02/10/2025
سکردو پریس کلب اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر پولیس کے وحشیانہ حملے، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد اور توڑ پھوڑ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف آزادیٔ صحافت بلکہ جمہوریت اور عوام کے بنیادی حقِ اطلاع پر براہِ راست حملہ ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
صحافیوں پر حملہ دراصل عوام کی آواز کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔ سکردو پریس کلب واضح کرتا ہے کہ آزادیٔ اظہار اور آزادیٔ صحافت پر کوئی قدغن قبول نہیں کی جائے گی۔
ہم حکومتِ پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افسوسناک حملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو کڑی سزا دی جائے اور مستقبل میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
سکردو پریس کلب خبردار کرتا ہے کہ اگر اس حملے میں ملوث عناصر کو سخت سزا نہ دی گئی تو ملک بھر کے صحافی برادری متحد ہو کر بھرپور احتجاج پر مجبور ہوگی۔