Voice Of Skardu

Voice Of Skardu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Skardu, News & Media Website, Skardu.

📢 The Heartbeat of the Karakorams.
🏔️ Connecting Skardu to the World: Latest News, Culture, and Breathtaking Landscapes.
📍 Real-time Updates | Local Heritage | Tourism | Community Voices

18/09/2026

بریکنگ نیوز: سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے امام مالک کی اپیل خارج کر دی۔

(کھرمنگ ):اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ سیدہ عشرت فاطمہ نے کمال فلنگ اسٹیشن مہدی آباد کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم ریلیف سکیم کے تحت...
18/09/2026

(کھرمنگ ):
اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ سیدہ عشرت فاطمہ نے کمال فلنگ اسٹیشن مہدی آباد کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم ریلیف سکیم کے تحت عوام کو فیول سبسڈی کی فراہمی کے لیے قائم عارضی کیمپ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پٹرول و ڈیزل کی مقدار بھی گیج کے ذریعے چیک کی اور ہدایت کی کہ عوام کو فیول کی مقدار میں کسی قسم کی کمی بیشی کا سامنا نہ ہو۔

گلگت: گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے محکمہ صحت اور محکمہ لوکل گور...
17/09/2026

گلگت:
گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے محکمہ صحت اور محکمہ لوکل گورنمنٹ و رورل ڈویلپمنٹ (LGRD) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کر دیے گئے۔

تقریب میں صوبائی وزیر صحت اقبال حسن، صوبائی وزیر LGRD ذوالفقار علی مراد، سیکریٹری صحت سیدہ رملہ علی، سیکریٹری LGRD کاشف محمد علی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ایم او یو کا مقصد ہسپتالوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانا، مریضوں اور لواحقین کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

صاف ہسپتال، صحت مند معاشرہ — گلگت بلتستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری۔

پہلے ناشاد نے وزیر سلیم کو ہرایا دوسری بار ناشاد کے بیٹے نے ہرایا اور اگر تیسری بار بھی الیکشن ہو جاتا تو ناشاد کا نوکر ...
16/09/2026

پہلے ناشاد نے وزیر سلیم کو ہرایا دوسری بار ناشاد کے بیٹے نے ہرایا اور اگر تیسری بار بھی الیکشن ہو جاتا تو ناشاد کا نوکر بھی وزیر سلیم کو ہرا دیتا
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ

سکردو: داعی اتحاد بین المسلمین وکیل المراجع امام جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ سے پروفیسر ڈاکٹر ع...
16/09/2026

سکردو: داعی اتحاد بین المسلمین وکیل المراجع امام جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ سے پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہّٰ شاہ سابق وی سی قراقرم یونیورسٹی ملاقات کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین کو ڈی جی۔ جی ڈی اے امیر اعظم کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔
16/09/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین کو ڈی جی۔ جی ڈی اے امیر اعظم کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔

16/09/2026

بچے کو فیل ہونے کا طعنہ نہ دیں، اسے یہ سمجھائیں کہ ناکامی آپ کی ذات نہیں بلکہ آپ کے طریقۂ کار کی ہے۔ طریقہ بدلیں، محنت جاری رکھیں، کامیابی ضرور ملے گی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شہر کے لیے 268 ملین روپے کے جدید ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کا افتتاحوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حس...
15/09/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شہر کے لیے 268 ملین روپے کے جدید ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کا افتتاح
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 268.715 ملین روپے کی لاگت سے تیار کردہ خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہر کی تاریخ میں پہلی بار جدید ترین مشینری کو ویسٹ مینجمنٹ کے فلیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، جس میں شاہراہوں کی صفائی کے لیے 2 عدد روڈ واشر ٹرک، 3 عدد گاربیج کمپیکٹر ٹرک اور ایک فیولنگ وہیکل شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کی تنخواہوں کو حکومت کی متعین کردہ کم از کم اجرت کے برابر کیا جائے گا اور ان کی پینشن کے نظام کے لیے بھی قابلِ عمل تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

15/09/2026

میرے خلاف جس ممبر سے تقریر ہوئی ہے اس کے خلاف نوٹس لیا جائے ورنہ ہم خود جواب دے سکتے ہیں
اپوزیشن لیڈر حافظ حفیظ الرحمن کا گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس سے خطاب

13/09/2026

خپلو(گانچھے):
جشن گانچھے فیسٹیول کے اختتامی تقریب کے آخر میں قیدی نمبر 804 کا نعرہ لگانے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لی

Address

Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Skardu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share