Daily Baltistan

Daily Baltistan Information About History Tourism Culture and Literature of Gilgit baltistan
(2)

 #پاکستان بوایز ہاسٹل دنیور نزد زرعی بنگ  ہاسٹل میں جدید سہولیات سے آراستہ پڑھائی  کے لیے بہترین ماحول موجود ہیں وایی فا...
02/11/2025

#پاکستان بوایز ہاسٹل دنیور نزد زرعی بنگ ہاسٹل میں جدید سہولیات سے آراستہ پڑھائی کے لیے بہترین ماحول موجود ہیں وایی فائی کی سہولت موجود ایڈمیشن شروع ۔ہاسٹل ورڈن ساجد داؤد آیند شاہد حسین 03448868135

 #کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعلیٰ مبشر حیدر خان ،نگران وزیر اعلیٰ متوقع ۔
26/10/2025

#کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعلیٰ مبشر حیدر خان ،نگران وزیر اعلیٰ متوقع ۔

25/10/2025

#صدر عوامی ایکشن کمیٹی روندو ناظم حسین برق کل کے کانفرس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

 #عوامی ایکشن کمیٹی ال گلگت بلتستان پارٹیز کانفرنس کی تیاری مکمل Sunday time 10:00am🚩jashing midway hotel roundu
25/10/2025

#عوامی ایکشن کمیٹی ال گلگت بلتستان پارٹیز کانفرنس
کی تیاری مکمل
Sunday time 10:00am
🚩jashing midway hotel roundu

 #آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں مکمل، عوامی ایکشن کمیٹی. روندو کی میزبانی میں منعقد ہوگی روندو (نمائندہ خصوصی) — عوامی ای...
24/10/2025

#آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں مکمل، عوامی ایکشن کمیٹی. روندو کی میزبانی میں منعقد ہوگی روندو (نمائندہ خصوصی) — عوامی ایکشن کمیٹی روند کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس جیوشنگ میڈو ہوٹل، روندو میں صبح 10 بجے شروع ہوگی۔

کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور معزز مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی روندو نے تمام شرکاء کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس اہم اجلاس میں علاقے کے بنیادی حقوق، ترقیاتی مسائل، اور عوامی مفادات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ کمیٹی کے مطابق، کانفرنس کا مقصد خطے میں سیاسی اتفاقِ رائے اور عوامی جدوجہد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

عوامی حلقوں میں اس کانفرنس کو علاقے کی سیاسی و سماجی صورتحال کے تناظر میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

12/10/2025

جی ایس آر روڈ — موت کا کنواں، فوری اقدامات کی ضرورت روندو بلتستان کا گیٹ وے ہے، جہاں سے روزانہ سینکڑوں مسافر سکردو، گلگت اور دیگر علاقوں کا سفر کرتے ہیں۔ یہ علاقہ جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، لیکن بدقسمتی سے یہاں بنیادی سہولیات کی شدید کمی ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے جی ایس آر پر ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اکثر حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اور عوامی سطح پر یہ سڑک اب “موت کا کنواں” کہلانے لگی ہے۔

حادثات کے بعد سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آتا ہے کہ روندو میں کوئی فنگشنل ٹراما سینٹر موجود نہیں۔ ریسکیو 1122 روندو کے پاس صرف ایک ایمبولینس گاڑی ہے جو پورے علاقے کی خدمت کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زخمی مریض جب تک سکردو ہسپتال پہنچتے ہیں، اکثر راستے میں دم توڑ دیتے ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف دردناک ہے بلکہ حکومتی اداروں کی غفلت کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔

ریسکیو روندو کی ٹیم نے حال ہی میں ایک مریض کو ایک کال پر بروقت ریسکیو کرکے سکردو آر ایچ کیو منتقل کیا، جس کے نتیجے میں ایک قیمتی جان بچائی گئی۔ یہ عمل یقیناً قابلِ تحسین ہے، مگر یہ بھی واضح کرتا ہے کہ اگر ریسکیو اور صحت کے نظام کو مضبوط کیا جائے تو کتنی ہی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے جی ایس آر روڈ پر حادثات کی روک تھام اور ہنگامی طبی امداد کے نظام کو بہتر بنائیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی روندو یوتھ ونگ کی جانب سے درج ذیل مطالبات پیش کیے گئے ہیں:

1. روندو کے تمام ریسکیو 1122 اسٹیشنوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔
2. جی ایس آر روڈ کے کم از کم تین اہم مقامات پر جدید طرز کے ٹراما سینٹرز قائم کیے جائیں۔
3. اضافی ایمبولینس گاڑیاں، جدید آلات اور تربیت یافتہ عملہ فوری طور پر تعینات کیا جائے۔

یہ اقدامات صرف روندو کے عوام کے لیے نہیں بلکہ پورے بلتستان کے مسافروں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔ جی ایس آر روڈ ایک بین الاضلاعی شاہراہ ہے جس پر روزانہ درجنوں گاڑیاں سفر کرتی ہیں، اس لیے اس روڈ پر ریسکیو سروس اور ٹراما سینٹرز کا قیام نہایت ضروری ہے۔

آخر میں، عوامی ایکشن کمیٹی روندو حکومتِ گلگت بلتستان، محکمہ صحت، اور ڈی جی ریسکیو 1122 سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں۔

وقت آ گیا ہے کہ نعروں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ جی ایس آر روڈ کو موت کے کنویں سے نکال کر زندگی کی شاہراہ بنایا جا سکے۔

ناظم حسین برق
صدر، یوتھ ونگ – عوامی ایکشن کمیٹی روندو

 #ہسپتال ذرائع کے مطابق قاضی نثار احمد صاحب معمولی زخمی  ہیں قاضی نثار احمد صاحب نے نوجوانوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے
05/10/2025

#ہسپتال ذرائع کے مطابق قاضی نثار احمد صاحب معمولی زخمی ہیں قاضی نثار احمد صاحب نے نوجوانوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے

 #روندو ڈمبو داس کے مقام جیب کے قریب جیب گاڑی اور ڈیکسن کے درمیان خوفناک تصادم ،ڈاٹسن ڈرائیور شدید زخمی،ہسپتال منتقل
29/09/2025

#روندو ڈمبو داس کے مقام جیب کے قریب جیب گاڑی اور ڈیکسن کے درمیان خوفناک تصادم ،
ڈاٹسن ڈرائیور شدید زخمی،ہسپتال منتقل

 #وزیرِ منصوبہ بندی وترقی گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان نے عوام سے کیا ہوا وعدہ ایک اور  پورا کر دکھایا۔ عوامی مطالبے پ...
26/09/2025

#وزیرِ منصوبہ بندی وترقی گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان نے عوام سے کیا ہوا وعدہ ایک اور پورا کر دکھایا۔ عوامی مطالبے پر اینگیپہ تریکو کے لیے ٹرانسفرمر راجہ محبوب علی خان نے آج ان کے حوالے کر دیا گیا۔

عوامی سہولت کے اس اہم قدم پر مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے راجہ ناصر علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی عملی خدمت کو سراہا۔

 #روندو افسوسناک واقعہشوت روندو میں ایک گھر میں آگ لگ گئی بدقسمتی سے روندو بلتستان کی گیٹ وے میں فائر بریگیڈ  کی  عدم دس...
18/09/2025

#روندو افسوسناک واقعہ
شوت روندو میں ایک گھر میں آگ لگ گئی بدقسمتی سے روندو بلتستان کی گیٹ وے میں فائر بریگیڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے غیریب کے گھر جل کے خاکستر ہوے۔ گے ڈی جی ریسیکیو گگلت بلتستان سے روندو کے عوام۔ کےلیے ایک فائر برگیڈ کی ایک گاڑی جلد۔ از جلد دیا جاے تاکہ۔ آیندہ روندو کے کوئی عوام۔ مزید نقصان اٹھانے پڑے ۔۔۔۔ ۔ کے

 #ابرار حسین دنیور کا چھوٹا  بھائی ارشاد حسین  والد ابراہیم ساکن دنیور 25  دن سے لاپتہ ہے  ان کے گھر والے بہت تکلیف اور ...
16/09/2025

#ابرار حسین دنیور کا چھوٹا بھائی ارشاد حسین والد ابراہیم ساکن دنیور 25 دن سے لاپتہ ہے ان کے گھر والے بہت تکلیف اور کرب میں مبتلا ہے حکومتی متعلقہ ادارے اسے ڈھونڈنے میں کردار ادا کرے ۔

Address

Skardu

Telephone

+92554424740

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share