ELHAM TV

ELHAM TV Voice of Nation .

Responsibilities of Elham TV Channel

Content Accuracy and Integrity – Ensuring that all information broadcast is accurate, verified, and free from misinformation.

17/06/2026

Education is the bridge between isolation and opportunity. 🌉📖

17/06/2026
گلگت: ضلع شگر سے منتخب عوامی نمائندہ عمران ندیم نے آج گلگت میں سیکریٹری ورکس سجاد حیدر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاق...
17/06/2026

گلگت: ضلع شگر سے منتخب عوامی نمائندہ عمران ندیم نے آج گلگت میں سیکریٹری ورکس سجاد حیدر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں برالدو شاہراہ کی بحالی اور علاقے کے عوام کو درپیش سفری مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران ندیم نے برالدو شاہراہ کی جلد بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات اور فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اس پر سیکریٹری ورکس سجاد حیدر نے متعلقہ حکام کو شاہراہ کی بحالی کے کام میں تیزی لانے اور ایمرجنسی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دی۔
سیکریٹری ورکس نے یقین دلایا کہ برالدو شاہراہ کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور آمدورفت معمول پر آ سکے۔
اس موقع پر منتخب نمائندہ عمران ندیم نے برالدو شاہراہ کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اور خصوصی توجہ دینے پر سیکریٹری ورکس سجاد حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام برالدو اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

🔴عمران ندیم کی برالدو شاہراہ کی بحالی کے لیے مؤثر کوششیں، سیکریٹری ورکس کا ہنگامی اقدامات کا حکمگلگت: ضلع شگر سے منتخب ع...
16/06/2026

🔴عمران ندیم کی برالدو شاہراہ کی بحالی کے لیے مؤثر کوششیں، سیکریٹری ورکس کا ہنگامی اقدامات کا حکم

گلگت: ضلع شگر سے منتخب عوامی نمائندہ عمران ندیم نے آج گلگت میں سیکریٹری ورکس سجاد حیدر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں برالدو شاہراہ کی بحالی اور علاقے کے عوام کو درپیش سفری مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران ندیم نے برالدو شاہراہ کی جلد بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات اور فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اس پر سیکریٹری ورکس سجاد حیدر نے متعلقہ حکام کو شاہراہ کی بحالی کے کام میں تیزی لانے اور ایمرجنسی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دی۔
سیکریٹری ورکس نے یقین دلایا کہ برالدو شاہراہ کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور آمدورفت معمول پر آ سکے۔
اس موقع پر منتخب نمائندہ عمران ندیم نے برالدو شاہراہ کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اور خصوصی توجہ دینے پر سیکریٹری ورکس سجاد حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام برالدو اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

🚨 بریکنگ نیوز: گلگت بلتستان کی سیاست میں بڑا دھماکہ! آزاد امیدوار اسد شفیق، حاجی انور، دلپذیر اور اعوان  علی امر نے استح...
16/06/2026

🚨 بریکنگ نیوز: گلگت بلتستان کی سیاست میں بڑا دھماکہ!
آزاد امیدوار اسد شفیق، حاجی انور، دلپذیر اور اعوان علی امر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ پارٹی سربراہ عبدالعلیم خان نے شمولیتی تقریب میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

🛑چلاس زیرو پوائنٹ کے مقام پر احتجاج کے باعث بند ہونے والی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اور گاڑیوں ک...
16/06/2026

🛑چلاس زیرو پوائنٹ کے مقام پر احتجاج کے باعث بند ہونے والی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اور گاڑیوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے

بلدیاتی اور ڈسٹرک الیکشن لڑنے کے لیے امیدوار BAکی ڈگری ؒازمی قرار دے دیا گیا کیا یہ حقیقت ہے ؟؟؟؟؟؟
16/06/2026

بلدیاتی اور ڈسٹرک الیکشن لڑنے کے لیے امیدوار BAکی ڈگری ؒازمی قرار دے دیا گیا
کیا یہ حقیقت ہے ؟؟؟؟؟؟

🔴شگر کے عوام کے لیے خوشخبری، تسر اور اسکولی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے یونٹس قائم ہوں گے🔸گلگت: پاکستان پیپلز پ...
16/06/2026

🔴شگر کے عوام کے لیے خوشخبری، تسر اور اسکولی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے یونٹس قائم ہوں گے
🔸گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر سے منتخب نمائندہ عمران ندیم نے آج گلگت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل عالم نور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع شگر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہولیات اور مستحق خاندانوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
🔸اس موقع پر عمران ندیم نے مطالبہ کیا کہ شگر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دو نئے یونٹس قائم کیے جائیں، جن میں ایک تسر شگر اور دوسرا اسکولی شگر میں ہو، تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو سہولیات ان کے قریب دستیاب ہوں۔
ڈائریکٹر جنرل عالم نور نے مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے فوری طور پر دونوں یونٹس کے قیام کی منظوری اور ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ان یونٹس کے قیام سے بالخصوص برالدو اور باشہ کے عوام کو مالی امداد کے حصول میں آسانی ہوگی اور انہیں طویل سفر کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے مزید اعلان کیا کہ جولائی 2026 میں ضلع شگر کے مختلف علاقوں میں نیا سروے شروع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور غریب خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جا سکے اور حکومتی امداد ان تک پہنچائی جا سکے۔
عمران ندیم نے اس اہم پیش رفت پر ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شگر کے عوام، خصوصاً دورافتادہ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔

14/06/2026

Shaheed e Ummat Conference

🔴ملتِ تشیع پاکستان نے ثابت کر دیا کہ جب حق کی آواز بلند ہوتی ہے تو عاشقانِ ولایت  سیلِ رواں بن کر میدان میں اترتے ہیں۔🔸 ...
14/06/2026

🔴ملتِ تشیع پاکستان نے ثابت کر دیا کہ جب حق کی آواز بلند ہوتی ہے تو عاشقانِ ولایت سیلِ رواں بن کر میدان میں اترتے ہیں۔
🔸 آج کا یہ عظیم الشان اور تاریخی اجتماع نہ صرف ایک کامیاب جلسہ ہے بلکہ اتحاد، شعور، ولایت سے حقیقی وابستگی اور عشق کا عملی مظاہرہ بھی ہے

🔸تمام شرکاء، منتظمین اور عاشقان ولایت کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد۔ یہ کارواں رکے گا نہیں، بلکہ حق و صداقت کا پیغام لے کر مزید آگے بڑھے گا۔

لبیک یا حسین (ع)۔۔✊🚩
لبیک یا خامنه ای۔۔۔✊🚩

Address

Sadpara Road Salrdu
Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ELHAM TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ELHAM TV:

Share