
11/09/2025
مذمتی بیان
آغا علی رضوی
گلگت بلتستان کی سرزمین کسی کی جاگیر نہیں، آج ہماری وادیاں اور پہاڑ سرمایہ داری کے نام پر غیر ملکی طاقتوں کے حوالے کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی نااہل حکومت دراصل اس منصوبے میں شریکِ جرم ہے۔ یہ اقدام نہ صرف عوام کے اعتماد کے ساتھ کھلی غداری ہے بلکہ ہماری زمین، وسائل اور ثقافت پر قبضے کی سازش بھی ہے۔
ہم واضح اعلان کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنی دھرتی پر کسی غیر ملکی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ چاہے امریکی ہوں یا کسی اور ملک کے لوگ، سرمایہ داری کے نام پر ہمارے پہاڑوں اور وسائل کو لوٹنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔
گلگت بلتستان حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور حکومتِ پاکستان کی عوام دشمن پالیسیوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ یہ حکمران اپنی کرسی کے لیے خطے کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
⚠️ اگر یہ سازشیں فوری طور پر ختم نہ کی گئیں تو گلگت بلتستان کے عوام شدید احتجاج کریں گے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کی مکمل ذمہ داری اسلام آباد اور اس کی کٹھ پتلی حکومت پر عائد ہوگی۔
ہم اپنی دھرتی، پہاڑوں اور وسائل کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
گلگت بلتستان کے عوام سرمایہ داری اور بیرونی قبضے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
آغا علی رضوی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان