24 News Tolti KMG

24 News Tolti KMG journalist

22/09/2024

#جشنِ_صادقین_بہت_بہت_مبارک_ہو۔

06/09/2024

*خطبہ جمعہ مرکزی جامع مسجد طولتی کھرمنگ سے اقتباس*
6 ستمبر 2024
⏪ سب سے پہلے آج 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے ملک کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شھداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ خدا ان تمام شھداء کی مغفرت و درجات بلند کرے۔آمین
⏪ *تعلیمی میدان میں کچھ حوصلہ افزاء اقدامات کو خراج تحسین*
ان دنوں ضلع میں تعلیمی میدان میں کچھ اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ سب سے پہلے کمنگو میں ایک پبلک لائبریری کا افتتاح ہوا۔ جوانوں میں سٹیڈی کلچر کو فروغ دینے کے لئے یہ ایک انتہائی خوش آئند قدم ہے۔ البتہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس لائبریری کو اسی عنوان سے ہی زیر استعمال لاتے ہوئے اس سے استفادہ کیا جائے۔ اس اہم تعلیمی پروجیکٹ کو لانے پر جناب شیخ اکبر علی رجائی کا کردار لائق تحسین ہے۔
دوسری خبر یہاں طولتی مرکن میں پرائمری سکول کی نئی عمارت اور محلہ رمہ میں ایک پرائمری سکول کی تعمیر کے حوالے سے سائد سلیکشن ہوگیا ہے اور غالبا پی سی ون کے مرحلے میں آگیا ہے یہ دنوں پروجیکٹ جناب سید امجد زیدی صاحب نے لائے ہیں ان کو بھی ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہی دعا ہے کہ ہمارے نمائندوں کو اس طرح عوام کی خدمت کی توفیق دے۔آمین
تیسری اہم خبر الحمد للہ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول طولتی میں ہائیر سیکنڈری کی کلاسسز کامیابی سے جاری ہے اب الحمد للہ طولتی، پاری،کمنگو اور آس پاس کے علاقوں کے علماء و عمائدین اور عوام سب کی کوششوں سے اب یہ ادارہ فیڈرل بورڈ میں ہائیر سیکنڈری سکول کے عنوان سے رجسٹرڈ بھی ہوگیا ہے یہ اس علاقے کے عوام اور سٹوڈنٹس کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔
⏪ *ہائیر سیکنڈری سکول میں گرلز کے لئے عبایا متعارف کرایا جائے*
جیسا کہ بتایا کہ ہائیر سیکنڈری سکول طولتی میں کلاسسز کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور اب فیڈرل بورڈ میں رجسٹرڈ بھی ہوگیا ہے۔ البتہ ان علاقہ جات کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اور اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ہم ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ اور سکول انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہائیر سکنڈری سکول میں گرلز کے لئے عبایا کو وردی کا حصہ قرار دیا جائے۔ کیونکہ Co-Education ہے تو اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہماری بچیوں کے لئے تعلیم تو محدود نہ ہو لیکن ان کا تحفظ یقینی ہو۔ چونکہ سارا سکول بوائز کا اور اساتیذہ بھی مرد حضرات ہیں لہذا اس ماحول کا تقاضا یہی ہے کہ وہاں ہائیر سیکنڈری میں پڑھنے والی طالبات کے لئے عبایا کو لازمی قرار دی جائے۔ عمائدین اس حوالے سے تحریری مطالبہ بھی پیش کریں۔
⏪ *سکردو میں *عالمی سازشیں اور گلگت بلتستان* کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد*
ان دنوں جامع مسجد سکردو میں ایک اہم کانفرنس بعنوان *عالمی سازشیں اور گلگت بلتستان* کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ جس میں گلگت بلتستان بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی اور اس علاقے کے خلاف ہونے والی سازشیں اور ان کے راہ حل اور جی بی کی آئینی محرومی کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی اور باقاعدہ ایک قرار داد پاس کیا۔ ہم بوجہ عذر موجہ اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوسکے البتہ ہم اس کانفرنس کے قرار داد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور علماء کے شابہ بشانہ کھڑے ہیں۔
⏪ *سول ہسپتال طولتی نرسوں کے رحم و کرم پر*
سول ہسپتال طولتی کے بارے خبر یہ ہے کہ اس وقت نرسوں کے رحم و کرم پر ہے۔ ہم ایل ایم او کا مطالبہ کر رہے تھے اور ڈی ایچ او نے جولائی تک ایل ایم او کی تعیناتی یقینی بنانے کی بات کی تھی مگر اب خبر یہ ہے کہ ایم او بھی آن ڈیوٹی نہیں ہے۔ اس ہسپتال میں سہولیات دینے کی بجائے سہولیات چھیننے کی کوشش زیادہ ہوتی ہے۔ ہمارا ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈی ایچ او کھرمنگ سے مطالبہ ہے کہ خدارا یہاں کے خواتین کا احساس کریں اور جلد یہاں ایل ایم او کی تعیناتی یقینی بنائی جائے اور دیگر سٹاف کی حاضری بھی یقینی بنائی جائے۔
⏪ *غیر مقامی افراد کا بغیر اجازت آبادی میں آنے پر پابندی ہو*
پچھلے دنوں سوشل میڈیا کے توسط سے ایک حیران کن خبر آئی کہ ایس سی او کےملازمین کمنگو کھیتوں میں گھس کر سبزیاں چوری کرتے ہیں۔ کس قدر شرمناک بات ہے۔ آخر محکمہ اپنے ملازمین کو ایسے اقدامات سے منع کیوں نہیں کرتے۔ اسی طرح دور دراز علاقوں سے پٹھان لوگ چند ناقص سامان اٹھاکر آبادیوں میں گھس جاتے ہیں۔ اس طرح ہر کس و ناکس کا آبادیوں میں آنے پر پابندی ہونی چاہیے اور اس حوالے سے ہر جگہ باقاعدہ بورڈ لگاکر غیر مقامی افراد کو بغیر اجازت آبادیوں میں گھسنے سے روکا جائے کیونکہ اس کے اثرات و نتائج اچھے نہیں ہونگے۔
*علامہ شیخ عابد حسین حافظی*
امام جمعہ و الجماعت طولتی کھرمنگ
#ایڈمن

KhaSman TV Kharmang
Shaheen Tv-Tolti
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
District Administration Kharmang
Assistant Commissioner Kharmang Official
اصغریہ خیر العمل آرگنائزیشن رجسٹرڈ طولتی کھرمنگ
Asgharia Welfare Society

دعائے عرفہ جامع مسجد طولتی کھرمنگ
15/06/2024

دعائے عرفہ
جامع مسجد طولتی کھرمنگ

15/06/2024

سلام یا حسین علیہ السلام 😭
اجتماعی مجلس عزاء
بسلسلہ شہادت حضرت مسلم ابن عقیل علیہ السّلام 😭
خانقاہ معلی طولتی
صبح 06:00 بجے
مرکزی امام بارگاہ طولتی
دوپہر 02:00بجے
الداعی الی الخیر
ماتمی کمیٹی طولتی

31/05/2024
  خالق کو اپنی خلقت پہ اتنا ناز ہے کہ انسان کی تخلیق کے بعد خود کو احسن الخالقین کا لقب دیتا ہے ، جہاں انسان اس کی خلقت ...
21/05/2024



خالق کو اپنی خلقت پہ اتنا ناز ہے کہ انسان کی تخلیق کے بعد خود کو احسن الخالقین کا لقب دیتا ہے ، جہاں انسان اس کی خلقت کا شہکار اور زمین پہ اس کا خلیفہ و نائب ہے تو دیگر مخلوقات سے بھی اتنی محبت ہے کہ کسی کو خوبصورت ترین آواز دی تو کسی کو دلفریب رنگت ۔۔
اپنے مخلوق کو کہیں کہیں وہ کچھ اور شکل دے کے اپنی نشانی کے طور پر ہمیں دکھاتا ہے ۔۔
زیر نظر تصویر میں دکھائی دینے والا چٹان ک
بھی اس کی خلقت کا شہکار ہے ، یوں لگتا ہے جیسا ایک بہت بڑا سانپ پھن پھیلائے جھوم رہا ہو ۔۔
ناگن پہاڑی واقع ہے طولتی کھرمنگ کے مقام پر ، طولتی نالے میں اپوے خلاص نامی جگہ ہے جہاں صدیوں سے یہ پتھر صرف آپ کا منتظر ہے ، جائیں اور قدرت کی صناعی کو داد دیجئے ۔۔
فتبارک اللہ احسن الخالقین ۔۔

                                #خوشخبری *گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول طولتی کھرمنگ**اطلاع برائے داخلہ**(کلاس فرسٹ ا...
21/05/2024



#خوشخبری

*گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول طولتی کھرمنگ*

*اطلاع برائے داخلہ*

*(کلاس فرسٹ ائیر )*

نئے تعلیمی سیشن 2024-25 کے لیے کلاس فرسٹ ائیر میں درج ذیل شعبہ جات میں داخلہ جاری ہے.

*⭕ پری میڈیکل*
*⭕ پری انجینئرنگ*
*⭕ آرٹس*

*"اہلیت"*

1. میٹرک پاس یا نہم کلاس مارکس شیٹ کے بنیاد پر کلاس میں داخلہ دیا جائے گا.
2. داخلہ فارم ادارہ ہٰذا کے دفتری اوقات میں 20 مئی سے حاصل کرسکتے ہیں.
3. فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 24 مئی 2024 ہے.
4. داخلہ فارم کے ساتھ درج ذیل کاغذات منسلک کرنا لازمی ہے.
⏪ میٹرک پاس مارکس شیٹ یا نہم کلاس پاس مارکس شیٹ کی مصدقہ کاپی
⏪ فارم '' ب''
⏪والد کے شناختی کارڈ کی کاپی
⏪کیریکٹر سرٹیفکیٹ
⏪3 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
5. منتخب طلباء کی حتمی فہرست مورخہ 25 مئی 2024 کو ادارہ ہٰذا کی نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی.
6. کلاسس کا باقاعدہ آغاز 27 مئی 2024 سے کیا جائے گا.

از دفتر
پرنسپل / ڈی ڈی او
*ہائیر سیکنڈری سکول طولتی کھرمنگ

التماسِ سورۃ فاتحہ
02/05/2024

التماسِ سورۃ فاتحہ

01/05/2024

سوجاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کر
مزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
(یکم مئ یوم مزدور )

 #کھرمنگ #طولتی   چیف سیکریٹری کے احکامات پر عمل کرتے ھوئے ڈی ڈی ایجوکیشن  کھرمنگ کی نگرانی میں ڈی ڈی او بوائز ھائی سکول...
30/04/2024

#کھرمنگ
#طولتی

چیف سیکریٹری کے احکامات پر عمل کرتے ھوئے ڈی ڈی ایجوکیشن کھرمنگ کی نگرانی میں ڈی ڈی او بوائز ھائی سکول طولتی سے سول ہسپتال و سیشن جج تک صفائی آگاہی مہم واک کی ریلی نکالی۔اس ریلی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے سربراہان نے شرکت کی۔شرکت کرنے والے شرکا کی لی گئی تصویری جھلکیاں۔

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 24 News Tolti KMG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share