Iqbal Tabani

Iqbal Tabani Knowledge is power
Knowledge is our life
__/LINKS\_
instagrm : i_tabani
?Twitter:? https://twitter

10/07/2026

جی بی اے 9 سکردو 3 میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے دستخط کردیے ۔

گلگت۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے معزز سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے مورخہ 08 جولائی 2026 کے فیصلے (سول اپیل نمبر 17/2026، ذاکر حسین بنام فدا محمد ناشاد و دیگر) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 50 اور 51 کے تحت حلقہ جی بی اے-9 سکردو-III میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے انتخابی افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) کی منظوری سے افسران کو انتخابی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں،جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) حمزہ مراد، ڈپٹی کمشنر ضلع سکردو
ریٹرننگ آفیسر (RO) فیصل حیات، اسسٹنٹ کمشنر شگر اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (ARO) قاضی ممتاز، تحصیلدار تسر/تشار بھاشہ کو زمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے واضح کیا ہے کہ حلقہ جی بی اے-9 سکردو-III میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات قانون اور ضابطہ اخلاق کے مطابق مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں گے، تاکہ آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

10/07/2026

جی بی اے 9 سکردو 3 میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر ۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے دستخط کردیے ۔

الیکشن شیڈول پیر کے روز جاری ہوگا

لیاقت علی اسپیشل۔سیکرٹری نو۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان تعینات۔کربدیا نوٹیفکشن۔جاری۔
10/07/2026

لیاقت علی اسپیشل۔سیکرٹری نو۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان تعینات۔کربدیا نوٹیفکشن۔جاری۔

سرکاری محکمے ہفتے کے پانچ روز دفتر میں حاضر ہوں گے نوٹیفکیشن جاری حکومت گلگت بلتستان نے تمام سرکاری محکموں اور دفاتر میں...
09/07/2026

سرکاری محکمے ہفتے کے پانچ روز دفتر میں حاضر ہوں گے نوٹیفکیشن جاری
حکومت گلگت بلتستان نے تمام سرکاری محکموں اور دفاتر میں دوبارہ پانچ روزہ ورکنگ ویک نافذ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام سرکاری دفاتر پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو کھلے رہیں گے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

05/07/2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسکردو پہنچ گئے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے کیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسافروں میں گھل مل گئے، سیلفیاں بھی بنائیں.


















04/07/2026

شہید آیت اللہ خامنہ ای کے سفر آخرت کے جذباتی مناظر

جمهوری اسلامی ایران

04/07/2026

کھرمنگ: منٹھوکھا آبشار کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیں، مگر مقامی لوگوں کے حقوق کا بھی احترام کریں۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ منٹھوکھا آبشار آنے والے بعض غیر مقامی سیاح مقامی لوگوں کے خوبانی کے باغات اور کھیتوں میں بغیر اجازت داخل ہو کر شاپر بھر بھر کر خوبانیاں توڑ کر لے جا رہے ہیں۔ ویڈیو بنانے کے دوران جب کیمرہ ان کی طرف گیا تو کئی افراد موقع سے بھاگ گئے۔

سیاحت خوش آئند ہے، لیکن کسی کی محنت اور روزگار کو نقصان پہنچانا ہرگز قابلِ قبول نہیں۔ متعلقہ حکام، ٹورسٹ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار اداروں سے اپیل ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ایسے مؤثر اقدامات کیے جائیں جن سے مقامی لوگوں کے حقوق محفوظ رہیں اور علاقے میں ذمہ دار اور باوقار سیاحت کو فروغ ملے۔

آئیں! سیاحت کریں، قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوں، مگر مقامی آبادی، ان کی املاک اور ان کی محنت کا احترام بھی کریں۔

گلگت بلتستان چیف کورٹ نے نوٹس لے لیا،  ظفر محمد شاہ دم  خیل سمیت فریقین کونوٹسز جاریگلگت بلتستان چیف کورٹ کے معزز جج جسٹ...
03/07/2026

گلگت بلتستان چیف کورٹ نے نوٹس لے لیا، ظفر محمد شاہ دم خیل سمیت فریقین کونوٹسز جاری
گلگت بلتستان چیف کورٹ کے معزز جج جسٹس راجہ شکیل احمد کے خلاف سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے مبینہ طور پر من گھڑت، بے بنیاد اور الزامات پر مشتمل انٹرویو کا چیف کورٹ نے نوٹس لے لیا۔چیف کورٹ نے امیدوار جی بی اے 19 غذر 1 محمد ظفر شاہ دم خیل سمیت سائبر کرائم حکام، ایس ایس پی غذر، اینکر باسط اور سید تنویر حسین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8 جولائی 2026 کو عدالت میں طلب کر لیا۔

Address

Kharmang Skardu Baltistan
Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqbal Tabani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Iqbal Tabani:

Shortcuts

Share