Kharmang Times Tv

Kharmang Times Tv Follow our page to see and hear information and news related to the history, politics, tour
(1)

کسورو روڈ فیز ٹو پائپ کی لکیج کی وجہ سے کسورو ٹو طولتی روڈ مکمل بلاک۔لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا۔ضلع انتظامیہ ...
04/11/2025

کسورو روڈ فیز ٹو پائپ کی لکیج کی وجہ سے کسورو ٹو طولتی روڈ مکمل بلاک۔لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا۔
ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمے روڈ بحالی کے لئے فوری اقدامات کرئے۔

01/11/2025

مجلس عزا بسلسلہ شہادت بی بی فاطمہ زہرا س
امام بارگاہ عطیہ ابو طالب لاہور
خطیب مولانا سخاوت علی قمی صاحب

01/11/2025

مجلس عزا بسلسلہ شہادت بی بی فاطمہ زہرا س
امام بارگاہ عطیہ ابو طالب لاہور

26/10/2025

کھرمنگ کے 17 پہاڑوں کو اب تک لیز پر دےچکے | اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم کا انکشاف

26/10/2025

الیکشن نزدیک آتے ہی سیاسی جماعتوں کا جوڑ توڑ کا آغاز شروع | کھرمنگ طولتی سے راجہ جاوید اپنے خاندان کے افراد سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیا

26/10/2025

راجہ جاوید اپنے خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
یاد رہے ہم نے یہ خبر سات اکتوبر کو دیا تھا

مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کےتمام نومنتخب کابینہ ممبران کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتاہوں۔
26/10/2025

مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کےتمام نومنتخب کابینہ ممبران کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتاہوں۔

24/10/2025

سول ہسپتال طولتی کی شناخت ختم ہو رہی ہے | تعینات ڈاکٹرز اب تک جوائن کیوں نہیں ہوئے | کیا اگلے مرحلے میں کچھ ہونے جارہا ہے ویڈیوز کو پورا دیکھے | شیخ عابد حسین حافظی امام جمعہ طولتی
Report ŽâWâr Róò Ûllâh Řž
Kharmang Times Tv District Administration Kharmang Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan Muhammad Kazim Mesam Sheikh Abid Hussain Hafizi

24/10/2025

الیکشن کی آمد اور مالے کا بہار | شیخ عابد حسین حافظی امام جمعہ طولتی | بہترین نمائندے کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے

ŽâWâr Róò Ûllâh Řž
Kharmang Times Tv
District Administration Kharmang Sheikh Abid Hussain Hafizi

منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گلگت بلتستان زوہیب ایوب ، ایم ٹی او ایل سی بی شکیل افضل نے ویسٹ منیجمنٹ کھرمنگ یونٹ کا دورہ کیا...
24/10/2025

منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گلگت بلتستان زوہیب ایوب ، ایم ٹی او ایل سی بی شکیل افضل نے ویسٹ منیجمنٹ کھرمنگ یونٹ کا دورہ کیا۔ویسٹ منیجمنٹ کے تمام سینیٹری سٹاف کی کارکردگی کو سراہا ۔ تمام آفیشل ڈاکیومنٹس ریکارڈز چیک کیا اور آفیشل سٹاف ڈی ایم او اور سپروائزرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا بڑا فیصلہ  بھرتیوں، ترقیاتی اسکیموں اور تبادلوں پر مکمل پابندی عائد الیکشن کمیشن گلگت بلتست...
21/10/2025

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا بڑا فیصلہ

بھرتیوں، ترقیاتی اسکیموں اور تبادلوں پر مکمل پابندی عائد

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری بھرتیوں، ترقیاتی منصوبوں، اور افسران کے تبادلوں و تقرریوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ مدت 24 نومبر 2025 کو مکمل ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر ELC-1(1)/GBE/2025 مورخہ 21 اکتوبر 2025 کے مطابق، حکومت گلگت بلتستان کے تمام محکموں، اداروں اور تنظیموں میں نئی بھرتیاں، اپ گریڈیشنز اور تقرریاں فوری طور پر روک دی گئی ہیں۔

1️⃣ تمام نئی بھرتیاں اور تقرریاں ممنوع ہوں گی، تاہم وہ کیسز جن کے ٹیسٹ یا انٹرویوز 21 اکتوبر 2025 تک مکمل ہو چکے ہیں یا جہاں عوامی مفاد میں ناگزیر بھرتی درکار ہو، وہاں الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔
2️⃣ کسی نئے ترقیاتی منصوبے، اسکیم یا کمیونٹی بیسڈ پراجیکٹ کے آغاز، منظوری یا عملدرآمد پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
3️⃣ پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کو دوسری اسکیموں کی طرف منتقل کرنا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
4️⃣ افسران و اہلکاروں کے تبادلے یا پوسٹنگ صرف عوامی مفاد میں اور الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت سے ہی ممکن ہوں گے۔
5️⃣ کوئی بھی حکومتی نمائندہ یا منتخب عہدیدار نئے منصوبوں کا اعلان یا افتتاح نہیں کر سکے گا۔
6️⃣ لوکل گورنمنٹ سے متعلق تمام ترقیاتی فنڈز الیکشن نتائج کے اعلان تک منجمد رہیں گے۔
7️⃣ جاری منصوبوں کے فنڈز صرف متعلقہ قوانین، پلاننگ مینوئل اور پی پی آر اے رولز کے مطابق ہی استعمال ہوں گے۔
8️⃣ کسی نئے انتظامی یونٹ، سب ڈویژن یا علاقے کے قیام یا اعلان پر بھی پابندی ہوگی۔
9️⃣ نئے عہدوں کی تخلیق، اپ گریڈیشن یا ری ڈیزائینیشن سے متعلق تمام کیسز فوری طور پر روک دیے گئے ہیں۔
🔟 کسی بھی نئے قانون، پالیسی یا ضابطے کے اجرا یا نفاذ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک مؤثر رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام انتخابات کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ماحول میں منعقد کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

از دفتر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

Address

Kharmang
Skardu

Telephone

+923554303729

Website

https://youtube.com/@kharmangtimestv?si=xW_72tESPFmrZxoO

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kharmang Times Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kharmang Times Tv:

Share