Voice Of Barah

Voice Of Barah وادی براہ بلتستان سے متعلق تمام تر خبروں ،تبصروں ،تجزیوں اور دیگر معلومات کے لیے پیج کو فالو کیجئے ۔
(3)

27/09/2025

🏏🇵🇰 *براہ بالا میں پاک-بھارت میچ کی لائیو اسکریننگ — جوش، جذبہ اور کرکٹ* 🇮🇳🏏

کرکٹ کے دیوانوں کے لیے ایک شاندار موقع!
*براہ کمیونیکیشن نیٹ ورک (BCN)* کے زیر اہتمام *براہ بالا* مین مارکیٹ میں *پاک-بھارت میچ* کی *بڑی اسکرین پر لائیو نشریات* کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
⚡ *بجلی کی پریشانی؟ بلکل نہیں!*
میچ کی نشریات مکمل طور پر *سولر پاور اور جنریٹر* پر ہوگی تاکہ ہر لمحہ بغیر رکاوٹ کے دیکھا جا سکے۔
🌟 خالص کرکٹ کا لطف، اپنے لوگوں کے ساتھ، اپنی سرزمین پر!

🎉 اپنے دوستوں کے ہمراہ قومی جذبے کو مزید بلند کریں اور تاریخی لمحے کا حصہ بنیں۔
*🏏 ایک اسکرین، ایک قوم، ایک جذبہ پاکستان زندہ باد!* 💚

26/09/2025

#براہ
براہ میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کی طرف سے بھر پور احتجاج کی تیاری ۔
عوام میں محکمہ برقیات گانچھے کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔



25/09/2025

گلگت بلتستان کے 20 ریسٹ ہاؤسز گرین ٹورزم کے سپرد، 12 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم

 #خپلو گنگچھے کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سرمایہ کاروں کےاشتراک سے اسلامی بنکاری نظام سے مربوط، بااخلاق عملوں پر۔مشتمل ا...
22/09/2025

#خپلو
گنگچھے کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سرمایہ کاروں کےاشتراک سے اسلامی بنکاری نظام سے مربوط، بااخلاق عملوں پر۔مشتمل ادارہ اسلامک کواپریٹیو انوسمنٹ لمیٹڈ کا شاندارافتتاح۔ اس موقع پر سابق وزیرامورکشمیرو گلگت بلتستان و رہنما پی۔پی۔پی قمرزمان کاٸرہ، سینئر صوباٸی وزیر خزانہ انجنیٸر محمداسماعیل، سابق کونسلر حاجی محمد اقبال و دیگر نے علماء کرام کے ہمراہ افتتاح کیا اس موقع پر سیاسی و مذہبی شخصیات اور زندگی کے تمام شعبہ جات سے وابستہ افراد کی کثیرتعداد نے شرکت کیں۔
کاشتکاروں، چھوٹے کاروباری طبقات اور انٹرپنیورشپ کےحامل افراد خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کےلیے یہ ادارہ ایک ترجیحی اور رعایتی بنیادوں پر سروس فراہم کرے گی۔






  تعلیم کا مقصد صرف کتابیں پڑھانا نہیں بلکہ زندگی کے لیے شعور دینا ہے۔یونیک ایجوکیٹرز براہ کی جانب سے بچوں کی صحت سے متع...
22/09/2025




تعلیم کا مقصد صرف کتابیں پڑھانا نہیں بلکہ زندگی کے لیے شعور دینا ہے۔

یونیک ایجوکیٹرز براہ کی جانب سے بچوں کی صحت سے متعلق ایک نہایت مؤثر اور سبق آموز سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ صبح اسمبلی کے دوران عملی مظاہرہ کیا گیا تاکہ بچوں کو بازاری اور کے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے۔
پاپڑ چند لمحوں میں کوئلہ بن گیا یہ مظاہرہ اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ ایسی اشیاء صحت کے لیے ہیں۔اس مثبت اقدام کا مقصد بچوں میں #غذائیت اینڈ اور پیدا کرنا تھا تاکہ وہ اپنے کھانے پینے کے انتخاب میں باشعور بنیں۔بچے اس تجربے سے متاثر ہوئے اور خود یہ سمجھنے لگے کہ صحت مند زندگی کے لیے بہتر فیصلے ضروری ہیں۔
اس بات کے لیے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کے عملی شعور اور صحت پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔







22/09/2025

لیبر ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے مالی سال 2025/26 کےلئے مزدوروں/پرائیویٹ ملازمین کی ماہانہ کم سے کم اجرت 40,000 مقرر کر دی۔

 #براہ استاد محترم سر آلف دین صاحب کو BPS-17 میں ترقی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی خدمات،...
21/09/2025

#براہ
استاد محترم سر آلف دین صاحب کو BPS-17 میں ترقی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی خدمات، نوجوانوں کی فلاح اور علاقے کے مسائل کے لیے آپ کی سنجیدہ سوچ قابلِ تحسین ہے۔ امید ہے آپ پہلے سے بڑھ کر جذبے اور عزم کے ساتھ علاقے کے مستقبل کے لیے سرگرم رہیں گے۔



 #براہ یونیک ایجوکیٹرز براہ میں غذائیت و صحت پر آگاہی سیشن یونیک ایجوکیٹرز براہ میں "غذائیت کی اہمیت اور بازاری چیزوں کے...
20/09/2025

#براہ
یونیک ایجوکیٹرز براہ میں غذائیت و صحت پر آگاہی سیشن

یونیک ایجوکیٹرز براہ میں "غذائیت کی اہمیت اور بازاری چیزوں کے نقصانات" کے موضوع پر ایک اہم سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر احتشام اور بلقیس فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصراللہ منصور نے شرکت کی۔
ڈاکٹر احتشام نے بچوں کو متوازن غذا کی اہمیت اور بازاری اشیاء جیسے پاپڑ، کولڈ ڈرنکس وغیرہ کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ بچوں نے سوالات بھی کیے جن کے جوابات ڈاکٹر صاحب نے مفصل انداز میں دیے۔
چیئرمین بلقیس فاؤنڈیشن نے اسکالرشپ پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید تین طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر احتشام نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے بازاری چیزوں پر پابندی کو سراہا اور اسے بچوں کی صحت کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔



 #براہڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے ڈاکٹر محمد کاظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ براہ کے مختلف صحت عامہ سے متعلق منصوبوں کا دورہ کیا...
19/09/2025

#براہ
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے ڈاکٹر محمد کاظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ براہ کے مختلف صحت عامہ سے متعلق منصوبوں کا دورہ کیا جن میں:
✅ ایم سی ایچ سینٹر براہ بالا
✅ ایف اے پی بروقپہ
✅ ایف اے پی براہ گوند
✅ ایف اے پی تاتوس
شامل ہیں۔ انہوں نے سول ورک، برقی کام اور واٹر سپلائی کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر کاظم کے مطابق یہ تمام مراکز رواں ماہ کے اندر عوام کے لیے فعال کر دیے جائیں گے اور بہت جلد باقاعدہ افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبدالحمید صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا براہ میں صحت کی سہولیات کے لیے جتنے منصوبے رکھے گئے ہیں وہ حاجی عبدالحمید صاحب کی عوام دوستی اور خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
یہ اقدامات علاقے کے لیے ایک مثبت تبدیلی اور روشن مستقبل کی نوید ہیں۔





 #براہ کویت میڈیکل اینڈ سرجیکل کمپلیکس کے خصوصی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) گانچھے کی زیرِ نگرانی براہ بیسک ہیلتھ ...
17/09/2025

#براہ
کویت میڈیکل اینڈ سرجیکل کمپلیکس کے خصوصی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) گانچھے کی زیرِ نگرانی براہ بیسک ہیلتھ یونٹ (BHU) میں 18 ستمبر کو ایک روزہ خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کیمپ میں ماہر گائناکالوجسٹ خواتین و حضرات کا طبی معائنہ کریں گے۔
✅ ماہر گائنی ڈاکٹرز کی موجودگی
✅ عمومی و مخصوص طبی چیک اپ
✅ مفت مشورے و رہنمائی

تاریخ: 18 ستمبر
مقام: BHU براہ







Address

Barah Broq
Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Barah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share