02/08/2025
اقتباس جمعہ المبارک(یکم اگست 2025)
مہدی آباد ضلع کھرمنگ
نائب امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع مسجد مہدی آباد سید حسن شھاب الدین الموسوی نے جمعہ المبارک کے خطبہ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے زائرین کے لئے زمینی راستہ کی بندش افسوسناک عمل ہے.اسکی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اگر زمینی راستہ نہ کھولا گیا تو ہم سراپا احتجاج پر مجبور ہوں گے.
ریاست کو چاہیے کہ دہشت گردوں کا دائرہ تنگ کرنا چاہیے انکا راستہ بند کرنا چاہیے.لیکن اسکے برعکس عوام کے لے زمینی راستہ بند کرنا ریاست کی ناکامی ہے
ہر دور میں زائرین کا راستہ بند کیا گیا لیکن زائرین نےجان کی قربانی دے کر,ان رکاوٹوں کو ختم کرکے زیارت أئمہ معصومین بجا لائے ہیں.ہاتھ کاٹنے کی شرط ,آنکھین پھوڑنے کہ شرط اولاد بیچنے کی شرط بھی قبول کیا ہے شہادتیں قبول کی ہےلیکن زیارت أئمہ معصومین پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا
چیف آف آرمی اسٹاف اور اعلی مقتدر حلقوں سے ہمارا مطالبہ ہے.کہ جلد از جلد زائرین کے لیے زمینی راستہ بحال کیا جائے
اپنے خطبے میں کہا کہ معاشرے کی اصلاح ہر فرد پر اپنی بساط اور توان کے مطابق واجب ہے.معاشرہ اک کشتی کی مانند ہے اگر کشتی میں کوئی یہ کہکر سوراخ کریں کہ یہ جگہ میری اپنی ہے .آپ سے اسکا کیاتعلق ہے؟ اور دوسرے یہ سمجھ کر خاموش رہیں کہ اسکی اپنی جگہ اسکی مرضی ہے تو پانی پورے کشتی میں آئے گا اور سب غرق ہوجائے گا اسی طرح معاشرے میں کوئی گناہ کرے اور سب خاموش رہے تو اس گناہ کے اثرات پورے معاشرے کو لپیٹ میں لے گا.معاشرے کے ہر فرد پر واجب ہے کہ اپنی اپنی طاقت اور قوت کے مطابق معاشرے کی برائیوں کی اصلاح میں اپنا حصہ ڈالے.
اپنے خطبے میں مرحوم شیخ محمد ہادی فاتحی کے وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہزاروں علماء کے استاد تھے عالم باعمل تھے.سادات کے احترام انکی زندگی کا نمایاں پہلو تھا.انکی علمی,تدریسی,دینی,تبلیغی اورسماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں.اللہ تعالی انکی درجات بلند فرما.اور انکی مغفرت فرما.
جمعہ سے پہلے أھالیان مہدی آباد کی جانب سے زیر انتظام امامیہ آرگنائزیشن مہدی آباد یونٹ کی طرف سے استاد العلماء شیخ ہادی فاتحی مرحوم ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء,زعماء اور طلباء کثیر تعداد نے شرکت کی.قبلہ شیخ محمد علی زاکری نے مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعاکرائی.