16/12/2023
اب کہا اور کسی چیز کی جاہ رکھی ہے
دل پہ ایک تیری تمنا جو بسا رکھی ہے
دل سلگتا ہے تیرے سرد روئے سے میرا
دیکھ اس برف نے کیا آگ لگا رکھی ہے
آئینہ دیکھ میرا کیا میں غلط کہتا ہوں
تو نے خودسے بھی کوئی بات چھپا رکھی ہے
انور مسعود