Qasimia Youth Organization QYO

Qasimia Youth Organization QYO Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qasimia Youth Organization QYO, Media, Skardu.

تمام مؤمنین و مؤمنات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز منگل، 4 اگست 2026 بمطابق اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر قاسم آباد میں مجلسِ ...
03/08/2026

تمام مؤمنین و مؤمنات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز منگل، 4 اگست 2026 بمطابق اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر قاسم آباد میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

🕐 وقت: دوپہر 1:00 بجے
🎙️ خطیب: شیخ نبی جعفری صاحب

آپ تمام عاشقانِ اہلِ بیتؑ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بروقت تشریف لا کر مجلسِ امام حسینؑ کی رونق میں اضافہ فرمائیں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔

قاسمیہ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ہمارے ہونہار  محمد افضل، محمد علی اور محمد رضا کو FBISE کے امتحانات میں شاندار کامیابی...
31/07/2026

قاسمیہ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ہمارے ہونہار محمد افضل، محمد علی اور محمد رضا کو FBISE کے امتحانات میں شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آپ تینوں کی محنت، لگن اور مسلسل کوشش قابلِ تحسین ہے۔ آپ کی یہ کامیابی نہ صرف آپ کے والدین اور اساتذہ بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں عطا فرمائے، علم و عمل میں ترقی دے اور آپ کو اپنی قوم و ملک کی بہترین خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

ہم اہلیانِ کچورا،محترم ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو،ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز (DIS) سکردو،ا...
17/04/2026

ہم اہلیانِ کچورا،
محترم ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن،
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو،
ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز (DIS) سکردو،
اور
ڈی ڈی او آخون محمد علی صاحب (بوائز ہائی اسکول کچورا)
کے انتہائی ممنون و شکر گزار ہیں کہ سال کے آغاز میں پرائمری اسکول لوئر کچورا (قاسم آباد) کا بروقت افتتاح کیا گیا، جس کے ذریعے علاقے کے بچوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر تعلیم جیسی بنیادی سہولت فراہم کی گئی۔ یہ اقدام نہ صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ علاقے کی تعلیمی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل بھی ہے۔
اس موقع پر ہم خصوصی طور پر DDO بوائز ہائی اسکول کچورا، آخون محمد علی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس اسکول کے قیام کے لیے نہ صرف ایک سرکاری ٹیچر کی تعیناتی کو یقینی بنایا بلکہ تمام ضروری وسائل اور سہولیات فراہم کرتے ہوئے اسکول کے باقاعدہ آغاز کو ممکن بنایا۔
آپ کی یہ کاوشیں یقیناً علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی سرپرستی میں تعلیمی سفر اسی طرح کامیابی سے جاری رہے گا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس نیک خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
Directorate of Education Gilgit-Baltistan

We extend our heartfelt congratulations to Qasmia Cricket Club, Qasimabad Kachura, on winning the KYO Super League Seaso...
17/02/2026

We extend our heartfelt congratulations to Qasmia Cricket Club, Qasimabad Kachura, on winning the KYO Super League Season One organized under the supervision of Kachura Youth Organization.

Qasimia Youth Organization QYO
Kachura Youth Organization
Asghar Akif
Sajid Hamdard

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qasimia Youth Organization QYO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category