Tibet Channel

  • Home
  • Tibet Channel

Tibet Channel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tibet Channel, Media/News Company, Skardu, .

شاربہ فاؤنڈیشن اور محکمہ تعلیم کھرمنگ کے اشتراک سے بوائز ہائی اسکول مادھوپور میں پری اسکول گریجویشن تقریب کا انعقادکھرمن...
03/12/2025

شاربہ فاؤنڈیشن اور محکمہ تعلیم کھرمنگ کے اشتراک سے بوائز ہائی اسکول مادھوپور میں پری اسکول گریجویشن تقریب کا انعقاد

کھرمنگ (خصوصی رپورٹ)
کے علاقے مادھوپور میں شاربہ فاؤنڈیشن اور محکمہ تعلیم کھرمنگ کے تعاون سے شاربہ پری اسکول کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے علماء کرام، والدین، عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ڈی او طولتی اختر حسین اور سابق ڈی آئی ایس محمد حسین انقلابی تھے، جبکہ صدارت نائب امام جمعہ ہیڈکوارٹر ایریا سید عباس کاظمی نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ تقریب آغا سید عباس کاظمی نے شاربہ فاؤنڈیشن کی تعلیم و صحت کے شعبوں میں خدمات کو لائقِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کا کردار علاقے کی سماجی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔
سابق ڈی آئی ایس محمد حسین انقلابی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارلی ایجوکیشن کے شعبے میں شاربہ فاؤنڈیشن کی سنجیدہ اور معیاری کوششیں مستقبل میں علاقے کی تعلیمی بہتری کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔
ڈی ڈی او طولتی اختر حسین نے کہا کہ شاربہ فاؤنڈیشن محکمہ تعلیم کے ساتھ مسلسل تعاون کر رہی ہے، خاص طور پر ٹیچرز ٹریننگ اور ECE پروگرام میں فاؤنڈیشن کا کام قابل تقلید ہے۔
تعلیم کمیٹی کے وائس چیئرمین سید حسنین جلالی نے بھی فاؤنڈیشن کے ECE پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کوششیں علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ کا نیا باب ثابت ہوں گی۔
اس موقع پر شاربہ فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری نثار حسین نے چیئرمین شاربہ تعلیمی کمیٹی سکندر اعجاز، صدر حسن حسنی اور کوآرڈینیٹر سید عباس کاظمی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں پری اسکول کے بچوں نے رنگارنگ اور معیاری پرفارمنس پیش کی، جس پر شرکاء نے بھرپور داد دی۔ آخر میں پلے گروپ کے گریجویٹس کو میڈلز اور سرٹیفیکیٹس دیے گئے جبکہ بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو شیلڈز سے نوازا گیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شاربہ فاؤنڈیشن کے ڈونر جناب علی محسن کی خدمات کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

سردی کا واحد توڑ (بخاری)🥶
01/12/2025

سردی کا واحد توڑ (بخاری)🥶

06/11/2025

اکیلی ہے زہرا (س)💔

ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا 😭

tibetchannel #

06/11/2025

اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار اکیلے کرنے کے لیے 7 چیزیں

1. ایک نئی جگہ کا سفر کریں جہاں کوئی آپ کا نام نہ جانتا ہو - یہ آپ کو سکھاتا ہے کہ آپ بغیر لیبل کے کون ہیں۔

2. اپنے فون کے بغیر کسی ریستوراں میں اکیلے کھائیں - آپ اپنی کمپنی اور خاموشی سے لطف اندوز ہونا سیکھیں گے۔

3. خود غروب آفتاب دیکھیں - یہ آپ کو یاد دلاتا ہے کہ خوبصورتی کو سامعین کی ضرورت نہیں ہے۔

4. کسی سے بات کیے بغیر ایک دن گزاریں - آپ کو احساس ہوگا کہ آپ کا دماغ واقعی کتنا شور مچاتا ہے۔

5. بغیر کسی منزل کے لمبے لمبے چہل قدمی پر جائیں - بعض اوقات سمت حرکت سے کم اہمیت رکھتی ہے۔

6. سمندر کے کنارے یا فطرت میں بیٹھیں اور صرف سانس لیں - امن اکثر خاموشی میں چھپا ہوتا ہے، کامیابی نہیں۔

7. کسی کو بتائے بغیر خاموشی سے خواب کا تعاقب کریں - جب کوئی نہیں دیکھ رہا ہو تو ترقی مختلف ہوتی ہے۔

Skardu 🍁🍂…  🍁    🏞️    🍂    ✨    🏔️    🍃    📸    🕊️    🍁    🌍    🌄    💛
06/11/2025

Skardu 🍁🍂…

🍁
🏞️
🍂

🏔️
🍃
📸
🕊️
🍁
🌍
🌄
💛

19/10/2025

موسم خزاں 🍂🍁
ایک خاموش محبت کی طرح آتی ہے۔
درختوں سے پتے جدا ہو کر زمین پر گرتے ہیں، جیسے وقت خاموشی سے بیت رہا ہو۔

ہوا میں ہلکی سی ٹھنڈک، سورج کی مدھم روشنی، اور فضا میں رنگوں کی ایک نرم سی اداسی ۔
خزاں صرف ایک موسم نہیں، یہ ایک احساس ہے۔
ایک ایسا لمحہ جو گزر تو جاتا ہے، لیکن دل پر اپنی چھاپ چھوڑ جاتا ہے۔

خزاں ہمیں سکھاتی ہے کہ جدائی بھی خوبصورت ہو سکتی ہے۔
کہ رنگ بکھر کر بھی خوشبو دے سکتے ہیں۔
کہ ہر زوال میں بھی ایک نرمی، ایک شان، اور ایک خاموش وقار ہوتا ہے۔

درخت جب اپنے پیارے پتوں کو رخصت کرتے ہیں، تو یوں لگتا ہے جیسے وہ جانتے ہوں کہ یہ جدائی وقتی ہے۔
اور بہار پھر لوٹ آئے گی۔

خزاں ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہر اختتام، کسی نئی شروعات کا دروازہ ہوتا ہے۔
بس دیکھنے والی آنکھ، اور محسوس کرنے والا دل چاہیے۔

🍁 خزاں، خاموشی میں چھپا ہوا سب سے حسین نغمہ۔🍂

اسکردو؛تقریب حلف برداری ایم ڈبلیوایم  کابینہ بلتستان سے علمائے کرام اور دیگر شخصیات خطاب کر رہے ہیں۔
19/10/2025

اسکردو؛

تقریب حلف برداری ایم ڈبلیوایم کابینہ بلتستان سے علمائے کرام اور دیگر شخصیات خطاب کر رہے ہیں۔

کھرمنگ؛محفل دعائے توسل برائے صحت‌یابی حجت‌الاسلام والمسلمین سید آغا علی رضویآج نمازِ مغربین کے بعد مسجد یوسفی، سادات گوہ...
19/07/2025

کھرمنگ؛

محفل دعائے توسل برائے صحت‌یابی حجت‌الاسلام والمسلمین سید آغا علی رضوی
آج نمازِ مغربین کے بعد مسجد یوسفی، سادات گوہری میں ایک روح پرور دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس بافضیلت محفل کا مقصد گلگت بلتستان کی دبنگ اور حق گو آواز، جناب حجت‌الاسلام والمسلمین سید آغا علی رضوی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنا تھا۔

آغا صاحب اس وقت علالت کے باعث زیرِ علاج ہیں، اور ان کی عوامی، مذہبی و سماجی خدمات کے تسلسل کی دعا ہر درد مند دل کی آواز ہے۔ اس بابرکت محفل میں علاقے کے نوجوانوں، بزرگوں اور عاشقانِ اہل بیتؑ نے بھرپور شرکت کی۔ حاضرین نے دل کی گہرائیوں سے آغا صاحب کی شفایابی کے لیے بارگاہِ ربّ العزت میں دعائیں کیں۔

محفل میں توسل، مناجات اور تلاوتِ قرآن سے قلوب منور ہوئے، اور دعا کی گئی کہ:
"اے پروردگار! جناب آغا علی رضوی کو جلد از جلد کامل صحت عطا فرما، انہیں دوبارہ اپنی قوم و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق دے، اور ان کی زندگی کو طول عطا فرما، آمین یا رب العالمین۔"

یہ محفل اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ آغا صاحب قوم کے دلوں میں بسنے والی ایک ایسی شخصیت ہیں جن کی خدمات، استقامت اور جرات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

إنا لله وإنا إليه راجعون  بزرگ عالم دین، استاد العلماء، مدرس جامعہ محمدیہ مہدی آباد، اور امام جماعت مرکزی جامع مسجد منٹھ...
19/07/2025

إنا لله وإنا إليه راجعون
بزرگ عالم دین، استاد العلماء، مدرس جامعہ محمدیہ مہدی آباد، اور امام جماعت مرکزی جامع مسجد منٹھوکھا *حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد ہادی الفاتحی* طویل علالت کے بعدقضاے الہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم نے اپنی پوری زندگی قرآن، سیرت محمد و آل محمد علیہم السلام کو عام کرنے اور دین مبین اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی کوششوں کا ثمر ہے کہ آج سینکڑوں علماء ان کے شاگرد کی حیثیت سے ملک بھر میں دین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ اہل بیتؑ میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

🏔️MOUNTAINS🔥…..
15/04/2025

🏔️MOUNTAINS🔥…..

Blossoms in Gilgit Baltistan 🌺😍…           KaZmi Photography📸
06/04/2025

Blossoms in Gilgit Baltistan 🌺😍…





KaZmi Photography📸

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tibet Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share