02/07/2025
غورسے(گانچھے)
ننھے وی لاگر محمد شیراز اور والد تقی غورسیوی کی جانب سے سکرچن پبلک سکول غورسے کو جدید ایل۔ای۔ڈی کا تحفہ
معروف ننھے وی لاگر محمد شیراز اور ان کے والد تقی غورسیوی نے تعلیم کے فروغ اور جدید تدریسی سہولیات کی دستیابی کے لیے ایک مثبت قدم اٹھاتے ہوئے سکرچن پبلک سکول غورسے کو ایک جدید ایل۔ای۔ڈی (LED) اسکرین عطیہ کی۔
یہ اقدام انہوں نے سکول کی تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط، اور بچوں کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کیا۔ جدید ایل۔ای۔ڈی کی فراہمی سے سکول میں ڈیجیٹل لرننگ کے مواقع مزید بہتر ہوں گے اور بچوں کو تعلیمی مواد جدید ذرائع سے سمجھنے اور سیکھنے میں مدد ملے گی۔
تقی غورسیوی نے اس موقع پر کہا:
"ہمارا مقصد صرف وی لاگنگ تک محدود نہیں، بلکہ تعلیم جیسے اہم شعبے میں چھوٹا سا کردار ادا کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں، اور اس کے لیے جدید تعلیم کی سہولیات بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔"
سکرچن پبلک سکول کی انتظامیہ، اساتذہ، اور طلبہ و طالبات نے اس نیک قدم پر محمد شیراز اور ان کے والد کا دلی شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کے تعاون سے دیہی و دور افتادہ علاقوں میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف ایک مثبت مثال ہے بلکہ دوسروں کو بھی تعلیم کے میدان میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
Shirazi Village Vlogs جزاك اللهُ