Doctor Asad Shafiq

Doctor Asad Shafiq 🥀🥀 وتعزو من تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تشأ ❣
✌️🧡بیشک عزت اورذلت اللّہ کےہاتھ میں♥️✌️

امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان، حلقہ مشہ بروم گانچھے ڈاکٹر اسد شفیق کا تاریخی دورۂ لاہور کے بعد یوتھ آف مشہ بروم...
19/02/2026

امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان، حلقہ مشہ بروم گانچھے ڈاکٹر اسد شفیق کا تاریخی دورۂ لاہور کے بعد یوتھ آف مشہ بروم مقیم فیصل آباد کی خصوصی دعوت پر فیصل آباد آمد ہوئی جہاں مشہ بروم کے نوجوانوں نے تاریخی، ولہانہ اور بھرپور استقبال کر کے ایک یادگار منظر رقم کر دیا۔مشہ بروم کی سیاست میں بدلتا ہوا رجحان انشاءاللہ ایک نئے مشہ بروم کی بنیاد ثابت ہوگا۔ لاہور، چنیوٹ اور اب فیصل آباد میں مقیم نوجوانوں کا جوش، جذبہ، شعور اور وابستگی دیکھنے کے بعد اب یہ کہنا مبالغہ نہیں کہ مشہ بروم کی تعمیر و ترقی کی جدوجہد اب محض کسی ایک فرد یا ایک الیکشن تک محدود نہیں رہی، بلکہ یہ ایک مشترکہ، منظم اور اجتماعی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ڈاکٹر اسد شفیق نے مشہور کاروباری شخصیت شیف حسین صاحب مچلو اور شیف حسن صاحب تھگس کی قیادت میں منعقدہ اس خوبصورت محفل پر یوتھ آف مشہ بروم مقیم فیصل آباد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہی بیدار نوجوان، یہی شعور اور یہی اتحاد مشہ بروم کے روشن مستقبل کی اصل ضمانت ہیں۔
#ایڈمن

پریس ریلیز:امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان، حلقہ مشہ بروم گانچھے، ڈاکٹر اسد شفیق کی جانب سے خصوصی دورۂ لاہور کے م...
19/02/2026

پریس ریلیز:

امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان، حلقہ مشہ بروم گانچھے، ڈاکٹر اسد شفیق کی جانب سے خصوصی دورۂ لاہور کے موقع پر ایک جامع اور بامقصد پریس ریلیز جاری کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر اسد شفیق سب سے پہلے آرگنائزنگ کمیٹی مشہ بروم یوتھ کنونشن (مقیم لاہور) اور لاہور میں مقیم تمام کاروباری و سماجی شخصیات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، بالخصوص:
جناب شیف فدا محمد صاحب (فداوا مچلوی)،
شیف ارشاد علی ملاووا صاحب تھگسوی،
شیف اقبال صاحب ہلدی،
شیف انور بلتستانی صاحب مرضی گون،
شیف اعظم صاحب غورسیوی،
فاچو لیاقت علی صاحب مچلو،
شیف باقر صاحب،
حسین وہاب صاحب،
اور دیگر تمام باغیرت، باشعور اور ذمہ دار نوجوانانِ مشہ بروم کا،
جنہوں نے ایک مختصر سی کال پر پورے لاہور کے طول و عرض سے مشہ بروم کے نوجوانوں کو متحرک کر کے کنونشن میں جمع کیا اور تاریخ رقم کیا۔
یہ کنونشن ایک عام اجتماع نہیں بلکہ ایک تاریخی اور یادگار لمحہ تھا جو ہمیشہ مشہ بروم کی سیاسی اور سماجی جدوجہد میں ایک سنگِ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔کنونشن میں مشہ بروم کے تمام گاؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف نوجوانوں نے علاقے کے بنیادی مسائل، درپیش چیلنجز، ممکنہ حل اور آئندہ تعمیر و ترقی کے جامع ویژن پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ نوجوانوں کی گفتگو میں شعور، سنجیدگی، دردِ دل اور علاقے سے محبت واضح طور پر جھلکتی رہی، جو اس بات کا
ثبوت ہے کہ مشہ بروم کا مستقبل ایک بیدار نسل کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔

ڈاکٹر اسد شفیق نے اس موقع پر واضح کیا کہ:
“مشہ بروم کی تعمیر و ترقی براہِ راست نوجوان نسل سے جڑی ہوئی ہے۔ جب تک نوجوان فیصلہ سازی کے عمل میں شامل نہیں ہوں گے، حقیقی تبدیلی ممکن نہیں۔ نوجوانوں کی سیاسی، سماجی اور معاشی شمولیت میری سیاست کی بنیاد ہے۔”

ڈاکٹر اسد شفیق نے مزید کہا کہ وہ سیاست کو اقتدار نہیں بلکہ خدمت سمجھتے ہیں، اور ان کا وژن یہ ہے کہ مشہ بروم کے تمام اسٹیک ہولڈرز چاہے وہ علاقے کے اندر ہوں یا ملک کے کسی بھی حصے میں آباد ہوں۔سب کو مشاورت، فیصلوں اور ترقی کے عمل میں شامل رکھا جائے۔
اسی ویژن کے تحت ڈاکٹر اسد شفیق اب تک مشہ بروم کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مقیم مشہ بروم کے افراد سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ ایک مشترکہ، مربوط اور اجتماعی لائحۂ عمل تشکیل دیا جا سکے جو آنے والے انتخابات کے ساتھ ساتھ طویل المدتی ترقیاتی حکمتِ عملی کی بنیاد بنے۔

پریس ریلیز کے اختتام پر ڈاکٹر اسد شفیق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ:
مشہ بروم اب بند کمروں کی سیاست، محدود مفادات اور چند گروہوں کے کنٹرول سے نکل کر عوامی سیاست، اجتماعی شعور اور نوجوان قیادت کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔یہ تحریک صرف ایک الیکشن نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک وژن اور ایک نئے مستقبل کی بنیاد ہے جہاں فیصلہ عوام کریں گے، قیادت خدمت کرے گی، اور نوجوان تاریخ لکھیں گے۔

جاری کردہ:
امیدوار قانون ساز اسمبلی
ڈاکٹر اسد شفیق
حلقہ مشہ بروم، گانچھے
گلگت بلتستان

امیدوار قانون ساز اسمبلی اور نوجوانوں کے محبوب قائد ڈاکٹر اسد شفیق نے دورۂ لاہور کے دوران اپنے حلقے کے باصلاحیت، باشعور...
18/02/2026

امیدوار قانون ساز اسمبلی اور نوجوانوں کے محبوب قائد ڈاکٹر اسد شفیق نے دورۂ لاہور کے دوران اپنے حلقے کے باصلاحیت، باشعور اور متحرک نوجوانوں کے ساتھ نہایت سادگی اور خلوص کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا رہے ہیں۔ نوجوانوں کی مشہ بروم کی سیاست میں بڑھتی ہوئی دلچسپی یقیناً ایک نئے خواب، نئی سوچ اور ایک روشن صبحِ نو کی آمد کی نوید ہے۔انشااللہ یہ بیداری، یہ شعور اور یہ جذبہ مشہ بروم کے مستقبل کو ایک نئی سمت دے گا جہاں قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگی اور فیصلے عوام کے مفاد میں ہوں گے۔
#ایڈمن

شیف ارشاد علی کی قیادت میں لاہور کی ہوسپٹیلیٹی انڈسٹری کے ایک بڑے اور معتبر نام شیف جعفر علی صاحب کے گھر حاضری کا موقع م...
18/02/2026

شیف ارشاد علی کی قیادت میں لاہور کی ہوسپٹیلیٹی انڈسٹری کے ایک بڑے اور معتبر نام شیف جعفر علی صاحب کے گھر حاضری کا موقع ملا۔ شیف جعفر علی نے انتہائی خندہ دلی، محبت اور خلوص کے ساتھ استقبال کیا۔اس ملاقات میں مشہ بروم کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور آئندہ کے امکانات پر تفصیلی اور سنجیدہ غور و فکر ہوا۔ اس موقع پر شیف جعفر علی نے آئندہ انتخابات میں ڈاکٹر اسد شفیق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور ووٹ اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔شیف جعفر علی لاہور میں بلتی کمیونٹی کے نوجوانوں کے لیے ایک حقیقی رول ماڈل ہیں۔ روزگار، رہنمائی اور خودمختاری کے حوالے سے وہ کسی مسیحا سے کم نہیں، جو نوجوانوں کا ہاتھ تھام کر انہیں باعزت زندگی کی طرف لے کر چلتے ہیں۔ڈاکٹر اسد شفیق کی جانب سے اس جذبے کو سلام اور دل سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مشہ بروم کی تعمیر و ترقی کے لیے مل کر چلنے، مل کر سوچنے اور مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
#ایڈمن

وَ تُعِزُّ مَنْ تَشاءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشاء ۔۔دورۂ لاہور کے پہلے ہی روز ایک اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی گزشتہ تیس ...
17/02/2026

وَ تُعِزُّ مَنْ تَشاءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشاء ۔۔

دورۂ لاہور کے پہلے ہی روز ایک اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی گزشتہ تیس برسوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ووٹر اور سپورٹر، معروف کاروباری شخصیت، جینکو چائنیز ریسٹورنٹ کے مالک شیف شکیل کھانوی صاحب اور ان کے والدِ محترم غلام رسول صاحب نے باقاعدہ امیدوار قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر اسد شفیق سے ملاقات کے بعد ان کے قافلے میں شمولیت اختیار کر کے پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔اس بامقصد ملاقات میں شیف شکیل کھانوی صاحب کے نانا، معزز بزرگ نمبردار عبدالغفور صاحب بھی موجود تھے۔شیف شکیل کھانوی صاحب نے ڈاکٹر اسد شفیق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مشہ بروم کی تعمیر و ترقی کو نئی قیادت کے ذریعے یقینی بنانے کے عزم کا واضح اعلان بھی کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر اسد شفیق نے بزرگوں کی خیرگیری، شفقت اور اعتماد پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی دعائیں، رہنمائی اور اعتماد ہی کسی بھی تحریک کی اصل طاقت ہوتے ہیں اور نوجوانوں کا ساتھ مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔انہوں نے شیف شکیل کھانوی صاحب، غلام رسول صاحب اور نمبردار عبدالغفور صاحب کی محبت، خلوص اور تعاون کی یقین دہانی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔یہ شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مشہ بروم کی سیاست اب شخصیات سے نکل کر ویژن، خدمت اور اجتماعی مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے۔
#ایڈمن

دعوتِ خصوصیجوانانِ مشہ بروم نہایت مسرت کے ساتھ آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ بروز بدھ رات 11 بجے بمقام Tofu Restaurant معزز مہم...
17/02/2026

دعوتِ خصوصی

جوانانِ مشہ بروم نہایت مسرت کے ساتھ آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ بروز بدھ رات 11 بجے بمقام Tofu Restaurant معزز مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اسد شفیق کے اعزاز میں ایک شاندار اور باوقار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یہ نشست احترام، خلوص اور خوشگوار رفاقت کے جذبے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے جہاں معزز احباب کی موجودگی محفل کو وقار اور معنویت عطا کرے گی۔ آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہوگی۔

منتظمین
شیف انور بلتی
شیف فدا المراف فدوا
فاچو لیاقت

لاہور میں مقیم بلتستان خصوصاً گانچھے کے سیکڑوں نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ، ہر دل عزیز، ہنس مکھ، خوش اخلاق اور معروف کاروب...
16/02/2026

لاہور میں مقیم بلتستان خصوصاً گانچھے کے سیکڑوں نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ، ہر دل عزیز، ہنس مکھ، خوش اخلاق اور معروف کاروباری شخصیت شیف فدا محمد (فداوا) مچلوی صاحب اور ڈاکٹر اسد شفیق کے دیرینہ، مخلص اور جانثار چیف سپورٹر مشہور شیف فاچو لیاقت علی صاحب نے لاہور پہنچنے پر جس پرخلوص، ولہانہ اور محبت بھرے انداز میں استقبال کیا وہ لمحہ دل کو چھو لینے والا تھا۔شیف فداوا آج لاہور میں ایک کامیاب انٹرپرینیور کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ اپنے مشہور ٹریڈ مارک توفو چائنیز کے نام سے درجنوں ریسٹورنٹ کا اجرا کر کے انہوں نے نہ صرف ایک مضبوط کاروباری شناخت قائم کی بلکہ بلتستان کے سینکڑوں نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے دروازے بھی کھولے۔ شیف فداوا اور شیف فاچو لیاقت علی دونوں ہی ڈاکٹر اسد شفیق کے آبائی گاؤں مچلو میں اپنی سماجی خدمات، رضاکارانہ کاموں اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث بھی نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ایسے لوگ کسی بھی قیادت کے لیے محض سپورٹر نہیں ہوتے، بلکہ وہ فکر، تجربے اور زمینی حقیقتوں کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ یقیناً ایسے حضرات حقیقی مسائل کی نشاندہی اور درست سمت میں رہنمائی کے لیے نہایت قیمتی سرمایہ ہیں۔ڈاکٹر اسد شفیق نے دونوں شخصیات کے خلوص، محبت اور خندہ دلی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اس خوبصورت ملاقات میں کندوس لچھت سے تعلق رکھنے والے شیف سلیم چاہت ڈولیپا کی موجودگی نے اس محفل کو مزید وقار اور اپنائیت بخشی۔ان شاء اللہ لاہور میں قیام کے دوران شیف فداوا اور شیف فاچولیاقت علی کی رہنمائی میں بلاتفریق پورے گانچھے، بالخصوص اپنے آبائی حلقہ انتخاب مشہ بروم کے بزرگوں، خواتین اور خصوصاً نوجوانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مسائل کو سنا جائے گا، انہیں سمجھا جائے گا، اور ان کا حل مل بیٹھ کر، مشاورت سے، اجتماعی سوچ کے ساتھ تلاش کیا جائے گا۔مشہ بروم کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے نوجوانوں کی آرا، ان کی مثبت شمولیت، ان کے کردار اور ان کی قیادت سازی کے عمل پر بھی سنجیدہ اور بامقصد لائحۂ عمل ترتیب دیا جائے گا کیونکہ قوموں کا مستقبل نوجوانوں سے بنتا ہے اور قیادت نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنے سے مضبوط ہوتی ہے۔
#ایڈمن

لاہور میں مقیم ڈاکٹر اسد شفیق کے تمام احباب، جیالوں اور متوالوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹر اسد شفیق دورۂ لاہور کے لیے...
16/02/2026

لاہور میں مقیم ڈاکٹر اسد شفیق کے تمام احباب، جیالوں اور متوالوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹر اسد شفیق دورۂ لاہور کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ لاہور میں مقیم مشہ بروم سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبۂ ہائے زندگی کے افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں مشہ بروم کے لاہور میں مقیم لوگوں سے افکار کے تبادلے، عوامی مسائل پر سنجیدہ گفتگو، مشاورت اور اجتماعی لائحۂ عمل کی تشکیل کا ذریعہ ہوں گی۔ دورے کا بنیادی مقصد لاہور میں مقیم بلتی کمیونٹی کے مسائل کو براہِ راست سننا، ان کے حل کو یقینی بنانے کے لیے عملی روابط قائم کرنا، اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشہ بروم سے باہر مقیم خاندانوں کے کردار، شمولیت اور مؤثر شرکت کے لیے واضح لائحۂ عمل طے کرنا ہے۔اسی سلسلے میں الیکشن آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا عمل بھی شروع کیا جائے گا تاکہ رابطہ کاری، تنظیم سازی اور انتخابی حکمتِ عملی کو منظم بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے۔ڈاکٹر اسد شفیق کا یہ دورہ مشہ بروم کے عوام کو جوڑنے، یکجہتی کو مضبوط کرنے اور ایک مضبوط اجتماعی سوچ کے ساتھ مستقبل کی سمت متعین کرنے کی سنجیدہ کوشش ہے۔لاہور میں موجود تمام دوستوں، احباب اور ساتھیوں سے گزارش ہے کہ اس موقع کورابطے، ملاقات اور مکالمے کا ذریعہ بنائیں، کیونکہ قومیں رابطوں سے بنتی ہیں اور تحریکیں ملاقاتوں سے زندہ رہتی ہیں۔
#ایڈمن

بھائیوں جیسا دوست انتہائی فرض شناس، دلیر اور ایمان دار پولیس آفیسر ڈی ایس پی بہادر علی گزشتہ روز امام بارگاہ خدیجہ الکبر...
08/02/2026

بھائیوں جیسا دوست انتہائی فرض شناس، دلیر اور ایمان دار پولیس آفیسر ڈی ایس پی بہادر علی گزشتہ روز امام بارگاہ خدیجہ الکبری، ترلائی اسلام آباد میں پیش آنے والے بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے میں جامِ شہادت نوش کر کے شہادت جیسے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔یہ انسانیت سوز اور سفاکانہ کارروائی شدید قابلِ مذمت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ شہید کے درجات بلند سے بلند تر فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔ہم شہید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔یہ واقعہ پوری قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ ہمیں دہشت گردی، نفرت اور تشدد کے خلاف متحد ہو کر امن، بھائی چارگی اور انسانی اقدار کا پرچم بلند رکھنا ہوگا۔

شریکِ غم
ڈاکٹر اسد شفیق
امیدوار قانون ساز اسمبلی
حلقہ-3 مشہ بروم، گنگچھے

امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ ایک بزدلانہ، ا...
06/02/2026

امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ ایک بزدلانہ، انسانیت سوز اور سفاکانہ عمل ہے جس کا نہ دین سے اور نہ ہی کسی مہذب معاشرے سے کوئی تعلق ہے۔
ہم بے گناہ نمازیوں پر حملے کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔ عبادت گاہیں امن، عبادت اور اتحاد کی علامت ہوتی ہیں، انہیں نشانہ بنانا پوری انسانیت پر حملہ ہے۔متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ہمیں ایسے واقعات کے بعد مزید متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ نفرت، تشدد اور دہشتگردی کے خلاف ہمارا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ ان شاء اللہ ہم امن، بھائی چارگی اور یکجہتی کے ساتھ ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ڈاکٹر اسد شفیق
امیدوار قانون ساز اسمبلی، حلقہ مشہ بروم
گلگت بلتستان

کچھ یادیں ھمارے مرشد مرحوم ڈاکٹر شفیق صاحب کا مچلو کی عوام کے ساتھ التماس سورتہ الفاتح Doctor Asad Shafiq
06/02/2026

کچھ یادیں ھمارے مرشد مرحوم ڈاکٹر شفیق صاحب کا مچلو کی عوام کے ساتھ

التماس سورتہ الفاتح

Doctor Asad Shafiq

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctor Asad Shafiq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share