10/07/2026
مورخہ: 10 جولائی 2026
بلدیہ ٹاؤن، کراچی
ممبر صوبائی اسمبلی سندھ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سندھ حکومت محترمہ ایڈووکیٹ روما مشتاق مٹو صاحبہ نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے قذافی کالونی، بلدیہ ٹاؤن میں غلط فہمی کی بنیاد پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور سندھ رینجرز کے تعاون سے صورتحال کو مزید بگاڑ اور شرانگیزی سے محفوظ رکھا گیا۔
اس موقع پر مقامی ممبر صوبائی اسمبلی آصف موسیٰ صاحب، رومن کیتھولک چرچ کے فادر صاحب، مسلم علماء کونسل کے معزز اراکین، جنرل سیکرٹری کراچی بلوچستان ڈائوسیس، ممبر بلدیہ عظمیٰ کراچی جناب طارق نشان صاحب اور علاقہ معززین نے باہمی مشاورت کے بعد مذہبی ہم آہنگی، امن اور احترامِ مذاہب کے فروغ پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مقامی اقلیتی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور شرانگیزی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ایڈووکیٹ روما مشتاق مٹو صاحبہ نے سندھ حکومت، سندھ پولیس، سندھ رینجرز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، بالخصوص وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار صاحب، آئی جی سندھ پولیس، ایس ایس پی کیماڑی اور مقامی ایس ایچ او کا بروقت کارروائی کرنے، ناخوشگوار واقعے کی روک تھام اور اقلیتی آبادی کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔
مقبول مسیح کھوکھر
نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ حیدرآباد