
11/04/2025
اعزازی پارٹی
کیڈٹ کالج سکردو میں بطور لیکچرار تقرری حاصل کرنے والے جناب عمران امین کی اس شاندار کامیابی کی خوشی میں الحسن ویلفئیر آرگنایزیشن فاپہ سکردو کے نوجوانوں نے سکردو کے معروف ریسٹورنٹ "خان شنواری" میں ایک پُروقار اعزازی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت جناب علی محمد نے حاصل کی۔ اس کے بعد معروف منقبت خواں جناب طفیل عشور نے اپنی دلنشین آواز میں روح پرور منقبت پیش کر کے محفل کو معنوی رنگ عطا کیا۔
تقریب میں اخوند ابراہیم صابری نے خطاب کرتے ہوئے جناب عمران امین کی کامیابی کو علاقے کے لیے خوش آئند اور نیک شگون قرار دیا۔ انہوں نے الحسن ویلفئیر آرگنایزیشن فاپہ سکردو کے نوجوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایسے حوصلہ افزا پروگرام کا انعقاد کیا۔
بعد ازاں، جناب عمران امین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس کامیابی میں جہاں ان کی ذاتی محنت شامل ہے، وہیں دوستوں اور ساتھیوں کی مشورہ و رہنمائی اور دعائیں بھی شامل حال رہیں۔ انہوں نے اپنے اعزاز میں اس خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر تمام منتظمین و شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
آخر میں ڈاکٹر ذاکر رضوان صاحب نے نہایت پُراثر انداز میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عمران امین جیسے اور بھی بیش قیمت گوہر موجود ہیں، جنہیں پہچاننے اور نکھارنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ الحسن ویلفئیر آرگنایزیشن فاپہ سکردو جیسے باشعور نوجوان معاشرے میں موجود ہیں، جو دوسروں کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھ کر اس کا جشن مناتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران امین نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں گے، بلکہ آئندہ بھی ایسے ہیرے تراشنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جناب عمران امین کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور الحسن کمیٹی کے نوجوانوں کو مزید توفیق و استقامت نصیب کرے۔
منجانب
الحسن ویلفئیر آرگنایزیشن فاپہ سکردو
Amjad Hashimi Raza Ghaffari Aslam Ashoor Ha S AN Dil Hasnain Turabi Hassan Yar Zakir Rizwan Imran Amin Asim Highlights