Skardu Today

Skardu Today صحافت اور سیاحت ساتھ ساتھ

02/11/2025

اگر آپ بلتی ہیں اور کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں تو
ہمارا پیارا بھائی فونو صالح حیات بلتی آپ کی مکمل رہنمائی کے لیے حاضرِ خدمت ہے

01/11/2025

نیو ترانی
جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر ریلیز کیا گیا ھے
Skardu Today Mubarak Shah Kohistani

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا گلگت میں آزادیِ گلگت بلتستان کی تقریب سے خطابگلگت (پریس ریلیز) — صدرِ پاکستان آصف علی زرد...
01/11/2025

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا گلگت میں آزادیِ گلگت بلتستان کی تقریب سے خطاب

گلگت (پریس ریلیز) — صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کی آزادی کے دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میرا دل خوش ہوا جب میں نے یہاں کے پہاڑوں اور آپ لوگوں کی محبت کو محسوس کیا۔ یہ پہاڑیاں آپ سب اور میرا مشترکہ سرمایہ ہیں۔"

صدر زرداری نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے غیور عوام اور مقامی فورسز نے اپنی بے مثال قربانیوں کے ذریعے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی۔

انہوں نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ "آج کشمیر کی آزادی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کو اقلیت قرار دینے اور اُن کے حقوق سلب کرنے کی کوششیں قابلِ مذمت ہیں۔ پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اُن کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔"

Skardu Today

They kept us hooked, inspired, and coming back for more, one epic story at a time! 🎥✨Presenting the Long Form Video Crea...
30/10/2025

They kept us hooked, inspired, and coming back for more, one epic story at a time! 🎥✨

Presenting the Long Form Video Creator of the Year nominees 🌟📺

VOTE NOW for the creator who turned storytelling into pure art! 💫🔥
شیراز فخر گلگت کو ووٹ دیں
🌐 pisaawards.com

Skardu Today

29/10/2025

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس کا غواڑی میں کریک ڈاؤن! 🚨

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس نے شاہ صاحب اور تحصیلدار کی زیر نگرانی غواڑی میں بغیر نمبر پلیٹ اور نامکمل کاغذات رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔

🔹 کارروائی کے دوران متعدد گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔
🔹 مالکان کو فوری طور پر گاڑیاں قانونی طور پر رجسٹر کروانے کی ہدایت دی گئی۔

29/10/2025

یونین کورو میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
غواڑی (نمائندہ خصوصی) — تحصیلدار عارف نے عوامی شکایات پر یونین کورو میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ آپریشن میں انتظامیہ کی ٹیم نے بھرپور حصہ لیا۔
عوام دوست اقدامات پر سول سوسائٹی نے تحصیلدار کے اقدام کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Skardu Today

28/10/2025

سات معزز حفاظِ کرام کے اعزاز میں ایک پُرمسرت تقریب منعقد کی گئی۔
یہ حفاظِ کرام قرآنِ مجید کے وہ چراغ ہیں جو اپنے عمل سے امت کو روشنی بخشیں گے۔
اللہ تعالیٰ انہیں قرآن کے ساتھ زندگی گزارنے اور اس کے نور کو دنیا میں عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے
Skardu Today

24/10/2025

کورو پل کی خستہ حالی مکمل رپئرینگ کیلئے کورو کے عوام سیاچن بند کر احتجاج کررہے ہیں
اگر آج کی احتجاج پر پیشرفت نہ ہوئ تو پلان B کا
جلد اعلان کیاجائے گا
Skardu Today

سیف اللہ تائیکوانڈو پلئیر بحرین میں جاری تیسرے ایشن یوتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے بحرین روانہ،ہماری نیک خواہ...
23/10/2025

سیف اللہ تائیکوانڈو پلئیر بحرین میں جاری تیسرے ایشن یوتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے بحرین روانہ،ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں
ٹیم سکردو ٹوڈے
Skardu Today Saifullah Tkd Discover Pakistan Lahore, Pakistan

گلگت (نمائندہ خصوصی) جمعیت اہلِ حدیث گلگت بلتستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج سفیرِ امن، قائدِ اہلِ سنت والجماعت، غازی م...
22/10/2025

گلگت (نمائندہ خصوصی) جمعیت اہلِ حدیث گلگت بلتستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج سفیرِ امن، قائدِ اہلِ سنت والجماعت، غازی مولانا قاضی نثار احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد میں ناظمِ اعلیٰ جامعہ دارالعلوم غواڑی شیخ عبدالواحد عبداللہ، مدیر مرکز اسلامی سکردو ڈاکٹر محمد علی جوہر، نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ عبیدالرحمن مدنی، اور جناب مولانا داود شامل تھے۔

وفد نے حال ہی میں قاضی نثار احمد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا کہ وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ اس موقع پر علما کرام نے کہا کہ قاضی نثار احمد نے جس صبر، حوصلے اور بردباری کا مظاہرہ کیا، خصوصاً عوام کو پُرامن رہنے کی تلقین کر کے جو مثال قائم کی، وہ تمام مکاتبِ فکر کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ناظم اعلیٰ صاحب عمرہ سے واپسی پر اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کی پُرامن فضا کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، اور مذہبی قیادت باہمی احترام اور مکالمے کے ذریعے انتشار کے عزائم کو ناکام بنائے گی۔

یہ ملاقات بین المسالک ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

Skardu Today

ڈی ایچ کیو اسپتال خپلو میں داخل مریضوں کے لیے راشن بند کر دیا گیا، جس کے باعث غریب مریض اور اُن کے تیماردار سخت مشکلات م...
22/10/2025

ڈی ایچ کیو اسپتال خپلو میں داخل مریضوں کے لیے راشن بند کر دیا گیا، جس کے باعث غریب مریض اور اُن کے تیماردار سخت مشکلات میں مبتلا

ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے مفت کھانے کی سہولت ختم کر دی ہے۔ ماضی میں مریضوں کو تین وقت کا باعزت کھانا فراہم کیا جاتا تھا، مگر اب نہ صرف دوائیاں خود خریدنی پڑ رہی ہیں بلکہ کھانے کا بندوبست بھی خود کرنا پڑتا ہے
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت فوری نوٹس لے کر مفت راشن و کھانے کی سہولت بحال کرے تاکہ غریب مریض پہلے جیسی سہولت سے مستفید ہو سکیں

#گانچھے #خپلو

مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا۔ علماء ...
22/10/2025

مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا۔ علماء اور معزز شخصیات نے مولانا محمد خان شیرانی کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔

مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے، پہلی اہلیہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا ہے۔

Address

Skardu Baltistan
Skardu
16100

Telephone

+923554652798

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Skardu Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Skardu Today:

Share