Shigar News

Shigar News totally circulate news

28/09/2024

شگر والو میٹنگ زیادہ مت کرو نکلو گھروں سے جہاں جہاں انہوں نے مسمار کیا ہے ہم دوبارہ بنائیں گے ۰سرفہ رنگا عوامی احتجاجی دھرنا سے مجاہد ملت آغا سید علی رضوی کا خطاب

انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام  ۔عالمی سازشیں اور گلگت بلتستان کے موضوع پر علماء کانفرنس گلگت بلتستان کا انعقاد گلگت...
06/09/2024

انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام ۔عالمی سازشیں اور گلگت بلتستان کے موضوع پر
علماء کانفرنس گلگت بلتستان کا انعقاد
گلگت ۔بلتستان ۔استور ۔نگر کے علماء اور تمام مکاتب فکر کے علماء کی شرکت

قرارداد

آج مورخہ 5 ستمبر 2024 کو انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام عالمی سازشیں اور گلگت بلستان" کے عنوان پر مرکزی جامع مسجد سکردو میں ایک عظیم الشان علماء کا نفرنس منعقد ہوئی ۔ اس عظیم کا نفرنس میں گلگت بلتستان بھر کے آئمہ جمعہ و جماعت اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے بھر پورشرکت کی۔
اس کا نفرنس میں علمائے کرام نے مندرجہ زیل قرارداد منظور کیں۔
۔ ا گلگت بلتستان کی زمینیں، چرا گا ہیں، پہاڑ کی چوٹی سے لیکر دریا کے کنارے تک لوگوں کی ملکیت ہیں۔ لہذاحکومت غیر مقامی اور مقامی لوگوں کو
لیز پر دینے سے گریز کریں۔

2-گلگت بلتستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش انہی زمینوں اور پہاڑوں پر منحصر ہے لہذا جیمز سٹون سے تعلق رکھنے والوں کے اوپر پابندی عائد کرنا اور مائننگ کے لیئے میٹریل فراہم نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے لئے فوری میٹریل فراہم کا جائے اور ہمیشہ کےلیئے قانون سازی کی جائے۔
3- گرین ٹورازم کے نام پر گلگت بلتستان کی سیاحت پر قبصہ اور یہاں کے کلچر کومسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہاں کی ٹورزم کومن
پسند لوگوں کو نوازنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ یہ اجتماع ایسے کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیے گا۔ اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ گرین ٹورزم کا گلگت بلتستان سے فوری خاتمہ کیا جائے۔

4-گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں بلکہ ملک عزیز پاکستان کے لیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں لیکن آج تک ان قربانیوں کا صلہ نہیں ملا ۔ یہ اجتماع حکومت اور ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کرتا ہے گلگت بلتستان کو فوری طور پر آئینی حقوق دے کر ان کی محرومیوں کا فوری ازالہ کیا جائے۔
5: گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے علماء، دانشور اور جوانوں کو تنگ کرنے والے سن لیں۔ یہ اجتماع حقوق کے لیئے آواز بلند کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اور یہ مطالبہ کرتا ہے ایسے حربوں سے باز رہیں اور ایف آئی آرز اور اے ٹی اے کو ختم کیاجائے۔

6:لینڈ ریفارمز کے قانون کے ذریعے خالصہ سرکار کی غیر آئینی اصطلاح ختم کر کے لوگوں کوفورا مالکانہ حقوق دیےجائیں۔

7- گلگت بلتستان میں جو اسلامی ثقافت ہے اس پر غیر محسوس طریقے سے حملہ کیا جا رہا ہے اس سے اجتناب کیا جائے ۔ اور علمائے کرام سے بھی
گزارش کی جاتی ہے کہ اسلامی ثقافت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔

8:اس اجتماع کے توسط سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر ریاست پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کو آئین میں شامل کر کے آئینی حقوق کسی بھی وجہ سے نہیں دے سکتا تو غیر قانونی طور پر اس متنازعہ خطے کے عوام سے ٹیکس لینے کی کوشش کو فوری واپس لیں ورنہ حکومت کو یہاں سے شدید مزاحمت کا سامنا کرناپڑے گا۔

9:فنانس بل اور ریونیو ایکٹ اتھارٹی ہمارے اوپر ٹیکس لگانے کی سازش کا حصہ ہے اس کو بھی فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ متازعہ خطے میں ایسےکسی قانون کی کوئی گنجائش نہیں۔
10:قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی میں مخلوط نظام تعلیم کی وجہ سے اخلاقی برائیاں عام ہو رہی ہیں لہذا مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بوائز اور گرلز الگ الگ کیمپس کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے۔
انجمن امامیہ بلتستان۔

04/09/2024

۵ستمبر انجمن امامیہ کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام کے حوالے سے آغا عباس موسوی کا خصوصی پیغام

04/09/2024
*ہم نہیں مانتے  ظلم کے ضابطے*آج بتاریخ 31 اگست 2024 کو *حقوق بچاؤ تحریک بلتستان*  کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ حسینہ ہاسٹ...
01/09/2024

*ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے*

آج بتاریخ 31 اگست 2024 کو *حقوق بچاؤ تحریک بلتستان* کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ حسینہ ہاسٹل سکردو میں منعقد ہوٸی۔

جس کا ایجنڈا موجودہ عوام دشمن پالیسی جسمیں جیمز سٹون سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مشکلات ،گرین ٹورزم ،عوامی ملکیتی چراگاہوں کے تحفظ تھا ۔جس میں بلتستان کے مرکزی علماء نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی ،صدر مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی ،مسئول محکمہ شرعیہ چھوترون آغا عباس الموسوی ،سیکڑیری نوجوان مرکز شیخ زاہد حسین زاہدی ،صدر علماء روندو شیخ شرافت اور جیمز اسٹون کمیٹی کے اہم ممبران نے شرکت کی ۔اس اہم میٹنگ میں تمام علماء نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ ایک اہم اجلاس جسمیں گلگت بلتستان بھر سے ائمہ جمعہ والجماعت شریک ہونگے 5 ستمبر بروز جمعرات کو رکھا جائے گا ۔جسمیں آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔عوامی حقوق کے بحالی تک جہدوجہد مزید تیز سے تیز تر ہوتا چلا جائے گا ۔

27/08/2024

پائلیٹ پروجیکٹ کے خلاف شگر داسو میں عوامی احتجاج سے آغا سید علی رضوی کا خطاب

شگر: گرلز پرائمری سکول داسو بالا کے کام سست روی کا شکار محکمہ تعلیم فوری نوٹس لے عمائدین ،
18/08/2024

شگر: گرلز پرائمری سکول داسو بالا کے کام سست روی کا شکار محکمہ تعلیم فوری نوٹس لے عمائدین ،

11/08/2024

افسوس ناک خبر
قومی ہیرو و ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سرپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی پر لاپتہ ہوگیا ہے۔ مراد سدپارہ نے محمد حسن شگری کی لاش کو ریسکیو کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
انہیں فوری ریسکیو کی ضرورت ہے

10/08/2024

سکردو آغا علی رضوی اور عوامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنماوں کا اہم پریس کانفرنس گندم بائومیڑک سب سے پہلے محکمہ خوراک کے عملے کریں

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shigar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share