allama gulzar hussain fayyazi

  • Home
  • allama gulzar hussain fayyazi

allama gulzar hussain fayyazi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from allama gulzar hussain fayyazi, Social Media Agency, .

الحمد للہ 8 روزہ  #مدیریت مسجد ورکشاب بمقام  #حوزہ علمیہ  #جامعة  #المصطفیٰ زیر اہتمام  #مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پنجاب ا...
24/05/2025

الحمد للہ
8 روزہ #مدیریت مسجد ورکشاب بمقام #حوزہ علمیہ #جامعة #المصطفیٰ
زیر اہتمام #مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پنجاب
اختتامی تقریب میں تقسیم انعامات اور تقسیم سند کے موقع پر صدرمجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب #مولانا گلزار حسین فیاضی
#علامہ حجة الاسلام والمسلمین سید حسین النجفی رئیس جامعة المصطفیٰ
#علامہ محمد خان مھدوی
#علامہ سید تسلیم عباس کاظمی صاحب
#علامہ اکرم حسین
اور #علامہ ناظم رضاء عترتی
اور #ڈاکٹر سید خاور عباس کاظمی
#علامہ سید بشیر حسین نجفی بے خصوصی شرکت کی اور علماء میں اسناد تقسیم کیا

16/05/2025

افواج پاکستان کے باہمت غیرت مند مجاہدوں کو میرا سلام
علامہ گلزار حسین فیاضی

16/05/2025
استاد بزرگوار کے بارے خوبصورت  الفاظ  برادر بزرگوار آقاے   #سید مبارک علی موسوی  صاحب کی زبانی  #قائدِ بلتستان، عالم بزر...
16/05/2025

استاد بزرگوار کے بارے خوبصورت الفاظ برادر بزرگوار آقاے #سید مبارک علی موسوی صاحب کی زبانی
#قائدِ بلتستان، عالم بزرگوار حضرتِ علامہ شیخ جعفری حفظہ اللہ
اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم سے ہمارے محترم و مکرم رہنما، عالمِ باعمل، بزرگوار شخصیت حضرت علامہ شیخ جعفری حفظہ اللہ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا ہوئی اور وہ اپنے آبائی خطے، بلتستان، کی سرزمین پر قدم رنجہ فرما چکے ہیں۔
یہ اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے کہ ہمارے درمیان وہ رہنمائی، علم، اور روحانی فیض کا سرچشمہ دوبارہ جلوہ افروز ہوئے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے، صحت و عافیت کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے، اور ان کے سائے کو تادیر ہم پر قائم رکھے تاکہ ہم ان کی رہنمائی سے مستفید ہوتے رہیں۔ آمین

علامہ سید مبارک علی موسوی

اے وطن تو سلامت رہے پاکستان زندہ باد پاک فوج پائیندہ باد
09/05/2025

اے وطن تو سلامت رہے
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائیندہ باد

مرکزی مجلس عاملہ مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان 2025 کا پہلا  دستوری اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔صوبائی صدر علامہ گل...
12/04/2025

مرکزی مجلس عاملہ مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان 2025 کا پہلا دستوری اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔
صوبائی صدر علامہ گلزار حسین فیاضی اجلاس میں صوبہ پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد: مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا دستوری اجلاس صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ س...
12/04/2025

اسلام آباد: مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا دستوری اجلاس صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی زیر صدارت جامعۃ الرضا بارہ کہو اسلام آباد میں انعقاد پذید ہوا جس میں تمام صوبائی صدور سمیت مرکزی کابینہ کے عہدے داران نے شرکت کی ، اجلاس میں شعبے کی کارکرگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے اہم فیصلہ جات کئے گئے

*سید صفدر علی شاہ صاحب صدر شیعہ کمیونٹی فاروق آباد علامہ گلزار حسین فیاضی اور سید سخی حسن شاہ صاحب کے زیر صدارت بیت الزا...
09/04/2025

*سید صفدر علی شاہ صاحب صدر شیعہ کمیونٹی فاروق آباد علامہ گلزار حسین فیاضی اور سید سخی حسن شاہ صاحب کے زیر صدارت بیت الزاہراء آرفن ہاوس* فاروق آباد میں عید ملن بیھٹک کا اہتمام کیا گیا جسمیں ملت کے *بزگان* اور نوجوانوں نے شرکت کی شرکت کرنے والوں میں جناب عارف حسین حیدری متولی امام بارگاہ حیدریہ ۔ جناب صوبیدار عزادار حسین ۔ سید وصی حیدر زیدی . زاکر اہلبیت خاور عباس اسدی صاحب ۔ سید بشارت علی شاہ صدر عزاداری کونسل فاروق آباد جناب ارشد حسین ۔ جناب علی رضاء اعوان نمبردار عابد حسین حیدری ۔ جناب زولفقار علی خاتم صاحب سید معظم حسین شاہ صاحب ۔ جناب ریاض حسین منہاس صاحب سمیت بہت سے مومنین شریک ہوے
جلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا مظلومین جہان خصوصا ف ل س ط ی ن کے مظلومین سے اظہار ہمدردی کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی

 #کلامِ  #اقبالنگاہِ فقر میں شانِ سکندری کیا ہے​خراج کی جو گدا ہو، وہ قیصری کیا ہے!​​بُتوں سے تجھ کو امیدیں، خدا سے نومی...
06/04/2025

#کلامِ #اقبال

نگاہِ فقر میں شانِ سکندری کیا ہے​
خراج کی جو گدا ہو، وہ قیصری کیا ہے!​

بُتوں سے تجھ کو امیدیں، خدا سے نومیدی​
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے!​

فلک نے ان کو عطا کی ہے خواجگی کہ جنھیں​
خبر نہیں روشِ بندہ پروری کیا ہے​

فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا​
نہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے​

اسی خطا سے عتابِ ملوک ہے مجھ پر​
کہ جانتا ہوں مآلِ سکندری کیا ہے​

کسے نہیں ہے تمنائے سروری، لیکن​
خودی کی موت ہو جس میں وہ سروری کیا ہے!​

خوش آگئی ہے جہاں کو قلندری میری​
وگرنہ شعر مرا کیا ہے، شاعری کیا ہے!

06/04/2025
آیةاللہ سیستانی مدظلہعید فطر اورعید قرباں کی نماز پڑھنے کا طریقہمسئلہ 1872: عید فطر اورعید قرباں کی نماز دو رکعت ہے ؛ اس...
30/03/2025

آیةاللہ سیستانی مدظلہ

عید فطر اورعید قرباں کی نماز پڑھنے کا طریقہ
مسئلہ 1872: عید فطر اورعید قرباں کی نماز دو رکعت ہے ؛ اس طرح سے کہ نماز کے شروع میں تکبیرۃ الاحرام کہے اور ہر رکعت میں حمد و سورہ پڑھنے کے بعد چند تکبیر کہی جائے گی اور تکبیروں کے درمیان قنوت پڑھا جائے گا، ان تکبیر اور قنوت میں سے احتیاط واجب کی بنا پر تین تکبیر اور ان کے درمیان دو قنوت لازم ہے اور تیسری تکبیر کے بعد احتیاط واجب کی بنا پر ایک اور تکبیر رکوع سے پہلے کہی جائے ، اس بنا پر مجموعی طور پر تکبیر کی تعداد ہر رکعت میں چار ہے ، گرچہ بہتر ہے پہلی رکعت میں پانچ تکبیر اور ان کے درمیان چار قنوت اور دوسری رکعت میں چار تکبیر اور ا ن کے درمیان تین قنوت پڑھا جائے اور اس صورت میں تکبیروں اور قنوتوں کے علاوہ ایک اور تکبیر رکوع سے پہلے کہنا احتیاط کی بنا پر لازم ہے۔

قابلِ ذکر ہے بقیہ نماز یعنی رکوع ، دو سجدہ ، تشہد اور سلام دو رکعتی نماز کی طرح انجام دئے جائیں گے۔

مسئلہ1873: نماز عید فطر اور قربان کے قنوت میں جو بھی دعا یا ذکر پڑھیں کافی ہے ؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ اس دعا کو پڑھیں: "اللّهُمَّ اَهْلَ الكِبْریاءِوَالعَظَمَةِ، وَاَهْلَ الْجُودِ وَالْجَبَرُوتِ، وَاَهْلَ العَفْوِ وَالرَّحْمَةِ، وَاَهْلَ التَّقْوىٰ وَالمَغْفِرَةِ، اَسْأَلُكَ بِحَقِّ هذَا الیَوْمِ، الَّذِى جَعَلْتَهُ لِلْمُسْلِمین عیداً، وَلِمُحَمَّدٍ صلَّى ‏اللهُ علیه و ‏آله و سَلَّمَ ذُخْراً وَمَزیداً، اَنْ تُصَلِّیَ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَاَنْ تُدْخِلَنی فی كُلِّ خَیْرٍ اَدْخَلْتَ فیهِ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ، وَاَنْ تُخْرِجَنِى مِنْ كُلِّ سُوءٍ اَخْرَجْتَ مِنْهُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ صَلَواتُكَ عَلَیْهِ وَعَلیْهِمْ، اللّهُمَّ اِنّی اَسْأَلُكَ خَیْرَ ما سَأَلَكَ بِهِ عِبادُكَ الصّالِحُونَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِمَّا اسْتَعاذَ مِنْهُ عِبادُكَ الصّالِحُونَ"[171]

مسئلہ 1874: اگر نماز عید میں ایک سجدہ بھول جائے اور اس کے بجالانے کا وقت گزر گیا ہو تو لازم ہے کہ نماز کے بعد اسے بجالائے اور اسی طرح اگر ایسا کام جس کے لیے یومیہ نماز میں سجدہٴ سہو لازم ہے پیش آئے تو لازم ہے کہ دوسجدہٴ سہو بجالائے۔

مسئلہ 1875: اگر نماز گزار نماز عید کی تکبیر یا قنوت کی تعداد میں شک کرے تو اگر اس کا محل گزر گیا ہے تو اپنے شک کی پرواہ نہ کرے؛ لیکن اگر محل میں ہے تو کم پر بنا رکھے ، چنانچہ بعد میں معلوم ہو کہ تکبیر یا قنوت میں اضافہ کیا ہے تو اس کی نماز باطل نہیں ہوگی۔

[171] بعض نسخوں میں دوسرے "الصّالحون" کی جگہ " المخلَصون" یا "المخلِصون" ذكر ہوا ہے۔
*دعاگو مولانا گلزار حسین فیاضی*

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when allama gulzar hussain fayyazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share