عوامی آواز بلتستان

عوامی آواز بلتستان always

سکردو: سول سوسائٹی کا محکمہ تعمیرات کےخلاف احتجاج،
20/09/2023

سکردو: سول سوسائٹی کا محکمہ تعمیرات کےخلاف احتجاج،

20/09/2023

گگت بلتستان کے عوام لاوارث گگت بلتستان میں بجلی اور پانی کا شدید بحران عوام کو گندم کی شدید قلّت
پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی عوامی نمائندے اقتدار کے نشے میں مست

شگر: زیر نظر تصویریں پرائمری سکول نر غوڑو کی ہیں جو 1987 میں تعمیر ہوا تھا اور آج تک اسی حالت میں تھے،ڈپٹی کمشنر شگر ولی...
20/09/2023

شگر: زیر نظر تصویریں پرائمری سکول نر غوڑو کی ہیں جو 1987 میں تعمیر ہوا تھا اور آج تک اسی حالت میں تھے،ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد پسماندہ علاقہ نر کا دورہ کیا تھا اس موقع پر اُنہوں نے سکول کی خستہ حالی دیکھ کر فوری نوٹس لیتے ہوئے سکول کی خستہ حالی دور کرنے کا اعلان کیا تھا،آج سکول کی پوری مرمت کرکے طلبا و طالبات کے لئے شاندار عمارت تیار کرلی گئی ہے،طلبا و طالبات اور اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

17/09/2023

سکردو: ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی،بلیک مارکیٹنگ،اور دیگر کاروباری جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی جاری،مگر گلگت بلتستان بھر میں کسی قسم کی کوئی کریک ڈاؤن ہے اور نہ کوئی چیک اینڈ بیلنس، سب سے زیادہ غیر معیاری اشیاء کی ترسیل،ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کا دھندہ گلگت بلتستان میں حکومت اور انتظامیہ کے ناک کے نیچے ہورہا ہے،اس وقت گلگت،سکردو،چلاس،ہنزہ اور دیگر شہری علاقوں میں ڈالرز،چینی،چاؤل،آٹا،گندم،سیمنٹ،سریا،ادویات اور دیگر اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہیں،سرکاری گوداموں اور یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی اشیاء کی غیر قانونی فروخت سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچنے کے ساتھ عوام صارف بھی متاثر ہورہی ہے، ملک میں ڈالر کی اُتار چڑھاؤ ہو یا شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بلتستان کی بندش کی خبر ، کاروباری مافیاز فوری طور پر چیزیں غائب کردیتی ہیں،سکردو شہر میں اس وقت کاروباری طبقہ مکمل طور پر مافیاز کا گینگ اختیار کرگیا ہے،وفاقی نگران حکومت ملک بھر کی طرح جی بی میں بھی فوری کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں دوسری جانب گلگت بلتستان میں بجلی کا مسائل سنگین اختیار کرچکا ہے غیر قانونی کنکشن کیخلاف سردیوں سے قبل کاروائی نہ ہوئی تو چوبیس گھنٹوں کی شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

16/09/2023

سکردو محکمہ واٹر سپلائی کی نااہلی سکردو شہر میں پائپ لائنوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پانی نکالنا ناممکن ہوا ہے دور دراز محلوں میں پانی کے لیے عوام ترس رہے ہیں۔ انتظامیہ نوٹس لے

نیٹکو ملازمین کے دھرنے میں یونین کے زمہ داران کی دعوت پر شرکت کیتین ماہ سے نیٹکو کے سینکڑوں ملازمین کو تنخواہوں سے محروم...
16/09/2023

نیٹکو ملازمین کے دھرنے میں یونین کے زمہ داران کی دعوت پر شرکت کی
تین ماہ سے نیٹکو کے سینکڑوں ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھنا زیادتی ہے
تمام الاؤنس انکو ملنا چاہیے
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
چیف سیکرٹری ،ایم ڈی ، نیٹکو کے ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کے لیے کردار ادا کریں
نیٹکو جی بی کا قومی ادارہ ہے کبھی بھی اسے ڈوبنے نہیں دیں گے
نیٹکو ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی نے پہلے بھی کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی
مولانا عبد السمیع
ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان

16/09/2023

گلگت بلتستان میں پچھلے دو ہفتوں سے 4G انٹرنیٹ سروس کی بندش سے گلگت بلتستان کے عوام کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع ۔ اورسییز میں مقیم گلگت بلتستان کے باشندے اپنے پیاروں سے رابطہ منقطع ہونے پر اذیت میں مبتلا۔ اورسییز گلگت بلتستانیو کا حکومت سے فوری 4G انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ۔ تاکہ پیاروں سے رابطہ کر سکیں۔

سکردو: گلگت بلتستان میں صحت کی سہولیات کا اندازہ آپ اس تصویروں سے لگایا جاسکتا ہے،زیر نظر سکردو ریجنل ہسپتال کی ہیں جہاں...
16/09/2023

سکردو: گلگت بلتستان میں صحت کی سہولیات کا اندازہ آپ اس تصویروں سے لگایا جاسکتا ہے،زیر نظر سکردو ریجنل ہسپتال کی ہیں جہاں ایمبولینس / ریسکیو کی سہولیات نہ ہونے سے مریض کو کس طرح گاڑی میں بٹھا کر لے جارہا ہے،

محکمہ تعمرات عامہ سکردو دو مہنیے میں ایک کلوٹ نہ بنا سکا سکردو کا مصرف لنک روڈ علمدار چوک تا سکمیدان حسینی چوک پچھلے دو ...
14/09/2023

محکمہ تعمرات عامہ سکردو دو مہنیے میں ایک کلوٹ نہ بنا سکا سکردو کا مصرف لنک روڈ علمدار چوک تا سکمیدان حسینی چوک پچھلے دو مہینے سے بند ہے۔زرائع کے مطابق انتظامیہ قبضہ مافیا کے سامنے بے بس ہے کول پہ بنا تجاویزات ہٹانے میں اب تک ناکام ہیں۔

 #گلگت بلتستان کے لوکل افیسران کے ساتھ ناانصافی اور ان کو دیوار سے لگانے کی کوششیں تیز ۔گلگت بلتستان کے قابل اور نوجوان ...
14/09/2023

#گلگت بلتستان کے لوکل افیسران کے ساتھ ناانصافی اور ان کو دیوار سے لگانے کی کوششیں تیز ۔

گلگت بلتستان کے قابل اور نوجوان آفیسران میں کس چیز کی کمی ہے۔

جو انتظامی اہم پوسٹ سے ان کو دور رکھ کر وفاق سے آنے والے جونئیر آفیسرز کو فوقیت دی جارہی ہے۔

گلگت بلتستان کے عوام کو محکوم رکھنے کا سلسلہ کب تھم جائے گا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد برابری کے بنیاد پر فیصلے کرے مقامی آفیسران کو تنگ کرنا بند کردے۔

انہی آفیسران نے گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کرنا ہے وفاق سے آئے بابو بنک بیلنس بنا کر فرار ہونا ہے۔

نہ ہی ان سے کسی نے پوچھنا ہے نہ ہی ان کے خلاف کوئی کاروائی ہوگی ۔

اس سے قبل بھی وفاق سے آئے ہوئے افیسران نے گلگت بلتستان میں کرپشن کا بازار گرم کرکے یہاں سے فرار ہوئے ہیں ۔

اب یہاں کے عوام باشعور ہو چکے ہیں ۔ کسی کی من مانی نہیں چلے گی ۔

11/09/2023
سکردو محکمہ بلدیات  کی نااہلی گھروں کی گندگی پھنکا ہوا ہے کوٸی پوچھنے والا صاف کرنے والا نہیں  دوسری طرف خود گندگی پھکنے...
06/09/2023

سکردو محکمہ بلدیات کی نااہلی گھروں کی گندگی پھنکا ہوا ہے کوٸی پوچھنے والا صاف کرنے والا نہیں دوسری طرف خود گندگی پھکنے کے لیے ڈس بین نصب کررہا ہے علاقے کے عوام میں سخت تشویش انتظامیہ نوٹس لے ۔

30/08/2023

کھرمنگ مہدی آباد محلہ منجونگ کےعوام ہر سال سردیوں میں پانی کی شدید بحران کا سامنا ہوتے ہے عوام دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہوتے ہیں حلقہ کے نمائندہ نے سکیم رکھ کر ٹینڈر ہونے کے باوجود ٹھکیدار کام نہیں کر رہے ہیں انتظامیہ نوٹس لے۔

29/08/2023

گلگت : محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ شر انگیزی میں ملوث ایلیمنٹری سکول ٹیچر کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی شروع کردی۔ محکمہ پولیس نے بھی آج ریزرو فورس کو دو اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر پر معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے اپیکس کمیٹی اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تناؤ کا موجب بننے والا مواد مشتہر کرنے سے احتراز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے فرقہ وارانہ اور شر انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائیں۔ ملک دشمن طاقتیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ اور فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے کیلئے مصروف عمل ہیں لہذا عوام الناس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک دشمن اور مذہبی منافرت پر مشتمل سوشل میڈیا مواد کی تشہیر سے اجتناب برتیں اور شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں۔

ضلع کھرمنگآج مورخہ 29 اگست بروز منگل پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے ایک وفد نے ضلع کھرمنگ کے موجودہ سیاسی صورتحال،یونین کونسل...
29/08/2023

ضلع کھرمنگ
آج مورخہ 29 اگست بروز منگل پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے ایک وفد نے ضلع کھرمنگ کے موجودہ سیاسی صورتحال،یونین کونسل کے مساٸل اور مونسپلٹی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع کھرمنگ سے ملاقات کیا جس میں صدر پی پی پی ضلع کھرمنگ جی ایم عامر پاروی، سابق ٹکٹ ہولڈر جناب ایڈوکیٹ نیاز صیام،سینٸر ناٸب صدر حاجی اسماعیل،سینٸر ناٸب صدر بلال احمد جعفری،صوباٸی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لیبر ونگ حاجی احمد حسین،ناٸب صدر حولدار محمد علی شامل تھے۔ مونسپلٹی اور یونین کونسل کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی طرفسے تجویز پیش کیا۔تجویز میں مونسپلٹی کے حوالے سے دو آپشن دیا گیا۔نمبر 1 غاسنگ سے گوہری تک اور دوسرا مہدی آباد سے لیکر طولتی تک کا تھا۔ جس پر ضلعی انتظامیہ اور پیپلز پارٹی کے وفد کےدرمیان مہدی آباد سے طولتی تک کا اتفاق ہوا اور ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے مہدی آباد سے لیکر طولتی تک مونسپلٹی میں شامل کرنے کی یقین دہانی کراٸی ہے اور 10 یونین کونسل بنانے کا فیصلہ کیا۔جس پر صدر پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ جی ایم عامر پاروی اور اراکین نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ

29/08/2023

کھرمنگ مہدی آباد محلہ منجونگ میں گورنمنٹ سکول نہیں اس سال گورنمنٹ پرائمری سکول ٹینڈر ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہونا محکمہ تعلیم کھرمنگ کی نااہلی

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوامی آواز بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category