This is the official media team of Raja Muhammad Zakarya khan maqpoon.
20/08/2022
03/08/2022
سینئر منسٹر راجہ زکریا خان مقپون کا کمشنر بلتستان شجاع عالم کے آفس میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ۔۔بجلی بحران کے تدارک بارے میٹنگ۔۔۔سینئر منسٹر کا دو ٹوک موقف ۔۔بجلی بارے کسی قسم کا شکایت عوام کی جانب سے سننے کو تیار نہیں۔۔بجلی کی فراہمی ہر حال ممکن بنایا جائے۔۔۔
01/08/2022
گلگت: سینئر صوبائی وزیر راجہ زکریا خان مقپون کی وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ون ٹو ون ملاقات! اہم ایشوز پر تبادلہ خیال۔۔سینئر وزیر کا سکردو شہر میں جاری بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ۔۔اور پانی بحران پر وزیراعلی کو فوری حل کیلئے زور۔۔وزیر اعلی نے سینئر وزیر کی شکایت پر فوری طور عمل درآمد اور احکامات جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو طلب کیا اور سیکرٹری برقیات کو بھی طلب کر کے سرزنش ۔۔فوری طور پر سکردو میں بجلی بحران کو ختم کرانے کا حکم جنریٹرز کو چالو کرنے کا حکم کسی بھی وقت سینئر وزیر کے ہمراہ وزیر اعلی سکردو کا ہنگامی دورہ کر سکتا ہیں۔۔انتظامی معاملات بارے بھی سخت اقدام اٹھانے کے واضع امکانات ہیں۔۔دوسری جانب۔۔ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر نے وزیراعلی کو سکردو میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کے عدم دستیابی پر عوام کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ بجلی اور پانی کا مسلہ اب زندگی اور موت کا مثلہ بن کر سامنے آیا ہے۔۔عوامی مطالبہ سو فیصد درست ہے۔۔میں بطور عوامی نمائندہ ہر ایک ایک فرد۔۔کے مطالبے اور کی جانے والی شکایات پر اپنے آپ کو قصوروار ٹھہراتا ہوں۔۔کیونکہ عوام نے جس امید کیساتھ ہمارا ساتھ دیا ہم اب تک عوام کے امیدوں کے مطابق کام سرانجام دینے میں ناکام رہے پیں۔۔فوری تدارک ہونا چاہیے۔۔جس پر وزیر اعلی نے بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے
سکردو شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کے عدم دستیابی کے مسئلے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکٹری برقیات اور سیکرٹری تعمیرات کی سخت سرزنش کی ہے اور ان سے فوری رپوٹ طلب کی ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو سکردو شہر میں بجلی کی فراہمی اور پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ اس حوالے سے وزیراعلی نے محرم الحرام کے لئے ڈیزل جنریٹر سمیت دیگر خصوصی انتظامات کرکے بجلی و پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی ہے۔۔۔اس موقع پر سینئر وزیر راجہ زکریا خان مقپون نے وزیر اعلی کو ماضی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہم نے دوران الیکشن عوام سے بہت سارے وعدے کیے ہوئے ہے۔۔جن میں سے روڈوں کا کام الحمداللہ پایہ تکمیل ہونے کے قریب ہے۔۔اور شہر سکردو دھول مٹی سے نکل کر آپ خوبصورت شہر میں تبدیل ہو چکا ہے۔۔۔اور ہزاروں سیاح سکردو کا رخ کررہے ہیں۔۔لوگ آپ کی عوام دوستی کو سراہتے ہیں اور دل سے قدر کرتے ہے۔۔تاہم وزیر اعلی صاحب میگا منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل پہنچانے کیلئے اب فوری طور اقدامات اٹھائے۔۔ہر جہگہ اور ہر ضلع دورے اور سختی سے چیکنگ کے سلسلے کو قائم کرتے ہوئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام رائج کرنا ہو گا۔۔انتظامی امور سکردو کے۔۔معاملات میں بھی عوام کی جانب سے بہت ساری شکایات موصول ہو رہی ہے۔۔جو کہ غور طلب ہے۔۔مجھے ذاتی طور عوام سے بڑھکر کوئی شہ عزیز نہیں۔۔میرا جینا مرنا عوام ہے۔۔۔اولین ترجیح عوام کی ترجیحات ہیں۔۔سینئر وزیر نے وزیر اعلی کو زمینوں بارے۔۔اور روڈوں اور دیگر سرکاری پراجیکٹس میں بھی اندرون خانہ جعل سازی کے ذریعے بنائے جانے والی کڑوڑوں معاوضے۔۔اور ایک مخصوص نیٹ۔۔ورک کی بھی نشاندہی کی ہیں۔۔جو اس گناونی۔۔کام میں شریک ہے۔۔اور اس بات پر زور دیا کہ عوام کی املاک جائیداد چرا گاہوں کی تحفظ بھی ہماری ہی اولین ذمہ داری ہے۔۔۔۔سکردو کے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں بار بار کہہ چکا کہ جلد عوام کے درمیان ہو گا۔۔میں سکردو کا اور سکردو میرا ہے۔۔میرا جینا مرنا میری دھرتی ماں سکردو ہے۔۔۔۔تمام مسائل سے آگاہ ہوں۔۔انشاءاللہ ایک ایک مثلے۔۔کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔۔۔پر کام کو پایہ تکمیل پہنچاوں گا۔۔جب تک دم میں دم اور خم ہے بس میرا پر چیز ہر کام صرف اور صرف ۔۔میرا۔۔عوام۔۔عوام۔۔عوام۔۔۔
25/07/2022
گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت فاریسٹ ورکنگ پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس!
اجلاس میں سینئر وزیر، وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و ماحولیات گلگت بلتستان راجہ محمد زکریا خان مقپون بھی موجود۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے فاریسٹ ورکنگ پلان کیلئے بنائی گئی
کمیٹی کو ایک ہفتے میں سفارشات مکمل کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ اور (Re-Generation) کے محکمہ جنگلات مقامی کمیونٹی کے تعاون سے خصوصی اقدامات کرے۔ جنگلات کے کٹاؤ سے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں۔ ورکنگ پلان پر من و عن عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کا جدید نظام بنایا جائے۔ جنگلات کے فروغ اور تحفظ کیلئے 30 سالہ ورکنگ پلان میں جنگلات کی(Re-Generation)پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے بلین ٹری سونامی کے تحت غیر معیاری درختوں کی خریداری کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جنگلات کو محکمانہ انکوائری کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جنگلات کے تحفظ کیلئے مقامی کمیونٹی کی خدمات حاصل کی جائیں۔ محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے تمام موزوں علاقوں میں (Aerial Sowing) کے ذریعے جنگلات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو جنگلات کے فروغ اور تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
21/07/2022
گلگت :
سینئر منسٹر گلگت بلتستان راجہ محمّد زکریاخان مقپون نے کہا کہ عوام سے کسی صورت دور نہیں رہ سکتا جو کچھ ہوں عوام کی مرہون منت طاقت اور تعاون کا ثمر ہیں۔۔حالیہ دنوں وفاقی سطح کے معاملات تھے جس بنا سکردو کچھ عرصے کیلئے نہیں پہنچ سکا۔۔جلد سکردو اپنے گھر اپنے عوام اور اپنے کارکنوں کے درمیان ہوگا۔۔عوام اور کارکن ہی میرا اثاثہ اور میرا جینا مرنا سب کچھ یہی عظیم لوگ ہیں۔۔جسے کسی صورت دوری اختیار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔افواہوں پر میرے چاہنے والے کان نہ دھریں۔۔راجہ زکریا خان مقپون کا مذید کہنا تھا کہ الحمداللہ دنیا دیکھے گئ مخالفین مانے گئ۔۔چاہنے والوں کا سر فخر سے بلند ہو گا اور سرخرو ہو گا۔کہ جس لیڈر کا انتخاب کیا تھا وہ امیدوں سے سوفیصد سے بھی بڑھکر آگے نکلا۔۔تمام چاہنے والوں کو میرا پیغام ہے کی صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیں۔۔خوشحالی ہر ایک کا قدم چومے گی۔۔انھوں نے حلقہ ون میں رکھے گئے منظور شدہ ٹینڈر شدہ سیکموں کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا ۔کہ سب سے پہلے تعلیم جس سے قوموں کی تقدیر بنتے ہے اور آگے بڑھنے کا بنیادی کردار معماروں کی مستقبل کیلئے پہلا سیکم۔۔بوائز ڈگری کالج کیلئے 3 کڑوڑ ۔۔پبلک سکول اینڈ کالج کیلئے 3 کڑوڑ ۔۔گرلز کالج کیلئے 3 کڑوڑ ۔۔ہائی سکول سکمیدان کیلئے 2 کڑوڑ ۔۔شفقت پبلک سکول کیلئے 60 لاکھ۔۔ڈسپنسری وارڈ 1 کیلئے 50 لاکھ۔۔پرائمری سکول چھومیک اور گرلز پرائمری سکول ژھے تھنگ کے علاوہ ٹاون ایریاز میں 19 جگہوں پر روڈ ۔۔جعفری محلہ سیوریج لائن کیلئے 1 کڑوڑ 50 لاکھ۔۔واٹر سیپلائی کورو۔۔کے علاوہ شہر کے مختلف روڈوں کو میٹل کیلئے 15 کڑوڑ ۔۔جبکہ چھومیک دریائی بند کیلئے 5 کڑوڑ ۔۔منظور کرا کر باقاعدہ ٹینڈر ہو چکا اور جلد کام کا آغاز ہو گا۔۔اسکے علاوہ بہت سارے پروجیکٹ جو اس وقت پائپ لائن میں ہے کو بھی جلد منظور کرا کر ٹینڈر کیا جائیگا۔۔جس میں سکردو وں میں 24 جگہوں پر مذید روڈز بنائے جائینگے۔۔جسکا باقاعدہ طور ایپرول ہو کر پی اینڈ ڈی پی میں موجود ہے۔۔۔ان تمام منصوبوں کے علاوہ پانچ اہم ہیوئ پراجیکٹ پر بھی کام کا جلد آغاز ہو گا ۔انرجی کرائسس کی روک تھام کیلئے بھی میگا منصوبے ہماری اولین ترجیحات ہیں۔۔سی ایم کی بھی خصوصی تعاون حاصل ہیں۔۔۔ایک بار پھر کہتا ہوں کی میرا جینا مرنا عوام ہیں آپ تمام مطمعین رہے امیدوں سے سوفیصد فیصد بڑھکر کام سرانجام دونگا۔۔اور آپ تمام کے شانہ بشانہ دن رات ہر دکھ درد میں ساتھ ہو گا۔۔۔شکریہ۔۔
09/11/2021
✓وعدوں سے تکمیل تک کا سفر
• سکردو روڈ ری کارپیٹنگ کا کام تکمیلی مراحل میں۔
• جامع مسجد روڈ پر تیزی سے کام جاری۔
•شُکریہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب بیرسٹر خالد خورشید صاحب
• شُکریہ سینئر وزیر گلگت بلتستان راجہ محمد زکریا خان مقپون صاحب۔
Be the first to know and let us send you an email when Media Team of Raja Muhammad Zakarya Khan Maqpoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.