Gilgit baltistan news

Gilgit baltistan news Sαch Κο Βοlε

آغا سید حسین رضوی نے کہا کہ اسیران کی رہائی تک ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا اور اس سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل مرکزی ...
31/08/2026

آغا سید حسین رضوی نے کہا کہ اسیران کی رہائی تک ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا اور اس سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کے معاملے کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے انہیں رہا کیا جائے، جبکہ علماء اور مومنین نے پرامن انداز میں اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ایک انتہائی سنگین سماجی جرم ہے جو بچے کی جسمانی اور ذہنی سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ...
30/08/2026

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ایک انتہائی سنگین سماجی جرم ہے جو بچے کی جسمانی اور ذہنی سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اس مسئلے کے خاتمے کے لیے صرف حکومت یا قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی نہیں بلکہ والدین اساتذہ اور پورے معاشرے کو اپنا کردار

والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق

قائم کریں تاکہ بچہ کسی بھی پریشانی خوف یا نامناسب روبے کے بارے میں بلا جھجھک بات کر سکے۔ اگر بچہ کسی شخص کے روبے سے خوفزدہ ہو، اچانک خاموش رہنے لگے، کسی خاص جگہ یا فرد کے پاس جانے سے گریز کرے یا اس کے روبے میں غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

بچے کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ اس کا جسم اس کی اپنی ملکیت ہے اور کوئی بھی شخص اسے نامناسب انداز

میں چھونے یا اسے کسی ایسے کام پر مجبور کرنے کا

حق نہیں رکھتا جس سے وہ خود کو غير محفوظ محسوس کرے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر بچہ کسی واقعے کے بارے میں بتائے تو اسے ڈانٹنے، الزام دینے یا خاموش کرانے کے بجائے اطمینان سے سنیں اور اس کا

ساتھ دیں۔

سکردو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی جانب سے سکردو میں 250 بیڈ ہسپتال کے ٹینڈر کی منسوخی کے فیصلے پر اہلیان بلتستا...
28/08/2026

سکردو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی جانب سے سکردو میں 250 بیڈ ہسپتال کے ٹینڈر کی منسوخی کے فیصلے پر اہلیان بلتستان میں شدید تشویش پائی جا

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سکردو اور بلتستان ڈویژن میں جدید اور معیاری طبی سہولیات کی پہلے ہی شدید کمی ہے، ایسے میں 250 بیڈ ہسپتال جیسے اہم منصوبے کے ٹینڈر کی منسوخی سے صحت کے شعبے میں مزید مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

اہلیان بلتستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹینڈر منسوخ کرنے کی وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں اور منصوبے پر کام جلد از جلد دوباره شروع کیا جائے، تاکہ خطے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

عوامی حلقوں نے واضح کیا ہے کہ صحت کے بنیادی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں حکومت اس معاملے پر فوری وضاحت اور عملی اقدامات

کرے۔

گلگت بلتستان گندم کے مسئلے پر عوام کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے مطالبات بالآخر پورے ہونے لگے ہیں، جس پر عوامی حلقوں نے...
11/08/2026

گلگت بلتستان گندم کے مسئلے پر عوام کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے مطالبات بالآخر پورے ہونے لگے ہیں، جس پر عوامی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

گندم گلگت بلتستان کے عوام کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے گندم کی فراہمی قیمت اور کوٹے سے متعلق عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی تھی۔ مختلف علاقوں کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

حکومت گلگت بلتستان کے نام ایک گزارشسیاحت کے فروغ کے ساتھ مقامی اقدار کا تحفظ بھی ضروریاحترام بھی ضروری ہے۔گلگت بلتستان ا...
02/08/2026

حکومت گلگت بلتستان کے نام ایک گزارش

سیاحت کے فروغ کے ساتھ مقامی اقدار کا تحفظ بھی ضروری

احترام بھی ضروری ہے۔

گلگت بلتستان اپنی قدرتی خوبصورتی مهمان نوازی اور منفرد ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ سیاحت خطے کی معیشت کے لیے اہم ہے، لیکن اس کے ساتھ مقامی روایات سماجی اقدار اور عوامی حساسیت کا

گزشتہ کچھ عرصے سے یہ شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ بعض سیاح عوامی مقامات اور بازاروں میں ایسے لباس پہن کر گھومتے ہیں جو مقامی ثقافتی روایات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس سے مقامی آبادی، خصوصاً بزرگوں اور خاندانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اسکردو میں بجلی کا بحران دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے، جس کے باعث نہ صرف عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مقامی کاروب...
30/07/2026

اسکردو میں بجلی کا بحران دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے، جس کے باعث نہ صرف عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مقامی کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے بازاروں دکانوں ورکشاپس ہوٹلوں اور چھوٹے صنعتی یونٹس کی سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے۔

کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث گاہکوں کی آمد کم ہو گئی ہے، فریزر اور دیگر برقی آلات پر انحصار کرنے والے کاروبار نقصان اٹھا رہے ہیں، جبکہ جنریٹر چلانے کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔ اس صورتحال نے چھوٹے تاجروں کے

Address

Skardu

Telephone

+923499535147

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit baltistan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category