
18/04/2025
شکریہ محمد علی عالم صاحب
برچھوںگ زلمی کے نام سے موجود سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی حالیہ بوکھلاہٹ اس وقت سامنے آئی جب گنگچھے کے معتبر اور سینئر صحافی، جناب محمد علی عالم صاحب نے ایک حقیقت پر مبنی پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میںرپیکھور/ موڑونگپہ محلے میں واقع اُس کلوٹ (culvert) کا ذکر کیا گیا جو محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے 2015/16 میں عوامی سہولت اور تحفظ کے پیش نظر تعمیر کیا تھا۔ یہ کلوٹ بار بار پیش آنے والے حادثات اور گاڑیوں کو موڑنے میں درپیش دشواریوں کے باعث لاکھوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔
حالیہ دنوں میں اس کلوٹ کو برچھوںگ کے چند ملازمین اور نوجوانوں نے مل کر توڑا گیا۔ جب اس واقعے کی شکایت متعلقہ حکام کو کی گئی تو عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ افسران، متعلقہ پولیس اور تحصیل انتظامیہ حرکت میں آئی۔ اس کے بعد، چند افراد نے بجائے گفت و شنید سے مسئلہ حل کرنے کے، سوشل میڈیا پر ذاتی حملے شروع کیے اور معاملے کو مزید الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے
ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر اس طرز عمل کو جاری رکھا گیا تو نہ صرف کلوٹ کو نقصان پہنچانے والے ذمہ دار افراد بلکہ اس عمل میں شریک تمام افراد کے خلاف ثبوت کے طور پر ویڈیوز اور دیگر شواہد اعلیٰ حکام اور عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔ ہماری ترجیح ہمیشہ باہمی افہام و تفہیم اور مسائل کا پرامن حل ہے، لیکن قانون شکنی اور بدتمیزی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔