Jaag TV

Jaag TV This channel is about islamic and cultural videos..

Big shout out to my newest top fans! 💎 Masam Siraj SirajDrop a comment to welcome them to our community,
17/08/2025

Big shout out to my newest top fans! 💎 Masam Siraj Siraj

Drop a comment to welcome them to our community,

16/08/2025

"اربعینِ امام حسینؑ کا سب سے بڑا اجتماعی جلوسِ عزا، بلتستان کا مرکزی اور سب سے خوبصورت شہر سکردو جلوس، اربعین سکردو میں 16 اگست 2025ء بمطابق20 ۔

09/08/2025

رپورٹ: جاگ ٹی وی

ہر انسان کے باطن میں کئی خوبیاں پوشیدہ ہوتی ہیں، مگر کچھ ایسے باکمال لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی سادگی، محبت، اور پاکیزہ سوچ ان کے چہرے سے عیاں ہوتی ہے۔ قیصر علی شاہد انہی بااخلاق، نیک سیرت اور باصفا نوجوانوں میں سے ہیں، جنہیں دیکھ کر دل بے اختیار مسکرا اُٹھتا ہے۔
وہ نہ صرف ایک خوش اخلاق انسان ہیں بلکہ ایک ایسے نوجوان شاعر ہیں جن کے کلام میں محبت، خلوص، اور امن کا پیغام صاف جھلکتا ہے۔ ان کے اشعار دکھاوے سے پاک اور سچے جذبات کا آئینہ ہوتے ہیں۔
قیصر علی شاہد ان لوگوں میں شامل ہے اس اپنی دوستان اس بہت تنگ بھی کرتے ہیں، مگر محبت سے؛ جو ہنسانے کا ہنر بھی رکھتے ہیں اور دل جیتنے کا فن بھی۔
ان کے تمام ادبی مصروفیات، اشعار اور سماجی کردار میں ریاکاری یا نمائش کی کوئی جھلک نہیں ہوتی۔ یہی ان کی انفرادیت ہے — سچائی سے لبریز شخصیت، سادگی سے بھرپور دل، اور محبتوں کا خزانہ۔
ان کے کئی اشعار مولا امام حسین علیہ السلام کی محبت میں ڈوبے ہوتے ہیں، جنہیں سن کر سامعین نہ صرف روحانی طور پر متاثر ہوتے ہیں بلکہ عشقِ اہلِ بیتؑ میں سرشار ہو جاتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نیک دل اور باصلاحیت نوجوان کو اس کی زندگی کے اصل مشن میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
قیصر علی شاہد ایک روشن چراغ ہیں جو نہ صرف بلتستان، بلکہ پورے ادبِ پاک کے اُفق پر محبت اور روشنی بکھیر رہے ہیں۔
واہ... ماشاءاللہ!

-

04/08/2025

آغا نیر عباس – خادمِ اہلبیتؑ کا روشن چراغ

آغا نیر عباس، بلتستان کی سرزمین کے وہ درخشاں چہرہ ہیں جو عشقِ امام حسینؑ اور اہلِ بیت اطہارؑ کا سچا ترجمان ہیں۔ آج کے اس دور میں جہاں اکثر لوگ اپنی فنی صلاحیتوں کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، وہیں آغا نیر عباس خاموشی سے، بلا معاوضہ، اپنی زندگی اہلِ بیتؑ کی خدمت میں وقف کیے ہوئے ہیں۔
بلتستان اور اردگرد کے علاقوں میں ہزاروں نوحہ خواں ان کے شاگرد ہیں، جو ان سے ترنم، سوز اور اندازِ نوحہ خوانی سیکھ کر اپنی آواز کے ذریعے دلوں کو جھنجھوڑتے ہیں۔ آغا صاحب نہ صرف نوحہ خوانی سکھاتے ہیں بلکہ روحانی اخلاص، اخلاق اور عشقِ حسینؑ کا درس بھی دیتے ہیں۔
بلاشبہ، آغا نیر عباس جیسے عاشقِ اہلِ بیتؑ ہمارے علاقے کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آغا صاحب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور ان کے اس عظیم مشن کو مزید برکت دے۔
رپورٹ جاگ ٹی وی

31/07/2025

مجلسِ مسالمہ
— بلتستان میں نئی شعری جہتوں کا آغاز

بلتستان میں نوجوان شعرا ایک نئی ادبی فضا قائم کر رہے ہیں۔ ان کے کلام میں جو فکری تازگی، درد اور فنی چمک نظر آتی ہے، وہ اہلِ ذوق کو بہت متاثر کر رہی ہے۔ اسی ادبی قافلے کے درخشاں ستاروں میں ایک نمایاں نام نوجوان شاعر جناب حامد اسد کا ہے۔
جناب حامد اسد کا تعلق بلتستان کی دلکش وادی تندل سے ہے، اور وہ اس علاقے سے پہلے باقاعدہ کلام گو شاعر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ آپ کا تعلق ایک علمی، باوقار اور دردِ انسانیت سے سرشار خاندان سے ہے۔ ان کی شخصیت نہایت سنجیدہ، متوازن اور بااخلاق ہے، جبکہ ان کے کلام میں فکری گہرائی، جذباتی شدت اور شعری حسن کا خوبصورت امتزاج پایا جاتا ہے۔
ان کا ایک نہایت پُرتأثر شعر، جو امام حسینؑ کی عظمت اور مظلومیت کا آئینہ دار ہے، نذرِ قارئین:
جس کے دیتے تھے بوسہ نبی حلقوم پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمر نے خنجر چلایا ہے اُسی حلقوم پر"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ شعر نہ صرف امام حسینؑ کی مظلومیت کو اُجاگر کرتا ہے بلکہ شاعر کے دل سے نکلے ہوئے درد کی سچی ترجمانی بھی کرتا ہے۔
جناب حامد اسد کی شاعری آنے والے وقتوں میں بلتستان کے شعری منظرنامے پر گہرے نقوش چھوڑنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اور یہ نوجوان شاعر واقعی داد و تحسین کا مستحق ہے۔
رپورٹ جاگ ٹی وی

28/07/2025

۔۔۔بسلسلۂ اسدِ عاشورہ 2025 دستہ اکبریہ چنداہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلتستان کا قدیمی مرکزی جلوسِ اسدِ عاشورہ، اس خطے کی تاریخ کا سب سے پُرانا اور باوقار جلوس ہے۔ یہ جلوس نہ صرف اپنی روحانی عظمت کی بنا پر ممتاز ہے بلکہ گمبہ سکردو، جو بلتستان کا دروازہ اور حسین وادیوں کا مرکز ہے، اس کی مہمان نوازی، پرامن فضا، اور وسیع و منظم جلوس کے راستے اسے ایک خاص تاریخی اور ثقافتی اہمیت عطا کرتے ہیں۔

ہر سال لاکھوں عزادارانِ امام حسینؑ اس عظیم اجتماع میں شرکت کرتے ہیں، جن کا جذبہ، نظم و ضبط، اور باہمی ہم آہنگی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ مختلف علاقوں سے آنے والے ماتمی جلوس اس اتحاد کا مظہر ہیں جو اس خطے میں مذہبی رواداری، اخوت اور حُسینی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

ہم رہیں یا نہ رہیں، یہ عزاداری ہمیشہ باقی رہے گی۔

رپورٹ جاگ ٹی وی

26/07/2025

رپورٹ جاگ ٹیوی

گزشتہ ایام میں بلتستان کی دلکش وادی شگر بالا میں ایک نہایت ہی پُرکیف، روح پرور اور ایمان افروز مجلسِ مسالمہ کا انعقاد عمل میں آیا، جس نے ادبِ اہلِ بیت علیہم السلام کے فروغ میں ایک نئی روح پھونکی۔ اس باوقار بزم میں سکردو بھر سے ممتاز و مایہ ناز شعرائے کرام اور خوش الحان مدّاحانِ اہل بیتؑ نے شرکت فرما کر محفل کو اپنے نورانی کلام سے بقعۂ نور بنا دیا
اس معنوی اجتماع کے مہمانِ خصوصی جلیل القدر عالمِ دین، متبحر شاعرِ اہلِ بیت اور علمی حلقوں کی معروف شخصیت علامہ شیخ نثار سربازی تھے، جبکہ خصوصی شرکت بلتستان کے صاحبِ طرز ادیب، فکری رہنما اور معروف سماجی مفکر پروفیسر زیشان مہدی نے فرمائی، جن کی موجودگی نے محفل کی علمی و فکری سطح کو مزید بلند کر دیا۔
اس پروقار محفل کی نظامت اور میزبانی کا اعزاز صاحبِ قلم، کہنہ مشق محقق اور علمی دنیا کے معتبر نام ڈاکٹر محمد نذیر کو حاصل ہوا، جنہوں نے اپنے شائستہ اور بلیغ اندازِ گفتگو سے سامعین کے دل موہ لیے۔
اس فکری و روحانی محفل میں جن شعرائے کرام نے منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا اُن میں جناب حامد اسد، قیصر علی شاہد، عاشق حسین عاشق، یوسف کھسمن، عارف سحاب اور زیشان مہدی شامل تھے، جن کے دل سوز اشعار نے سامعین کو اشک بار اور قلب و جاں کو معطر کر دیا۔
مدح خوانوں میں خوش نوا اور باوقار ذاکرین کا چو حسن خان، کاچو حسین، سید نیر عباس اور دیگر ذاکرین نے اپنے مخصوص انداز میں ذکرِ اہلِ بیتؑ کی ایسی گُونج بکھیر دی کہ فضا معنویت سے لبریز ہو گئی۔
یہ بابرکت محفل جاگ ٹی وی کے تعاون سے ناظرین کے لیے عنقریب نشر کی جائے گی، جہاں تمام شعرائے کرام کا منتخب اور بامعنی کلام مرحلہ وار پیش کیا جائے گا۔
دیکھتے رہیے
جاگ ٹی وی
— کیونکہ ذکرِ اہلِ بیتؑ، روح کی غذا اور قلب کی تسکین ہے۔

24/07/2025

"حسبِ روایت جلوسِ عزا اور مجالس اسد۔"
"عاشورہ 2025 کے موقع پر حوطو پکورہ سکردد میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس اور جلوسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔"
جاگ ٹی وی

20/07/2025

رپورٹ: جاگ ٹی وی

آج مورخہ 20 جولائی 2025 کو حسبِ سابق جلوسِ عزا برائے اسدِ عاشورہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ چنداہ سنٹر، مرکزی امام بارگاہ پر منعقد ہوا۔ اس موقع پر بلتستان بھر سے جید علما، ساداتِ کرام، اور عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس میں ممتاز علمائے کرام نے فلسفۂ شہادتِ امام حسینؑ پر روشنی ڈالی اور واقعۂ کربلا کے عظیم پیغام کو اجاگر کیا۔ جلوس کے دوران شبیہہ امام مظلومؑ بھی برآمد کی گئی، جس کے ساتھ مختلف ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔ شرکاء کی پرجوش شرکت نے فضا کو معنویت اور عقیدت سے بھر دیا
اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ محکمہ صحت سکردو کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ، ایمبولینس سروس اور تربیت یافتہ طبی عملہ تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے اہلکار اور ایمبولینس ٹیم بھی مستعدی کے ساتھ موجود رہی۔

تمام عزاداران کے لیے لنگر و تبرکات کا بہترین انتظام کیا گیا تھا، جس سے ہر آنے والے نے استفادہ حاصل کیا۔ اس پُر نور اور پُر وقار مجلسِ عزا کا اختتام وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، سلامتی، اور خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا

03/07/2025

یوم شہادت حضرت علی اکبرؑ – ایک پُر سوز اور پُر وقار شبِ عزاداری

مورخہ 2 جون، 6 محرم الحرام کو امامبارگاہ مہوہنپہ میں یوم شہادت حضرت علی اکبرؑ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اور پُر سوز مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ یہ شب بیداری اپنے روحانی ماحول، ولولہ انگیز خطابات، اور ماتمی جلوسوں کی شرکت کے باعث ایک یادگار دینی اجتماع کی صورت اختیار کر گئی۔

اس پُر نور مجلس میں یونین کونسل چنداہ کے متع ماتمی دستوں نے پرجوش شرکت کی، جبکہ یونین کونسل تندل کے نوجوانوں پر مشتمل ماتمی انجمن نے بھی بھرپور انداز میں نوحہ خوانی و ماتم داری میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس روح پرور اجتماع سے معروف ذاکر و عالم دین علامہ شیخ رحمت اللہ نے مؤثر خطاب فرمایا، جب کہ میرِ واعظ جنداہ، نوجوان مذہبی اسکالر سید عارف حسین الحسنی نے سحر انگیز اور ولولہ خیز بیان کے ذریعے سامعین کے دلوں کو گرمایا۔

سید عارف حسین الحسنی نے حضرت علی اکبرؑ کی سیرتِ طیبہ کو نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ ہمیں کردارِ علی اکبرؑ کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا چاہیے، تاکہ ہم بھی عزت، غیرت، وفا، اور حق پرستی جیسے اوصاف سے مزین ہو سکیں۔

مجلس کے دوران امن و امان اور شرکاء کی حفاظت کے لیے اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو کی ہدایات پر فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست کیا گیا۔ ریسکیو 1122 اور ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر کرامت رضا کی نگرانی میں طبی امداد کے لیے میڈیکل ٹیم، پیرامیڈیکل اسٹاف، اور ایمبولینس سروس بھی ہمہ وقت موجود رہی، جس نے ہنگامی طبی سہولیات فراہم کیں۔

ان بہترین انتظامات، خصوصاً سیکیورٹی اور طبی سہولیات پر نوجوانانِ علاقہ نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا، اور اس شبِ عزاء کو روحانیت، عقیدت، اور نظم و ضبط کا مثالی مظہر قرار دیا۔

رپورٹ جاگ ٹی وی

29/06/2025

Address

Islamic Information
Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaag TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share