
09/04/2025
سکمیدان یوتھ فورم کے صدر نےبزرگان سکمیدان و اپنے ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سکردو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر سکمیدان یوتھ فورم نے سکمیدان ایریا کے سڑکوں کو ون وے قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قرارداد پیش کی۔ اسٹنٹ کمشنر نے اس قرارداد کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ان علاقوں سے مربوط کسی بھی قسم کے اقدام کو اٹھانے سے پہلے سکمیدان کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔