Siachan Times

Siachan Times Siachan Times is all about News, Information, Culture, History & Entertainment, especially related to Gilgit Baltistan. Stay tuned for interesting content !
(2)

17/09/2026

ترقیاتی اور غیر ترقیاتی رقوم میں نئے مالی سال کا غیر متوازن بجٹ پیش
وزیرِاعظم کی گلگت بلتستان کے اہم منصوبوں کی منظوری کے لیے خصوصی ہدایات

پروگرام: جی بی ٹوڈے
تجزیہ کار: محمد قاسم نسیم
ڈائریکٹر/پروڈیوسر: تہذیب الحسن
گرافکس: مبشر حسن

16/09/2026

دی دنیا نا مہ چیک دقسن نا ینگ دنیا چیگی دوک توک
مہ سونگ سنیگ چیک کھہ چک دقسن نا ینگ دنیا چیگی دوک توک

پروگرام: کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
شاعر : علی محمد خالص
ڈائریکٹر/پروڈیوسر: تہذیب الحسن
گرافکس: مبشر حسن

گلگت بلتستان بجٹ 2026-27 کل حجم: 218 ارب 84 کروڑ 50 لاکھ روپےغیر ترقیاتی بجٹ: 149 ارب 87 کروڑ 17 لاکھ روپےترقیاتی بجٹ: 4...
15/09/2026

گلگت بلتستان بجٹ 2026-27

کل حجم: 218 ارب 84 کروڑ 50 لاکھ روپے

غیر ترقیاتی بجٹ: 149 ارب 87 کروڑ 17 لاکھ روپے
ترقیاتی بجٹ: 43 ارب 97 کروڑ 33 لاکھ روپے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غیر ترقیاتی میزانیہ (Non-Development): 149 ارب 87 کروڑ 17 لاکھ روپے

1. وفاقی گرانٹ: 88 ارب روپے

2. نان ٹیکس وصولیاں مالی سال 2026-27: 6 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ روپے

3. ایمبولینسز کی خریداری کے لیے مختص فنڈز: 10 کروڑ روپے

4. پچھلے سال کی بچت: 74 کروڑ روپے

5. GBRSP کے ذریعے KCBL بینک میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا منافع: 8 کروڑ 20 لاکھ روپے

6. فارسٹ وائٹ لائف فنڈ سے حاصل ہونے والا اضافی منافع: 17 کروڑ 30 لاکھ روپے

7. وزیراعظم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے خصوصی گرانٹ: 1 ارب 27 کروڑ روپے

8. E-fans کے لیے خصوصی گرانٹ: 10 کروڑ روپے

9. سبسٹائز پیکیج: 53 ارب 30 کروڑ روپے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کل ترقیاتی میزانیہ (Development) 43 ارب 97 کروڑ 33 لاکھ روپے

1. سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) / فارن ایکسچینج کمپوننٹ (FEC): 23 ارب روپے

2. وفاقی PSDP: 16 ارب 97 کروڑ 33 لاکھ روپے

3. وفاقی PSDP (PM Initiatives): 4 ارب روپے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گرین میزانیہ 25 ارب روپے

1. گرین سبسڈی: 22 ارب روپے

2. گرین کی زرِ فروخت: 3 ارب روپے

۔۔۔۔۔۔۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں: 63 ارب 57 لاکھ روپے

سوشل سیکٹر: 4 ارب روپے

نئی ہائبرڈ گاڑیوں کی خریداری: 1 ارب 50 کروڑ روپے

تعلیم: 1 ارب 48 کروڑ روپے

سوشل پروٹیکشن: 1 ارب روپے

صحت: 75 کروڑ روپے

داخلی سیکیورٹی: 75 کروڑ روپے

پانی، بجلی، تعمیرات و مواصلات: 78 کروڑ 59 لاکھ روپے

زراعت: 50 کروڑ روپے

بلدیاتی انتخابات: 50 کروڑ روپے

سیاحت: 13 کروڑ 87 لاکھ روپے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ: 7 فیصد

ٹیک فیلوز کی تنخواہ: 50 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے

13/09/2026

انٹرنیشنل ٹورزم حب سکردو کے مقدر میں اندھیرے کب تک؟
محکمۂ برقیات کے پاس شہر کو دینے پانچ منٹ کی بجلی بھی نہ تھی؟
سدپارہ ڈیم میں پانی کی کمی پر متعلقہ حکام کی آنکھیں بند کیوں؟

پروگرام: جی بی ٹوڈے
تجزیہ کار: محمد قاسم نسیم
ڈائریکٹر/پروڈیوسر: تہذیب الحسن
گرافکس: مبشر حسن

11/09/2026

نتی دُونمِی وخسی تعلیمی لُوکھپو

پروگرام: سودے چن بلتستان (قسط: 60)
تحقیق و میزبان: غلام عباس سودے
ڈائریکٹر/پروڈیوسر: تہذیب الحسن
گرافکس: مبشر حسن

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَگلگت بلتستان کی معروف مذہبی، علمی و ادبی شخصیت، ممتاز اسلامی اسکالر، نامور خطیب...
08/09/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ

گلگت بلتستان کی معروف مذہبی، علمی و ادبی شخصیت، ممتاز اسلامی اسکالر، نامور خطیب و ادیب، متعدد کتابوں کے مصنف و مترجم، فارسی، اردو اور بروشسکی زبان کے معروف شاعر اور خطے میں مذہبی ہم آہنگی و رواداری کے علمبردار الواعظ فدا علی ایثار انتقال فرما گئے۔

مرحوم وزیر فدا علی ایثار کے انتقال کی خبر ملتے ہی گلگت بلتستان کے علمی، ادبی، مذہبی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کی علمی و فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو خطے کے علمی و ادبی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
فدا علی ایثار ایک صاحبِ علم، صاحبِ مطالعہ اور صاحبِ قلم شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی علم و تحقیق، تدریس، مذہبی و فکری آگاہی اور ادب کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ متعدد کتب کے مصنف و مترجم تھے اور اپنی علمی و تحقیقی کاوشوں کے باعث علمی و ادبی حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ مرحوم کی خدمات کا دائرہ محض علمی و ادبی سرگرمیوں تک محدود نہیں تھا بلکہ انہوں نے گلگت بلتستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی افہام و تفہیم اور سماجی رواداری کے فروغ کے لیے بھی طویل عرصے تک اہم کردار ادا کیا۔ ان کی تحریروں اور فکری سرگرمیوں نے مختلف طبقات کے درمیان مکالمے، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

فدا علی ایثار کی علمی، مذہبی اور اجتماعی خدمات کو اسماعیلی جماعت میں بھی خصوصی اہمیت حاصل رہی۔ ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں اسماعیلی مسلمانوں کے 49ویں موروثی امام مرحوم آغا خان چہارم نے انہیں "وزیر" کا اعزازی خطاب عطا کیا تھا۔

مرحوم کے انتقال پر مختلف علمی، ادبی، مذہبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ فدا علی ایثار کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات ایک قیمتی ورثہ ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وزیر فدا علی ایثار کی میت تدفین کے لیے گلگت لائی جائے گی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ 8 ستمبر کو شام تقریباً 4 بجے شاہ کریم ہاسٹل گراؤنڈ، کنوداس، گلگت میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم وزیر فدا علی ایثار کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی علمی و سماجی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائےاور سوگوار خاندان، عزیز و اقارب اور تمام عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

07/09/2026

نعت: شہِ لولاکؐ (حصہ دوم)

پروگرام: بوا عباسی خسون لوکھ نا موتِگ کُن (قسط: 13)
شارحِ بواعباس: وزیر فدا حسین مایا
میزبان: منظور نظر
ڈائریکٹر/پروڈیوسر: تہذیب الحسن
گرافکس: مبشر حسن

01/09/2026

سکردو: المیثم ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سولہویں اجتماعی شادی کی تقریبات
50 خاندانوں میں خوشیوں کی بہار، 25 جوڑوں کی نئی زندگی کا آغاز

Address

Siachan Times Office Near Baltistan Book 1st Floor New Bazar SkarduDepo
Skardu
16100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Siachan Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share