29/07/2025
صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل کا کندوس چھوغوگرونگ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ
گلگت سے واپسی کے فوراً بعد صوبائی وزیر خزانہ گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل کندوس چھوغوگرونگ کے متاثرہ عمائدین سے ملاقات کے لیے پونچھ پہنچے۔
گزشتہ روز انجینئر اسماعیل نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے گلگت میں ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے مشہ بروم میں سیلاب سے متاثرہ علاقے ہلدی تلس اور کندوس چھوغوگرونگ کے علاوہ دیگر متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے کاموں کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا آج مشہ بروم کے دورے کا شیڈول تھا، جو بعض وجوہات کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
اس موقع پر انجینئر اسماعیل نے کہا کہ:
> "کندوس چھوغوگرونگ کے متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم ان کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔"
انہوں نے اندرون و بیرون ملک مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں آگے بڑھ کر کندوس چھوغوگرونگ کے متاثرین کی مدد کریں