27/06/2025
ڈاکٹر قربان علی گلتری بنیال کی بیٹی، پہلی خاتون وکیل : گلگت بلتستان کی سرحدی تحصیل گلتری کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ پہلی بار گلتری کی بیٹی نے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے اور اب وہ عدلیہ کے ایوانوں میں علاقے کے محروم طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے قوم کی خدمت کرے گی۔گلتری سے تعلق رکھنے والے وکیلوں کی تعداد اب دو ہو گئی ہے۔ مردوں میں سب سے پہلے وکیل بننے کا اعزاز جناب شوکت علی کو حاصل ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ دونوں وکیل گلگت بلتستان اور گلتری کے مجبور و محروم طبقے کی قانونی معاونت کریں اور ان کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں۔