سیاچن ٹائمز-اردو

سیاچن ٹائمز-اردو Public page,provides news,events and advertisement to facilitate you,kindly like our page and suggest your friend as well

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی گلگت بلتستان کا ت کوٹ کے سٹے ارڈر کے ہوتے ہوئے  ضلعی انتظامیہ شگر نے  ہیمل لکسس ہوٹل کے 18 کمرے سی...
25/09/2025

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی گلگت بلتستان کا ت کوٹ کے سٹے ارڈر کے ہوتے ہوئے ضلعی انتظامیہ شگر نے ہیمل لکسس ہوٹل کے 18 کمرے
سیل کردیا

۔اور 1180000 روپے جرمانہ عائد
ایسے اقدامات سے شگر کی توریزم بہت متاثر ہوگا۔۔ قانون کی پاسداری قانون کے مطابق ہونا چائے۔۔
شگر انظامیہ سے دلی گزارش کیجاتی ہے۔۔ قانوں کی بالا دستی ضرور ہونی چائے لیکن تعمیراتی عمل کے دوران ہی چیکنگ کرکے کیلئیر کر دینا چائے۔۔ایسے اقدماات سے شگر میں انے والےانویسٹر اعتماد ٹوٹ جائے گا۔۔ اور انے والے مستقبل میں شگر کی ٹوریزم بری طرح متاثر ہوگا اور جس سے شگرکی مشعیت اور بے روزگاری میں اضافے کا سبب بنے گا۔

01/09/2025

شگر کے خوبصورت مگر کٹھن وادیوں میں آج لیکَسَس ہوٹل نے ایک ایسا کام کیا جس نے دلوں کو چھو لیا ❤️۔
دور دراز گاؤں کے سیلاب متاثرین کے درمیان جا کر اپنے ہاتھوں سے امدادی سامان تقسیم کیا۔ یہ صرف سامان نہیں تھا بلکہ امید، محبت اور انسانیت کا پیغام تھا۔ 🌿

مشکل وقت میں جب کوئی سہارا بنے، وہ ہمیشہ یاد رہتا ہے۔
لیکَسَس ہوٹل کا یہ جذبہ خدمت اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروبار صرف منافع کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کے لیے بھی ہوتا ہے۔ ✨

اللہ تعالیٰ انہیں اس کارِ خیر کا بہترین اجر عطا فرمائے اور شگر کے ہر دل میں خوشیاں بکھیرے۔ 🤲💚

ریتلے پہاڑوں کے بیچ ایک چھوٹا سہ خیمہ ہے۔ باہر گرمی کی تپش ہے مگر خیمے کے اندر علم کی ٹھنڈی روشنی جگمگا رہی ہے۔ یہ عام خ...
29/08/2025

ریتلے پہاڑوں کے بیچ ایک چھوٹا سہ خیمہ ہے۔ باہر گرمی کی تپش ہے مگر خیمے کے اندر علم کی ٹھنڈی روشنی جگمگا رہی ہے۔ یہ عام خیمہ نہیں، یہ ننھے خوابوں کی درسگاہ ہے۔
پرانے جوتے اور چپل دروازے پر اُتار دیے گئے ہیں۔ زمین پر بچھے پھٹے پرانے قالین پر بچے بیٹھے ہیں، کچھ نے رنگین بستے سنبھال رکھے ہیں اور کچھ بس اپنی کاپیوں کو سینے سے لگائے بیٹھے ہیں۔ کتابوں کے اوراق ان کے چہروں کو روشنی دے رہے ہیں۔

یہ بچے جانتے ہیں کہ اسکول صرف اینٹ اور پتھروں کی عمارت کا نام نہیں ہوتا، اصل اسکول تو وہ ہوتا ہے جہاں علم کا چراغ جلتا ہے۔ چاہے وہ چراغ خیمے میں کیوں نہ جلایا جائے۔

ان کے چہروں پر معصوم مسکراہٹ ہے، ان کی آنکھوں میں خواب ہیں، اور خوابوں میں ایک ایسا کل ہے جہاں یہ خود بھی استاد بنیں گے، ڈاکٹر بنیں گے، انجینئر بنیں گے، یا شاید پھر اسی زمین پر ایک بہتر اسکول بنائیں گے۔

یہ تصویر صرف بچوں کی نہیں، یہ تصویر امید کی ہے۔ یہ تصویر اس یقین کی ہے کہ مشکلیں چاہے کتنی ہی سخت کیوں نہ ہوں، علم کا راستہ ہمیشہ روشن رہتا ہے۔

محسنِ گلگت بلتستان، غریبوں کا سہارا اور بےلوث خدمت گزارشگر گلاب پور سے تعلق رکھنے والا شخصیت جناب جی ایم سکندر دارِ فانی...
06/08/2025

محسنِ گلگت بلتستان، غریبوں کا سہارا اور بےلوث خدمت گزارشگر گلاب پور سے تعلق رکھنے والا شخصیت جناب جی ایم سکندر دارِ فانی سے رخصت ہو گئے

04/08/2025

کھرمنگ ترکتی میں افسوسناک واقعہ
مورخہ3اگست2025 کو ترکتی گاؤں کے کھیتوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کٹی ہوئی فصلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ المناک واقعہ کئی غریب کسانوں کے لیے شدید مالی نقصان کا باعث بنا، جن کی سال بھر کی محنت اور امیدیں لمحوں میں راکھ بن گئیں۔

21/07/2025

دکھ کی گھڑی
شاہدہ اسلام اسپتال لودھراں کے سعد اسلام کی فیملی سانحے کا شکار، 2 جاں بحق، بچہ لاپتہ 💔

تحریر ؛ فیض اللہ فراق

بابوسر کی بے بس شام !!!
بابوسر کی پرخلوص وادیوں کی آخری پکار میں گہرا غم اور زندگی کا ماتم تھا جب لودھراں سے انہی وادیوں کے تعاقب میں آنے والا ہنستا بستا خاندان نے خوفناک سیلابی ریلوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے سیٹیاں بجاتے پانیوں کے شور میں گم گئے، بہہ گئے اور کھو گئے ۔۔ نہ جانے کتنے خوبرو انسان انہی پہاڑوں کے دامن میں کھو چکے ہیں یاد نہیں لیکن یہ ظالم پہاڑ اپنے اندر اس قدر کشش رکھتے ہیں کہ لوگ پھر بھی کھینچے چلے آتے ہیں ، مشل اور سعد لودھراں میں ایک کالج اور ہسپتال کے مالک ہیں ، یہ لوگ خود ڈاکٹر تھے اور ہزاروں مریضوں کیلئے آخری امید ، آسرا اور مسیحا تھے لیکن زندگی کی شام کس قدر بھیانک ، خوفناک اور بے بس ہوتی ہے جس کا اندازہ انسان کو نہیں ہے ، بابوسر ٹاپ پر فطرت کے انگنت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے بعد موسم کی خوشگوار ادا سے محظوظ ہوئے اور بابوسر ٹاپ کی اترائی اترتے ہوئے ہنسی خوشی شاہراہ بابوسر کی میدانوں میں داخل ہوئے ، اچانک موسم نے سنگین انگڑائی لی اور چھم چھم بارشوں کے بعد ہر نالے سے سیلابی ریلوں نے شاہراہ بابوسر کو اپنے حصار میں لے لیا اور موت نے ان کا استقبال کیا ، ڈاکٹر سعد کی بیگم مشعل، بھائی فہد اور انکا ننھا بیٹا سمیت خاندان کے تین افراد اور خوفناک ریلوں کے زد میں آگئے جبکہ سعد معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن بدقسمت آنکھوں کا وہ منظر کیسے بھلا پائے گا جب بھائی ، بیوی ،نھنا شہزادہ اور خاندان کو ڈوبتے دیکھا؟؟؟؟؟۔۔۔۔ یہ منظر کسی قیامت سے کم نہیں ۔۔۔۔۔ بس کیا کیجیئے!! قدرت کا ہر فیصلہ اٹل ہے انسان بے بس ہے ۔۔۔ شام کا یہ ڈوبتا منظر بے بسی کی تصویر تھی اور خدا دشمن کو بھی بے بس نہ کرے, مجھے بے بسی کا ہر منظر موت سے کم نہیں لگتا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر وجمیل کی دولت سے نواز دے ۔۔

04/07/2025

#گلگت #بلتستان نگر ہاکچر کے #برفانی #سلائیڈنگ کے #خوفناک منظر..

02/07/2025

سکردو کے خوبصورت لوکیشن پے بنے کراچی بریانی سنٹر کراچی جیسا ٹیسٹ کراچی بریانی کے لوورز لاجواب زائقہ اور مزے کی بریانی کھانے کے لیے تشریف لائیں
اغاہادی چوک سکردو کراچی بریانی اینڈ پلاو سنٹر میں مناسب قیمت صاف ستھرا اور خوبصورت سٹنگ کے ساتھ اپ مزےدار بریانی سے بوجن فرما سکتے ہیں۔

27/06/2025

یا اللہ خیر
ہنزہ کے حیدر آباد اور علی آباد میں سیلابی ریلہ

10/12/2024

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سیاچن ٹائمز-اردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سیاچن ٹائمز-اردو:

Share