
20/04/2025
اطلاعِ عام برائے سیاح
تمام معزز سیاحوں سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان کی سیر کے دوران راہ چلتے یا سڑک کنارے کھڑے بچوں کو پیسے دینے سے گریز کریں۔
ہم آپ کی محبت اور شفقت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لیکن اس جذبے کے باعث بعض بچے بھیک مانگنے کے عادی ہو رہے ہیں، جو اُن کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہے۔
براہِ کرم اس روش کی حوصلہ شکنی کریں اور بچوں کو محبت سے سمجھائیں تاکہ وہ تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں۔ اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں تو مقامی سطح پر کسی مستحق اور سفید پوش خاندان کی مدد کریں، جو واقعی ضرورت مند ہو۔
ہم آپ کی تعاون کے شکر گزار ہیں۔
abbasiiii photographer