Islamic videos and knowledge

Islamic videos and knowledge اس پیچ کو بنانے کا مقصد دین و دنیا سے متعلق نفع بخش اقوال لوگوں تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے

غزہ کی صورت حال پر مرجع جہان تشیع آیت اللہ العظمی السید علی الحسینی السیستانی دام ظلہ کا بیانبسم اللہ الرحمٰن الرحیمتقری...
27/07/2025

غزہ کی صورت حال پر
مرجع جہان تشیع آیت اللہ العظمی السید علی الحسینی السیستانی دام ظلہ کا بیان

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تقریباً دو سال سے جاری مسلسل قتل و غارت اور تباہی کے نتیجے میں، جس نے لاکھوں شہداء اور زخمیوں کو جنم دیا اور پورے کے پورے شہر اور رہائشی بستیاں ملبے کا ڈھیر بنا دی گئیں، فلسطین کے مظلوم عوام، بالخصوص غزہ کی پٹی کے باشندے، ان دنوں نہایت سنگین حالات سے دوچار ہیں۔

بالخصوص خوراک کی شدید قلت نے ایک وسیع قحط کو جنم دیا ہے جس سے معصوم بچے، بیمار اور بزرگ سب ہی متاثر ہو رہے ہیں

اگرچہ قابض افواج کی طرف سے فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے جبری بے دخلی کے لیے اس طرح کی درندگی کی توقع کی جا سکتی ہے، لیکن دنیا کے تمام ممالک، خاص طور پر عرب اور اسلامی ممالک سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ اس بڑے انسانی المیے کو مزید جاری رہنے نہ دیں، بلکہ اپنی کوششیں تیز کریں، اور جو کچھ ان کے اختیار میں ہے، اسے بروئے کار لاتے ہوئے قابض حکومت اور اس کے سرپرستوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ معصوم شہریوں تک خوراک اور دیگر ضروریاتِ زندگی جلد از جلد پہنچائی جا سکیں

غزہ میں پھیلی قحط سالی کے دل دہلا دینے والے مناظر، جو ذرائع ابلاغ کے ذریعے دنیا تک مسلسل پہنچ رہے ہیں، کسی بھی صاحبِ ضمیر انسان کو سکون سے کھانے پینے کی اجازت نہیں دیتے

بلکہ، جیسا کہ امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السلام نے بلادِ اسلام میں ایک خاتون پر حملے کے تناظر میں فرمایا تھا اگر کوئی مسلمان اس واقعے پر رنج و غم سے مر جائے تو وہ ملامت کے لائق نہیں بلکہ میرے نزدیک قابلِ تحسین ہے

ولا حول ولا قوۃ إلا باللہ العلی العظیم

دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی(دام ظلہ)نجف اشرف

29 محرم الحرام 1447ھ مطابق 25 جولائی 2025ء

24/06/2025
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ائ:"کچھ لوگ کہتے ہیں امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ کرلیں کہ شاید ان کے ساتھ دشمنی کم ہوجائے۔ نہیں...
22/06/2025

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ائ:

"کچھ لوگ کہتے ہیں امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ کرلیں کہ شاید ان کے ساتھ دشمنی کم ہوجائے۔ نہیں ! جنہوں نے امریکہ پر اعتماد کیا، ان سے امید باندھیں، امریکہ کے پیچھے گئے، تاکہ مدد لیں ان پر بھی امریکہ نے رحم نہیں کھایا "

ہماری دشمنی کا اب انجام نہیں جو امریکہ کا ساتھ دے گا وہ بھی قہر خداوندی کا شکار ہوگا

*اپنے ہاتھوں میں موجود اس ہتھیار کو دشمن کے خلاف استعمال کریں* اپنے حصے کا دیا جلاتے رہیں اور کبھی بھی یہ نہ سوچیں کہ می...
16/04/2025

*اپنے ہاتھوں میں موجود اس ہتھیار کو دشمن کے خلاف استعمال کریں*

اپنے حصے کا دیا جلاتے رہیں اور کبھی بھی یہ نہ سوچیں کہ میرے ایک پوسٹ، ایک ریکشن، ایک ویڈیو اور تصویر کے شئیر کرنے سے کیا فرق پڑے گا۔

اپنی زمہ داری ادا کریں اور نتیجہ خدا کے ہاتھ میں چھوڑیں

انتہائی اھم مسئلہایک ہزار کے نئے نوٹ 1200 1300 1400 کے تبادلے میں خریدنا اور فروخت کرنا ناجائز اور سود ہے لہذا نئے نوٹوں...
30/03/2025

انتہائی اھم مسئلہ
ایک ہزار کے نئے نوٹ 1200 1300 1400 کے تبادلے میں خریدنا اور فروخت کرنا ناجائز اور سود ہے
لہذا نئے نوٹوں کے چکر میں سود جیسے گناہ کبیرہ سے بچئے.
نوٹ یا سکے جو ایک ملک کے ہوتے ہیں اور ایک ہی قسم کی مالیت رکھتے ہیں اگر چہ پرانے اور نئے ہوں انکا اپس میں تبادلہ مساوی طور پر ہاتھ در ہاتھ جائز ہے،
کمی زیادتی کے ساتھ تبادلہ سود ہونے کی وجہ سے نا جائز ہے...

یوم القدس سکردو
28/03/2025

یوم القدس سکردو

جمعتہ الوداع سکردو بلتستان۔پاکستان کا سب سے بڑا جمعے کا اجتماع۔نمازِ جمعہ نائب امام جمعہ آغا سید باقر الحسینی کی اقتداء ...
28/03/2025

جمعتہ الوداع سکردو بلتستان۔

پاکستان کا سب سے بڑا جمعے کا اجتماع۔

نمازِ جمعہ نائب امام جمعہ آغا سید باقر الحسینی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

خدا تمام مومنین کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے اور عبادات قبول فرمائے، آمین ثم آمین

آپ اس شخص کو انٹرنیٹ پر مکمل تلاش کر لیں ان کی ویڈیوز نہیں ملیں گی، 2،4 ویڈیوز کے علاوہ،حالنکہ یہ مرجع تو بعد میں بنےلیک...
21/03/2025

آپ اس شخص کو انٹرنیٹ پر مکمل تلاش کر لیں ان کی ویڈیوز نہیں ملیں گی، 2،4 ویڈیوز کے علاوہ،
حالنکہ یہ مرجع تو بعد میں بنے
لیکن ویڈیو نہ پہلے کی ہے نہ بعد کی
کیونکہ
ان لوگوں نے اپنی ذاتی شہرت کا کبھی نہیں سوچا ہوتا یہ صرف اہل بیت کے الہی دین کو پہنچانے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں جس کا صلہ اس طرح ملتا ہے کہ دنیا پوری میں پہچان ہو جاتی ہے
مجتہد اعظم سید علی سیستانی💞

Balti marsiya imam Ali as
19/03/2025

Balti marsiya imam Ali as

Address

Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic videos and knowledge posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamic videos and knowledge:

Share