Explore Gilgit Baltistan Pakistan

Explore Gilgit Baltistan Pakistan "Discover the stunning beauty and rich culture of Gilgit-Baltistan, Pakistan. Join us on an adventure through majestic landscapes and vibrant communities.

Embark on an unforgettable journey through Gilgit-Baltistan, Follow us Let's together! Tourism is boosting in Gilgit Baltistan for the last couple of years but many of its beauties are still hidden now. So here we are exploring the Natural places, Natural resources, village lifestyle, village foods, culture, customs, heritage, tourism, and much more in this Blog

06/08/2025

میں ایک جاب ہولڈر لڑکی ہوں الحمدللہ گریڈ 18 کی ملازم ہوں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں۔
اور بدقسمتی سے دو بچوں کی ماں اور خلع یافتہ ہوں ۔
عورت ہمیشہ جذباتی ہوتی ہے جذبات میں آ کر فیصلہ کر لیتی ہے جو کہ نہیں کرنا چاہیے اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا چاہیے۔
37 میری عمر ہے 28 سال کی عمر میں میری شادی ہوئی تھی میری شادی اپنی فیملی میں ہوئی تھی میرے ہسبینڈ بھی ایک گورنمنٹ جاب ہولڈر تھے ۔
ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں وہ جاب کرتے تھے گریڈ 15 میں۔ میری پہلی اولاد بیٹا تھا بیٹے کی پیدائش تک ہم جوائنٹ فیملی میں رہے اور اچھا وقت گزرا اب میں ویسے جھوٹ کیوں بولوں کے جوائنٹ فیملی میں مجھے کوئی مسلہ نہیں تھا یا کبھی نہیں ہوا بہت اچھے تھے وہ مگر مجھے جوائنٹ فیملی میں رہنے کا دل نہیں کرتا تھا
میں نے اپنے ہسبینڈ سے کہا ہم اپنا گھر بناتے ہیں اور الگ ہو جاتے ہیں ہم دونوں کی سیلری اتنی تو ہے کہ ہم ایک سال میں اپنا گھر بنا ہی لیں گے اور گاڑی بیچنی پڑے تو بیچ کر پہلے گھر بناتے ہیں پھر گاڑی لے لیں گے وہ اس بات پر تیار ہو گے
میرے پاس جو پیسے تھے میں نے پلاٹ لے لیا اور ایسے ہی ہم نے ایک سال کے اندر دونوں نے مل کر اپنا گھر بنا لیا۔
میری سیلری میرے ہسبینڈ سے ذیادہ تھی ۔گھر بن گیا ہم الگ ہو گے۔الگ ہونے کے بعد گھر میں چھوٹے موٹے مسلے تو ہوتے ہیں ہر گھر میں ہوتے ہیں مگر سچ بولوں تو مجھے اپنی نوکری پر بڑا غرور تھا اور میں اپنی نوکری کو ہی سب کچھ سمجھ بیٹھی تھی جو کہ میری لائف کی سب سے بڑی بیوقوفی تھی جو آج مجھے سمجھ آ رہی ہے
پھر میری بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔اور یہاں ایک بات یاد رکھنا عورت کی اصل دشمن ایک عورت ہی ہوتی ہے مرد اتنا نقصان نہیں پہنچاتا جتنی ایک عورت عورت کو پہنچاتی ہے۔
گھر جو ہم نے بنانا تھا اسمیں ذیادہ پیسے میرے لگے تھے اور وہی غرور وتکبر گھر میں کوئی بھی بات ہوتی تو میں بات بات پر یہی طعنہ دے دیتی کہ گھر میں میرے پیسے ذیادہ ہیں تمہارا کیا ہے ؟
بس پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہی میری کزن جسکا آنا جانا ذیادہ تھا اسنے مجھے ورعلانہ شروع کر دیا کہ تم اس سے ذیادہ سیلری لیتی ہو وہ کم لیتا ہے ایسے ہی کہانیاں اسنے شروع کر دیں میرے دل میں انکے لئے نفرت پیدا کرتی رہی اس قدر اسنے زہر گھولا کہ میں اپنے بچوں تک کو بھول گئی یہ بھی بھول گئی کہ میرے تو دو بچے بھی ہیں ۔
لڑائی جھگڑے بڑھتے گے ہم نے گاڑی لی تھی اسمیں بھی میرے پیسے ذیادہ تھے ۔بدقسمتی میری کہ میں نے اپنے خاوند کو ایک دن ۔۔۔۔۔ آگے پڑھنے کے لئے پہلا کمنٹ دیکھیں

نوکری کے ساتھ جینا لیکن خود کو نہ کھوناتحریر: انور ہنزائئنوکری ایک ایسا جال ہے جو خاموشی سے زندگی کے قیمتی لمحے چرا لیتی...
26/07/2025

نوکری کے ساتھ جینا لیکن خود کو نہ کھونا
تحریر: انور ہنزائئ
نوکری ایک ایسا جال ہے جو خاموشی سے زندگی کے قیمتی لمحے چرا لیتی ہے تم صبح کے اجالے سے پہلے بیدار ہوتے ہو اور سورج کے غروب ہونے تک قید میں رہتے ہو تمہیں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ کب بہار آئی کب پت جھڑ ختم ہوئی کب بچے بڑے ہو گئے اور کب تم بوڑھے ہو چلے تم ایک ایسے نظام کا حصہ بن جاتے ہو جو تمہارے جذبوں کو سستی تنخواہوں اور چھوٹے خوابوں کے عوض خرید لیتا ہے
یہ زندگی تم سے تمہارا وقت تمہارا سکون تمہارا جوش اور تمہارا خواب سب کچھ چھین لیتی ہے تم صرف کیلنڈر پر چھٹیوں کے دن گنتے ہو اور چھٹی کے دن بھی نیند پوری کرنے میں لگ جاتے ہو تمہیں اپنی صحت کی فکر تب آتی ہے جب ڈاکٹر خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ ہاتھ میں دیتا ہے اور تمہیں بتاتا ہے کہ جسم اب وہ ساتھ نہیں دے گا جو پہلے دیتا تھا
تم دفتر میں وقت پر پہنچنے کی دوڑ میں شہر کی سڑکوں پر زندگی کے پیچھے بھاگتے ہو اور جب تم رکتے ہو تو پاتے ہو کہ زندگی تو کب کی آگے نکل چکی ہے تمہارے بچے تمہارے بغیر بڑے ہو گئے تمہاری بیوی اکیلے ہی بوڑھی ہو گئی تمہاری آنکھوں سے وہ خواب چھن گئے جو کسی زمانے میں تمہیں زندہ رکھتے تھے
تم اپنی نوکری سے وفاداری نبھاتے رہتے ہو امید کرتے ہو کہ کبھی تمہیں وہ عزت ملے گی جس کے تم حقدار ہو کبھی تمہاری تنخواہ بڑھے گی کبھی تمہیں ترقی دی جائے گی مگر حقیقت یہ ہے کہ تم ایک ایسا پرزہ ہو جو مشین کے ختم ہونے تک چلتا رہتا ہے اور جب کام کا نہیں رہتا تو خاموشی سے بدل دیا جاتا ہے
ریٹائرمنٹ کا دن آتا ہے لوگ تمہیں رسمی جملوں سے رخصت کرتے ہیں تمہیں ایک سند دی جاتی ہے جو تمہارے چالیس سالہ سفر کا اختتام ہوتا ہے تم گھر لوٹتے ہو اور محسوس کرتے ہو کہ اب تمہارے پاس وقت تو ہے مگر اس وقت کو گزارنے والے لوگ اور جذبے تمہارے ساتھ نہیں رہے
تب تمہیں احساس ہوتا ہے کہ تم نے جو کچھ کمایا وہ وقت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تھا تم نے جو کھویا وہ بہت قیمتی تھا تم نے وہ لمحے گنوا دیے جنہیں تم جیت سکتے تھے تم نے وہ خواب دفنا دیے جنہیں تم پورا کر سکتے تھے
نوکری ضروری ہو سکتی ہے مگر وہ سب کچھ نہیں ہوتی اگر تم اپنی مرضی سے جینا چاہتے ہو تو خود کچھ بننے کی کوشش کرو تمہاری زندگی تمہاری مرضی سے ہونی چاہیے نہ کہ کسی اور کے وقت پر چلنے والی گھڑی کی قید میں
کبھی رکو سوچو اور خود سے پوچھو کہ کیا واقعی تم وہ سب جیتے جا رہے ہو جس کے لیے تم پیدا ہوئے تھے کیونکہ اگر جواب نفی میں ہو تو جان لو کہ نوکری تمہاری زندگی چرا چکی ہے اور بدلے میں صرف ایک خالی سا سرٹیفکیٹ دے گی

25/07/2025


آج سی-130 طیارہ این آر کے (NRK) س گلگت بلتستان کے پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی افراد کی امداد کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے ذریعے ریسکیو مشن پر روانہ ہوا۔ طیارہ صبح 07:55 بجے قادری ایئر بیس پر پہنچا۔

ذیل میں دیے گئے مسافروں کو گلگت بلتستان پولیس اور پی اے ایف بیس قادری کے پرووسٹ کی جانب سے مکمل اسکیننگ کے بعد سوار کیا گیا:

1. پھنسے ہوئے شہری: 82

2. پاک فوج کے اہلکار: 25

3. پاک فضائیہ کے اہلکار: 18

کل 130 مسافروں کو قادری سے این آر کے تک سہولت فراہم کی گئی۔
طیارہ صبح 08:52 بجے روانہ ہوا۔

#

کندوس چھوغو گرونگ میں قیامت صغری کا منظر نالہ کندوس میں سیلاب نے تباہی مچادی 49 مکانات 15 مویشی خانہ 20 دکان 2 مساجد ایک...
24/07/2025

کندوس چھوغو گرونگ میں قیامت صغری کا منظر نالہ کندوس میں سیلاب نے تباہی مچادی 49 مکانات 15 مویشی خانہ 20 دکان 2 مساجد ایک پرائمری سکول یونین ہال A کلاس ڈسپنسری تھریشر مشین ٹریکٹر موٹر سائیکل 2 ٹرانسفرمر بجلی کو پول لنک روڈ ٹرک روڈ سمیت ہزاروں درخت اور فصلات تباہ فنانس منسٹر انجینیئر اسماعیل قائم مقام Dc گانچھے اسسٹنٹ کمشنر مشہ بروم تحصیلدار مشہ بروم پولیس ایلکاران اور پاک فوج کو آفیسر وجوان موقع پر پہنچ کر نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور بحالی کے کام میں مصروف پورے کندوس سے رضاکار نوجوان بھی مدد کو پہنچ گئے ہیں تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے متاثرین کی ہر ممکن مدد کیجائے۔😭🙏🏻🙏🏻

(ضروری پیغام براۓ سیاح ) ملکی و غیر ملکی سیاح جو خراب موسم اور حالیہ بارشیں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر گلگت تا اسلام...
24/07/2025

(ضروری پیغام براۓ سیاح )

ملکی و غیر ملکی سیاح جو خراب موسم اور حالیہ بارشیں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر گلگت تا اسلام آباد زمینی راستوں کی بندش کی وجہ سے گلگت، سکردو اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں پھنسے پڑے ہیں ان کے لئے گلگت سے اسلام آباد کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کیطرف سے مورخہ جولائ 24 بروز جمرات کو C130 پرواز کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کے زریعے سیاح کو مفت ڈراپ دیا جائیگا۔

جو سیاح سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ مندرجہ ذیل معلومات فراہم کریں:-

۱- نام
۲- والد / شوہر کا نام
۳- شناختی کارڈ نمبر

مزید معلومات / رابطے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت صداقت علی سے ذیل میں دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔

03555737731.

24/07/2025

Gilgit Baltistan ma Rala any ka manzer. Yallah humain Tari afatun sy bacha k rakna. ..

کندوس چھوغو گرونگ میں 49 مکانات سیلاب کی زد میں آکر مکمل تباہ، اسکے علاوہ  دکانیں، مساجد، اسکول،  ڈسپنسری ،سڑکیں و زرعی ...
23/07/2025

کندوس چھوغو گرونگ میں 49 مکانات سیلاب کی زد میں آکر مکمل تباہ، اسکے علاوہ دکانیں، مساجد، اسکول، ڈسپنسری ،سڑکیں و زرعی اراضی ، مال مویشی سیلابب کی نذر ہوچکے ہیں
توجہ درکار ہے .


پہاڑی یاک بروغل ویلی آپر چترال پاکستان 💚❤️👍..
23/07/2025

پہاڑی یاک بروغل ویلی آپر چترال پاکستان 💚❤️👍..

23/07/2025

*Date 23/07/2O25*
*Time - O8:3O*

( *GB ROAD UPDATE* )
*KKH* - Road Block 🚧
*داسو کے نزدیک اچھاڑ نالہ بلاک ھے*
اور
*تتہ پانی روڈ صرف چھوٹی گاڑیوں کیلۓ اوپن ھے*

*JSR* - Road Open 🛣️
*سکردو سے دیوساٸی روڈ انتظامیہ کی طرف عارضی طور پہ بند ھے*

*GLT* - Road Open 🛣️

*AVR* - Road Open 🛣️
*استور سے سکردو روڈ انتظامیہ کی طرف عارضی طور پہ بند ھے*

*HUNZA* - Road Open 🛣️
*عارضی طور پہ انتظامیہ کی طرف سے بند ھے*

*BSR* - Road Block 🚧
*بابو سر ٹاپ سے چلاس بلاک ھے سلاٸیڈوں پہ ورک جاری ھے*
مزید یہ کہ لوشی پل بہہ جانے کی وجہ سے بھی روڈ منقطع ھے copied ™ ∆. jalali sab GB road 🛣️ update

*

2 اگست کو دنیا 6 منٹ کے لئے اندھیرے میں آجائے گی - ایک ایسی نظر جو آپ کو 100 سال تک دوبارہ نظر نہیں آئے گی - دم توڑنے وا...
23/07/2025

2 اگست کو دنیا 6 منٹ کے لئے اندھیرے میں آجائے گی - ایک ایسی نظر جو آپ کو 100 سال تک دوبارہ نظر نہیں آئے گی - دم توڑنے والا شمسی چاند گرہن ہوگا!

دیوسائی سڑک کی بندش کے باعث سدپارہ میں پھنسے تمام سیاحوں کو مقامی لوگوں نے گھروں اور امام بار گاہوں میں منتقل کر کے کھان...
22/07/2025

دیوسائی سڑک کی بندش کے باعث سدپارہ میں پھنسے تمام سیاحوں کو مقامی لوگوں نے گھروں اور امام بار گاہوں میں منتقل کر کے کھانے اور رہائش کی سہولیات فراہم کی مقامی لوگوں نے تمام سیاح خواتین کو گھروں میں پنا فراہم کیا اور مردوں کو امام بار گاہوں میں پناہ فرام کیا ا عمائدین رات بھر سیاحوں کی خدمت میں معمور رہے اور انتظامیہ کی جانب سے سڑک کھولنے کے بعد مہمانوں کو رخصت کیا سدپارہ روڈ کی بندش کے دوران پاکستان آرمی نے بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کھانے پینے کی سامان اور ادویات ایمرجنسی بنیادوں پر فراہم کی اور پاکستان آرمی کے متعدد نوجوان بھی سٹرک کھلنے تک خدمات سر انجام دیتے رہے
تمام سیاحوں نے اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا گلگت بلتستان کے عوام کی محبت خلوص اور مہمان نوازی کی خوب تعریف کی ۔

Address

Skardu

Opening Hours

Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923259053966

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore Gilgit Baltistan Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Explore Gilgit Baltistan Pakistan:

Share

IAMGBROCK

ITS JUST ABOUT TO EXPLORE GB PAKISTAN WITH ITS STUNNING BEAUTIES NATURAL AND ORGANIC FOOD .WE ARE PROVIDING YOU THE BEST AND ORIGINAL PRODUCT OF NATURAL HERBS AND DRY FRUITS OF GILGIT BALTISTAN .OUR FRUITS AND HERBS OBTAINS FROM HIGH ALTITUDES OF MOUNTAINS. FOR A HEALTHY LIFE WE SHOULD COME CLOSER TO THE NATURE AND USE ALWAYS NATURE THINGS .BE NOTE HERE THAT ALL THE THINGS COMES FOR EARTH EVEN THE HUMAN BEING ALSO COME FROM EARTH AND GO INTO EARTH AFTER DEATH.SO WE SHOULD USE THE THINGS WHICH ARE NATURAL NOT ARTIFICIAL.WE ARE PROVIDING AND WORKING ON FOLLOWING PROJECT FOR YOUR BETTER AND HEALTHY LIFE.

1. DRY FRUITS

2. NATURAL HERBS AND SALAJEET

3. NATURAL STONES