10/09/2025
سب ڈویژن داغونی کے موضع تھلے میں نالہ ہڑنگوس گوشون کے مقام پر معلق پل کے تمام لکڑی کے بیم ٹوٹنے سے آمدورفت مکمل بند ہو گئی ہے، جس سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ خاص طور پر تھلے بروق آلو اور جو کے سیزن میں نقل و حمل متاثر ہو رہا ہے۔ واٹر سپلائی کے ملازمین عرضی راستہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اسٹیل پائپ کی فٹنگ ایکسویٹر مشین کے بغیر ممکن نہیں۔ عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری مشین روانہ کی جائے، بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔