Quran & Hadith | Islamic Guidance | Duas & Dhikr | Authentic Islamic Content
11/09/2026
مولا جان ہفتے میں دو دن ہمارے نامہ اعمال آپ تک پہنچتے ہیں پتہ نہیں ہماری غفلتیں، گناہ، خطائیں اور کوتاہیاں دیکھ کر آپ کے دل کو کتنا دُکھ ہوتا ہوگا۔😭💔
11/09/2026
اللَّهُمَّ عَجِّلْ لِوَلِيِّكَ الْفَرَجَ 🤲🏻😭
10/09/2026
*🚺 ہمیں عورت کے بارے میں مغرب کی فرسودہ و رائج روایات کو اپنے ذہن سے کیوں نکال دینا چاہیے؟*
*1️⃣ مغربیوں کی انتہائی ضعیف منطق!*
*وہ لوگ جنہوں نے پوری تاریخ میں، خواہ قدیم جاہلیت میں ہو یا بیسویں صدی کی جاہلیت میں، یہ کوشش کی ہے کہ عورت کو ذلیل اور حقیر کریں اور اسے صرف انہی ظاہری آرائشوں اور زینتوں سے وابستہ ظاہر کریں، اسے فیشن، لباس، آرائش، سونے اور زیورات کا پابند بنائیں، اور اسے زندگی کی عیش و عشرت کے لیے ایک وسیلہ اور ذریعہ قرار دیں، اور عملاً اسی راستے پر قدم اٹھائیں؛ ان کی منطق ایسی منطق ہے جو برف کی مانند، حضرت فاطمۂ زہرا (علیہاالسلام) کے روحانی مقام کی حرارتِ آفتاب کے سامنے پگھل جاتی ہے اور مٹ جاتی ہے۔*
*رہبر شہید انقلاب*
*26 دسمبر 1989*
07/09/2026
`مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ`
ترجمہ: *"تمہیں جہنم (سقر) میں کس چیز نے پہنچایا؟"*
انہوں نے جواب دیا:
`لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ`
ترجمہ: *ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے۔"*
📖 (سورۃ المدثر، آیات 42-43)
یہ قرآنِ کریم کا ایک ایسا سوال ہے جو ہر مسلمان کو اپنے دل میں ضرور دہرانا چاہیے۔
💥 جب جہنم والوں سے پوچھا جائے گا کہ تمہیں سقر (جہنم) میں کس چیز نے پہنچایا؟
تو وہ سب سے پہلے یہی اعتراف کریں گے کہ "ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے۔"
اس سے معلوم ہوتا ہےکہ نماز صرف ایک عبادت نہیں بلکہ بندے اور اللّٰه تعالیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کا ذریعہ ہے۔
🤲 دنیا کی مصروفیات، نیند، کاروبار یا تعلیم کبھی بھی نماز چھوڑنے کا بہانہ نہیں بننے چاہئیں۔
🌸 اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللّٰه تعالیٰ ہم سے راضی ہو، تو پانچ وقت کی نماز کو اپنی زندگی کی پہلی ترجیح بنانا ہوگا
07/09/2026
06/09/2026
🔰*فٙاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ*
> “پس تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا، اور میرا شکر ادا کرو اور ناشکری نہ کرو۔”
(*سورة البقرہ، آیت 152*)
“فاطمہ سلام اللہ علیہا کی اولاد، میں ان کا ولی اور سرپرست ہوں، اور وہ میری طینت سے پیدا کیے گئے ہیں۔ اُن لوگوں کے لیے ہلاکت ہے جو ان کی فضیلت کا انکار کرتے ہیں۔ جو ان سے محبت کرے گا، اللہ اس سے محبت کرے گا، اور جو ان سے بغض رکھے گا، اللہ اس سے بغض رکھے گا۔”
📜 حوالہ: 📜
📚 بحار الأنوار، جلد ۷۷، صفحہ ۶۲، سطر ۱۷
📜 بصیرت — مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام 📜
اولادِ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سے محبت، محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حصہ ہے۔
ان کی فضیلت کا انکار معمولی بات نہیں، کیونکہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی محبت کو اللہ کی محبت سے جوڑا ہے۔
اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت کو دل میں رکھنا اور ان کی سیرت پر چلنا مؤمن کی سعادت ہے۔
محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام وہ نسبت ہے جسے خود رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عظمت عطا فرمائی۔
Be the first to know and let us send you an email when ViralVerse Islamic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.