SAHRA TV

SAHRA TV محکوم کی آواز

ایگزیکٹو انجینئرز محکمہ برقیات کے تبادلے ۔۔۔عامر شہزاد ایکسیئن غذر تعینات جبکہ شاکر علی ایکسیئن نگر تعینات ۔محبت خان ایک...
09/07/2025

ایگزیکٹو انجینئرز محکمہ برقیات کے تبادلے ۔۔۔

عامر شہزاد ایکسیئن غذر تعینات جبکہ شاکر علی ایکسیئن نگر تعینات ۔محبت خان ایکسین گلگت تعینات

09/07/2025

کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر کو عدالت انسداد کرپشن کے جج نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا

09/07/2025

چھموگڑھ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس جوان تزکیر عباس ٹانگ سے محروم — ریاست پر حملہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے

گلگت بلتستان میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش شروع، اینٹی کرپشن کا نوٹسگلگت  (پ۔ر)گلگت بلتستان میں مالی سال 2024-2025...
09/07/2025

گلگت بلتستان میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش شروع، اینٹی کرپشن کا نوٹس

گلگت (پ۔ر)
گلگت بلتستان میں مالی سال 2024-2025 کے آپریٹنگ بجٹ میں مبینہ بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اعلیٰ سطحی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے 26 جون کو جاری کردہ ایک مراسلے میں سکردو کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور گلگت کے سپرنٹنڈنٹ سیاحتی پولیس کو فوری طور پر بجٹ اخراجات کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق کچھ ذرائع سے موصولہ معلومات میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ آپریٹنگ بجٹ کے تحت اخراجات میں خردبرد اور مالی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں، جن کی چھان بین اب قواعد نمبر 9 کے تحت کی جا رہی ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اس معاملے کو “انتہائی اہم” قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری تعاون کریں تاکہ شفاف تحقیقات ممکن ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران کسی بھی متعلقہ افسر یا ادارے سے وضاحت طلب کی جا سکتی ہے، اور قصوروار ثابت ہونے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گُلبر خان صاحب کی ہدایت پہ وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون کی قیادت میں کل اک حکومتی وفد ہر...
09/07/2025

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گُلبر خان صاحب کی ہدایت پہ وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون کی قیادت میں کل اک حکومتی وفد ہربن کوہستان جا کے چھمو گڑھ واقع کے شہید کے گھر جا کے تعزیت کرینگے
وفد میں انجنئیر انور صوبائ وزیر زراعت حاجی رحمت خالق صوبائ وزیر ایکسائز ٹیکسیشن حاجی شاہ بیگ صوبائ وزیر جنگلات اور مولانا سرور شاہ صاحب سپیشل اسسٹینٹ ٹو چیف منسٹر شامل ہیں
حکومتی یہ وفد ہربن کوہستان کے علمائے کرام اور عمائدین ہربن سے بھی ملاقات کرینگے

محکمہ ایجوکیشن میں تبادلے   ذولفقار علی ڈائریکٹر ایڈمن گلگت تعینات ۔عبدالوہاب ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن تعینات
09/07/2025

محکمہ ایجوکیشن میں تبادلے

ذولفقار علی ڈائریکٹر ایڈمن گلگت تعینات ۔عبدالوہاب ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن تعینات

نہ بابوسر ٹاپ محفوظ نہ شاہراہِ قراقرم اور نہ ہی کہیں پر حکومت کی رٹ نظر آرہی ہے۔۔۔۔۔  عجیب سی حکومت عوام پر مسلط کی گئی ...
09/07/2025

نہ بابوسر ٹاپ محفوظ نہ شاہراہِ قراقرم اور نہ ہی کہیں پر حکومت کی رٹ نظر آرہی ہے۔۔۔۔۔

عجیب سی حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے جس کے وزراء دو سال سے لاپتہ ہے جو صرف تنخواہوں اور مراعات تک محدود ہے۔۔۔

09/07/2025

چلاس | سیاحوں کی گاڑی پر فائرنگ
ٹکرز

چلاس ، بابوسر جھلکڈ روڈ پر بابوسر ٹاپ کے قریب تھک دیورے کے مقام پر سرگودھا سے تعلق رکھنے والی سیاح فیملی پر رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس

چلاس ، فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور رانا ندیم اور مجتبیٰ نامی دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس

چلاس ، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا۔ پولیس

چلاس ، گاڑی ڈرائیور کی آنکھ کو نقصان ، دونوں زخمی افراد کو مزید علاج کے لئے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس

چلاس ، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور کی آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔ متاثرہ فیملی سربراہ عمران کا بیان

چلاس ، تین بندوں نے فائرنگ کی ہے۔ سیاح عمران

چلاس ، رات کو 11 بجے پر واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس

چلاس ، سیاحوں کی گاڑی فارچونر AU-15 سرگودھا سے سکردو جا رہی تھی۔ پولیس

چلاس ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس

چلاس ، روکنے کی کوشش کرنے پر ڈرائیور نے گاڑی کو نہیں روکا جس پر گاڑی پرفائرنگ کی گئی۔ پولیس

چلاس ، متاثرہ گاڑی میں چھ افراد سوار تھے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس

چلاس ، جب مسلح لوگوں نے روکنے کی کوشش کی تو مجھے خیال آیا کہ انہیں پیسوں اور موبائل وغیرہ کی ضرورت ہوگی۔ سیاح عمران

چلاس ، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔ عمران

چلاس ، میرے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔ متاثرہ فیملی سربراہ عمران

چلاس ، سیاحوں کو پیغام ہے کہ آپ یہاں نہ آئیں آپ کی جان جا سکتی ہے۔ عمران

چلاس ، یہاں ہر جگہ چور بیٹھے ہیں۔ متاثرہ شخص

گاڑی میں ذیل افراد سوار تھے
1صبحان اختر 2مرتضی اختر پسران اختر محمود 3محمد عمر ولد عمران 4ارسلان ولد احمد بخش 5 اقصیٰ زوجہ ارسلان 6 نسرین زوجہ نعیم اختر ساکنان سرگودھا

چلاس:سیکورٹی خدشات کے باعث شاہراہ قراقرم کوہستان  13 محرم الحرام تک بند رہی گی،نوٹیفکیشن چلاس:راولپنڈی، اسلام آباد تا گل...
07/07/2025

چلاس:سیکورٹی خدشات کے باعث شاہراہ قراقرم کوہستان 13 محرم الحرام تک بند رہی گی،نوٹیفکیشن

چلاس:راولپنڈی، اسلام آباد تا گلگت سیکشن براستہ کوہستان سیکیورٹی وجوہات کے بناء پر بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری۔

چلاس:شاہراہ قراقرم پر سفری پابندی کے بعد شاہراہ بابوسر ناران پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

چلاس:شاہرہ بابوسر پر ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا،ٹرانسپورٹر پریشان

چلاس:ٹریفک جام ہونے سے مسافر اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چلاس:محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کا عملہ گزشتہ سالوں سے اس خطے میں منظر عام سے غائب ہیں۔ذرائع

چلاس:محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے گئے ہیں۔ذرائع

چلاس:ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیاحتی مقامات پر انتظامات نہ کیے جانے پر سیاحوں کو سفری مشکلات کا سامنا

06/07/2025

چلاس شاہراہِ بابوسر ناران ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے پولیس ذرائع
چلاس تمام ساح اور مقامی لوگ سفر کر سکتے ہیں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے پولیس ذرائع
چلاس گاڑیوں کی آمد رفت جاری ہے۔ پولیس ذرائع

نجی ائیرلائن کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ پرواز پی اے 481 نے لاہور سے سکردو کے لیے ٹیک آف کیا جس کے دوران طیارے سے ...
06/07/2025

نجی ائیرلائن کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ پرواز پی اے 481 نے لاہور سے سکردو کے لیے ٹیک آف کیا جس کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے واقعہ کے فوری بعد پرواز کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا جبکہ مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا، پرواز میں 149 مسافر سوار تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد لاہور سے سکردو جانے والی متاثرہ پرواز پی اے 481 کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ سکردو سے لاہور کی پرواز آج اڑان نہیں بھرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں، پرواز منسوخ ہونے کے سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے لیے معذرت خواہ ہیں، ایئرلائن انتظامیہ اس بات کو ممکن بنائے گی کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر کے مسافروں کو جلد ازجلد منزل کی جانب روانہ کیا جا سکے۔

ایوی ایشن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈز کو نقصان پہنچا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے باعث ایئرلائنز کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAHRA TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share