہ آصف کی قیادت میں جھتہ ججز کے خلاف نعرے لگاتا ہوا کورٹ روم نمبر ایک کی طرف بڑھ رہا ہوتا ہے اور کورٹ روم نمبر ایک پر حملہ آور ہو جاتا ہے چیف جسٹس سجاد علی شاہ ساتھی ججز کے ساتھ جان بچانے کے لیے سپریم کورٹ کے پچھلے دروازے سے باہر نکلتے ہیں اس سارے واقعہ کے بعد درویش جج فخرالدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے احاطہ میں پہنچ کر آنسو بہاتے ہیں نون لیگ اسی پر نہیں رُکے انھوں نے رفیق تارڑ کو نوٹوں بھرے بریف کیس دے کر ججز کے ضمیر خریدنے کے لیے کوئٹہ رجسٹری روانہ کیا اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب موجودہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ان کے ہمرکاب کیا تاکہ ججز کے ضمیر خریدنے کا کام کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے پھر ایسا ہی ہوتا ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ججز کو خرید کر سپریم کورٹ کو تقسیم کیا جاتا ہے سجاد علی شاہ کے خلاف بغاوت ہوتی ہے اور انھیں گھر جانا پڑتا ہے۔
آج بھی سپریم کورٹ میں پھر وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کی پولیس کی  وردی میں مبلوس بندے کا تعلق  بھی  فوج سے  ہے اور علی نام ہے اسکا ..کیا تم لوگوں میں مردانگی ختم ...
19/03/2023

اسلام آباد کی پولیس کی وردی میں مبلوس بندے کا تعلق بھی فوج سے ہے اور علی نام ہے اسکا ..
کیا تم لوگوں میں مردانگی ختم ہوگئی ہے کبھی رینجرز کی وردی میں گولیاں مارتے ہو, عورتوں کی چادریں کھینچتے ہو اور کبھی پولیس کی وردی میں تشدد کرتے ہو .

زنانہ کپڑے اور چوڑیاں پہن کر کھسرے بن کر حملہ آور ہونا رہ گیا ہے .
اس طرح فوجیوں کا اندرونی سکیورٹی اداروں میں ایکدم سے سامنے آنا اعوام کے لیے خطرناک ہے




:: بولنا تو ہوگا اور بولتے رہنا ہے کیونکے اس بار بولنے والے لوگ ملے ہیں ::

Address

Chachro
Sindh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڍاٽي منهنجا ڍول posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share